Bharat Express DD Free Dish

PM Modi’s greetings of Maha Bishuba Pana Sankranti: وزیر اعظم  مودی نے اڑیانئے سال کی‘مہا بشوباپانا سنکرانتی’ پر پیش کی  مبارکباد، مشترکہ اقدار اور ثقافتی یکجہتی پر زور

وزیراعظم مودی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اڑیا اور انگریزی دونوں زبانوں میں مبارکبادی کارڈ شیئر کیے۔انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ” مہابشوباپانا ی سنکرانتی کی دل سے مبارکباد!”

وزیر اعظم نریندر مودی نے اڑیشہ کے روایتی نئے سال مہابشوباپانا سنکرانتی کے موقع پر ملک کے عوام اور خصوصاً اڑیا برادری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ 14 اپریل کو اڑیا سماج نئی امیدوں اور نئی شروعات کے ساتھ اپنا نیا سال منا رہا ہے۔ وزیرِ اعظم  مودی نے اس موقع پر بھارت کی ثقافتی تنوع اور علاقائی روایات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے قومی یکجہتی کا پیغام دیا۔

عقیدت اور خوشحالی کی پراتھنا

وزیراعظم مودی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اڑیا اور انگریزی دونوں زبانوں میں مبارکبادی کارڈ شیئر کیے۔انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ” مہابشوباپانا ی سنکرانتی کی دل سے مبارکباد!” وزیر اعظم مودی نے پرارتھنا کی کہ جگن تاتھ کے آشیرواد سے یہ تہوار سب کی زندگی میں بہترین صحت، بے پناہ خوشحالی اور ترقی لے کر آئے۔ انہوں نے اس تہوار کو عقیدت، ہم آہنگی اور سماجی رشتوں کو مضبوط کرنے کا اہم موقع قرار دیا۔

ثقافتی تنوع اور اوڑیا شناخت

وزیرِ اعظم  مودی نے کہا کہ مہابشوباپانا سنکرانتی جیسے تہوار قومی یکجہتی کو مزید مضبوط کرتے ہیں۔ یہ تہوار نہ صرف موسمی تبدیلی کی علامت ہے بلکہ اڑیا برادری کی گہری جڑوں اور شاندار تاریخ کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ علاقائی روایات کا احترام اور فروغ ہی نئے بھارت کی اصل طاقت ہے۔

روایت اور جدیدیت کا امتزاج

مہابشوباپانا سنکرانتی سورج کی حرکت پر مبنی ایک ثقافتی اور فلکیاتی تہوار ہے۔ اس دن اڑیا گھروں میں بیل، ناریل، کیلا اور دہی سے تیار کردہ روایتی “پَنا” بنایا جاتا ہے، جو صحت اور ٹھنڈک کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ مندروں میں خصوصی پوجا اور سماجی میل جول اس دن کی رونق کو بڑھاتے ہیں۔وزیر اعظم مودی کا یہ پیغام اڑیا برادری کے ساتھ ان کے گہرے تعلق اور بھارت کی مشترکہ ثقافتی وراثت کو محفوظ رکھنے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read