Bharat Express DD Free Dish

PM Modi Greeted in Brasilia with Batala Mundo Band Performance: برکس میں شرکت کے بعد پی ایم مودی برازیلیا پہنچے، ہوائی اڈے پر بٹالہ منڈو بینڈ نے کیا شاندار استقبال

وزیر اعظم مودی برازیل کے سرکاری دورے پر ہیں۔ وہ برازیلی صدر لولا کے ساتھ تجارت، دفاع، توانائی، خلائی، ٹیکنالوجی، زراعت، صحت سمیت متعدد معاملات پر دوطرفہ بات چیت کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی ریو ڈی جنیرو میں 17ویں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد منگل کی صبح برازیلیا پہنچے، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ پی ایم مودی نے ہوائی اڈے پر اپنے پرجوش استقبال کی اطلاع دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’برازیلیا ایئرپورٹ پر بٹالا منڈو بینڈ نے شاندار دھنیں بجائیں۔ ان کی پیش کش افریقی-برازیلی ٹککر کو فروغ دینے کی ایک عالمی کوشش ہے، خاص طور پر برازیل کے سلواڈور دا باہیا کے سامبا-ریگے کو۔‘‘

برازیل کے سرکاری دورے پر ہیں پی ایم مودی

وزیر اعظم مودی برازیل کے سرکاری دورے پر ہیں۔ وہ برازیلی صدر لولا کے ساتھ تجارت، دفاع، توانائی، خلائی، ٹیکنالوجی، زراعت، صحت سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو وسیع کرنے پر دو طرفہ بات چیت کریں گے۔

وزیر اعظم نے برکس سربراہی اجلاس سے کیا خطاب

اس سے پہلے پی ایم مودی نے 17ویں برکس چوٹی کانفرنس سے خطاب کیا۔ برکس سربراہی اجلاس میں وزیر اعظم نے ماحولیات، COP 30 اور عالمی صحت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان عوام، سیارے اور ترقی کے جذبے سے متاثر ہے۔ ہندوستان نے مشن لائف، ایک پیڑ ماں کے نام، انٹرنیشنل سولر الائنس، الائنس فار ڈیزاسٹر ریسیلینٹ انفراسٹرکچر، گرین ہائیڈروجن مشن، گلوبل بایو فیول الائنس، انٹرنیشنل بگ کیٹس الائنس جیسے کئی اقدامات کیے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read