Bharat Express DD Free Dish

PM Modi expresses “heartfelt gratitude” to Australia upon departure: اس دورے نے ہماری شراکت داری کو اور مضبوط کیا، پی ایم مودی نے آسٹریلیا کے دورے پر گرمجوشی کے لیے ادا کیا شکریہ

ھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم انتھونی البانیز کے ہمراہ تاریخی میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا اور آسٹریلیا کی کھیل شائقین سے ملاقات کی۔ دونوں لیڈروں نے مقامی بچوں کو نمائشی مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھی دیکھا۔

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی آسٹریلیا کا کامیاب دورہ مکمل کرنے کے بعد نیوزی لینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔ روانگی سے قبل انہوں نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز، آسٹریلوی حکومت اور وہاں کے عوام کا پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے نے دونوں ممالک کے درمیان جامع شراکت داری کو مزید مضبوط کیا ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع پیدا کیے ہیں۔وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ان کا آسٹریلیا کا دورہ کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وہ آسٹریلیا کی حکومت، عوام اور وزیر اعظم انتھونی البانیز کے بے حد شکر گزار ہیں ،جنہوں نے ان کا نہایت گرمجوشی سے استقبال کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دورے کے نتائج نے بھارت اور آسٹریلیا کے تعلقات کو نئی مضبوطی بخشی ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے راستے کھولے ہیں، جس سے مستقبل میں دونوں ممالک کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

اس سے قبل وزیر اعظم مودی اور وزیر اعظم انتھونی البانیز نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں ایک یادگار سیلفی بھی لی۔ وزیر اعظم مودی نے ایم سی جی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کھیل بھارت اور آسٹریلیا کے تعلقات کا ایک اہم ستون ہیں، جو دونوں ممالک کے عوام کو مشترکہ جذبے اور باہمی احترام کے ذریعے قریب لاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم البانیز کے ساتھ دنیا کے مشہور میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ ان کے لیے خوشی کا باعث رہا اور کھیلوں کے تبادلوں، نوجوانوں کی شمولیت اور باہمی تعاون سے دونوں ممالک کی دوستی مزید مستحکم ہوگی۔وزیر اعظم مودی نے نوجوان کھلاڑیوں سے ملاقات کی تصاویر بھی شیئر کیں اور کہا کہ ایم سی جی میں کرکٹ، کبڈی اور آسٹریلین رولز فٹ بال کھیلتے ہوئے بچوں کو دیکھنا ایک خوشگوار تجربہ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ کھیل لوگوں کو جوڑنے کی منفرد صلاحیت رکھتے ہیں اور بھارت و آسٹریلیا کے درمیان کھیلوں کے شعبے میں دیرینہ تعلقات موجود ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آنے والے برسوں میں جب بھارت 2030 کے کامن ویلتھ گیمز اور آسٹریلیا 2032 کے اولمپکس کی میزبانی کرے گا تو کھیل، نوجوانوں کی شمولیت، بنیادی ڈھانچے اور ٹیلنٹ کی ترقی کے شعبوں میں تعاون مزید گہرا ہوگا۔بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم انتھونی البانیز کے ہمراہ تاریخی میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا اور آسٹریلیا کی کھیل شائقین سے ملاقات کی۔

دونوں لیڈروں نے مقامی بچوں کو نمائشی مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھی دیکھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ عوامی روابط کو فروغ دینے میں کھیلوں کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں وزرائے اعظم نے بھارت-آسٹریلیا اسپورٹس کولیبریشن روڈ میپ کا آغاز کیا، جس کے ذریعے کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی اور آئندہ دہائی میں دونوں ممالک کی کھیل شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کی راہ ہموار ہوگی۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read