Bharat Express DD Free Dish

PM Modi attends dinner hosted by Kamla Prasad: وزیر اعظم مودی نے کی کملا پرساد بسیسر کی طرف سے دیے گئے شاندار عشائیے میں شرکت، سوہاری کے پتّے میں کھانا پروسے جانے پر کیا خوشی کا اظہار

وزیر اعظم مودی کوسوہاری کے پتّے پرکھانا پیش کیا گیا، جو ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کےعوام، خاص طور پر ہندوستانی نژاد افراد کے لیے گہری ثقافتی اہمیت رکھتا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے  ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کی وزیر اعظم کملا پرساد  بِسیسر کی جانب سے دیے گئے شاندار اور روایتی عشائیے میں شرکت کی۔ اس عشائیے کے دوران وزیر اعظم مودی کوسوہاری کے پتّے پرکھانا پیش کیا گیا، جو ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کےعوام، خاص طور پر ہندوستانی نژاد افراد کے لیے گہری ثقافتی اہمیت رکھتا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’وزیر اعظم کملا پرساد بِسیسر کی جانب سے دیے گئے عشائیہ میں سوہاری کے پتّے پرکھانا پیش کیا گیا، جو ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے عوام، خاص طور پر ہندوستانی نژاد افراد کے لیے گہری ثقافتی اہمیت رکھتا ہے۔ یہاں تہواروں اور دیگر خصوصی مواقع پر اکثر اسی پتّے پرکھاناپیش کیا جاتا ہے۔‘‘

بھوجپوری چوتال سے ہوا وزیر اعظم کا استقبال

دریں اثنا وزیر اعظم مودی نے بھارت  اور ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے درمیان دیرینہ ثقافتی رشتوں کو اجاگر کرتے ہوئے پورٹ آف اسپین میں ان کے استقبال میں ہونے والی ایک شاندار بھوجپوری چوتال پرفارمنس کی تعریف کی۔ ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ’’غیر معمولی ثقافتی تعلقات! پورٹ آف اسپین میں بھوجپوری چوتال پرفارمنس دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو اور بھارت کے درمیان رابطہ خاص طور پر مشرقی یوپی اور بہار کے کچھ حصوں کے درمیان قابل ذکر ہے۔‘‘

واضح رہے کہ پی ایم مودی کا ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کا دورہ 2 جولائی سے 9 جولائی تک ہونے والے ایک وسیع تر پانچ ممالک کے دورے کا حصہ ہے۔ ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو میں ان کا قیام، جو ان کے دورے کا دوسرا مرحلہ ہے، توقع ہے کہ ڈیجیٹل فائنانس، قابل تجدید توانائی، صحت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read