وزیر اعظم نریندر مودی نے آج دہرادون کا دورہ کیا اور وہاں حالیہ سیلاب، موسلادھار بارش اور لینڈ سلائیڈ سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وزیر اعظم نے ایک اجلاس میں ریاست میں جاری ریلیف اور بحالی کے اقدامات کا معائنہ کیا اور متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے 1200 کروڑ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا۔ پی ایم مودی نے متاثرہ علاقوں کی مکمل بحالی کے لیے جامع حکمت عملی اپنانے پر زور دیا، جس میں ’’پی ایم آواس یوجنا‘‘ کے تحت گھروں کی تعمیر نو، قومی شاہراہوں کی بحالی، اسکولوں کی تعمیر، ’’پی ایم نیشنل ریلیف فنڈ‘‘ سے ریلیف فراہم کرنا اور مویشیوں کے لیے ضروری کٹس کی تقسیم شامل ہیں۔
آواس یوجنا کے ذریعے دیہی علاقوں کی بحالی پر ہے پی ایم مودی کی خصوصی توجہ
وزیر اعظم نے بتایا کہ ’’پی ایم آواس یوجنا-گرامین‘‘ کے تحت ریاست کے خصوصی پروجیکٹ کے تحت دیہی علاقوں میں سیلاب سے متاثرہ گھروں کی تعمیر نو کے لیے مالی امداد دی جائے گی۔ مرکزی حکومت نے بھی انٹر-منی اسٹیرئیل ٹیمیں بھیجی ہیں جو حالات کا جائزہ لے رہی ہیں اور رپورٹ کی بنیاد پر مزید امداد کا فیصلہ کیا جائے گا۔ پی ایم مودی نے اس قدرتی آفت میں جانیں گنوانے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ مرکزی حکومت ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر ہر ممکن تعاون کرے گی۔ وزیر اعظم نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات بھی کی اور انھیں یقین دلایا کہ حکومت ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔
وزیر اعظم مودی نے متاثرین کو مالی امداد کی یقین دہانی کرائی
وزیر اعظم مودی نے سیلاب اور لینڈ سلائیڈز میں جان بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لیے دو لاکھ روپے اور شدید زخمیوں کے لیے پچاس ہزار روپے کی امداد کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ یتیم بچوں کو ’’پی ایم کیئرز فار چلڈرن‘‘ اسکیم کے تحت طویل مدتی دیکھ بھال اور فلاح فراہم کی جائے گی۔ پی ایم مودی نے کہا کہ موجودہ امداد عارضی ہے اور ریاست کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلی رپورٹ اور مرکزی ٹیموں کی رپورٹ کی بنیاد پر امداد کا جائزہ لے کر مزید اقدامات کیے جائیں گے۔ انھوں نے این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، فوج اور دیگر اداروں کی فوری ریلیف میں کارکردگی کو سراہا۔
وزیر اعظم مودی نے صورت حال کی سنگینی کو تسلیم کرتے ہوئے یقین دلایا کہ مرکزی حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی تاکہ متاثرہ علاقوں کی بحالی جلد از جلد مکمل ہو سکے۔ انھوں نے ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے اور متاثرین کی مکمل مدد کرنے پر زور دیا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


