Bharat Express DD Free Dish

PM Modi-Japanese PM To Launch Maruti Suzuki Mega Plant: وزیراعظم مودی اور جاپانی وزیر اعظم سنائے تاکائیچی نے ہریانہ میں ماروتی سوزوکی کے میگا پلانٹ کا کیا افتتاح

کھرکھودا پلانٹ کو سوزوکی کے “اسمارٹ فیکٹری” تصورکے تحت تیارکیا گیا ہے، جہاں انڈسٹری 5.0 ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے تاکہ پیداوار کے معیار، تحفظ اورپیداواری صلاحیت کو مزید بہتربنایا جا سکے۔ پلانٹ میں شمسی توانائی، بایوگیس، بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم اور دیگرماحول دوست ٹیکنالوجیز کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ اس کی مکمل بجلی کی ضرورت قابلِ تجدید توانائی کے ذرائع سے پوری کی جائے گی۔

نئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی اورجاپان کی وزیراعظم سنائے تاکائیچی نے جمعرات کے روزہریانہ کے آئی ایم ٹی کھرکھودا میں ماروتی سوزوکی انڈیا کے جدید ترین گاڑی سازی پلانٹ کا افتتاح کیا۔ دونوں رہنماؤں نے نئی دہلی میں منعقدہ بھارت-جاپان مشترکہ اقتصادی فورم کے دوران ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ اس میگا پلانٹ کوملک کے نام وقف کیا۔ تقریباً 800 ایکڑپرپھیلے اس مربوط مینوفیکچرنگ کمپلیکس کوجدید سپلائرپارک کے ساتھ تیارکیا گیا ہے۔ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد یہ دنیا کے سب سے بڑے آٹوموبائل مینوفیکچرنگ مراکزمیں شمارہوگا۔

فی الحال اس پلانٹ میں سالانہ 5 لاکھ گاڑیوں کی پیداواری صلاحیت کے ساتھ پیداوارکا آغازہوچکا ہے، جبکہ اگلے مرحلے میں اس صلاحیت کوبڑھا کر10 لاکھ گاڑیاں سالانہ کردیا جائے گا۔ کمپنی اس منصوبے پرمجموعی طورپر 35 ہزارکروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرے گی۔ منصوبہ مکمل ہونے پریہاں 21 ہزارسے زائد افراد کو براہِ راست روزگارفراہم ہونے کی توقع ہے۔

اسمارٹ فیکٹری اور گرین انرجی پر خصوصی توجہ

کھرکھودا پلانٹ کو سوزوکی کے “اسمارٹ فیکٹری” تصورکے تحت تیارکیا گیا ہے، جہاں انڈسٹری 5.0 ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے تاکہ پیداوارکے معیار، تحفظ اورپیداواری صلاحیت کو مزید بہتربنایا جا سکے۔ پلانٹ میں شمسی توانائی، بایوگیس، بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم اوردیگرماحول دوست ٹیکنالوجیزکو شامل کیا گیا ہے، جبکہ اس کی مکمل بجلی کی ضرورت قابلِ تجدید توانائی کے ذرائع سے پوری کی جائے گی۔ اس پلانٹ کا افتتاح بھارت میں ماروتی سوزوکی کے چاردہائیوں سے زائد کے سفرکا ایک اہم سنگِ میل قراردیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اسے بھارت اورجاپان کے درمیان تزویراتی اوراقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم بھی مانا جا رہا ہے۔ مکمل صلاحیت کے ساتھ کام شروع ہونے کے بعد کھرکھودا پلانٹ، ماروتی سوزوکی کے سالانہ 40 لاکھ گاڑیاں تیارکرنے کے ہدف کے حصول میں کلیدی کردارادا کرے گا۔

‘میک اِن انڈیا’ مہم کی کامیابی کی علامت: توشی ہیروسوزوکی

سوزوکی گروپ کے سی ای اوتوشی ہیروسوزوکی نے اس منصوبے کوکمپنی کی تاریخ کا ایک اہم سنگِ میل قراردیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات پرفخرہے کہ سوزوکی کی جدید ترین مینوفیکچرنگ یونٹ کا افتتاح وزیراعظم نریندرمودی اورجاپانی وزیراعظم سنائے تاکائیچی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پلانٹ کی سالانہ پیداواری صلاحیت 5 لاکھ گاڑیاں ہے، جسے مستقبل میں بڑھا کر10 لاکھ گاڑیاں سالانہ کردیا جائے گا اوراس کے بعد یہ دنیا کی سب سے بڑی آٹوموبائل مینوفیکچرنگ یونٹس میں شامل ہوجائے گا۔

بھارت-جاپان شراکت داری اور”میک اِن انڈیا” مہم کی کامیابی کی علامت ہے یہ منصوبہ: سوزوکی

توشی ہیروسوزوکی نے اس منصوبے کوبھارت-جاپان شراکت داری اور”میک اِن انڈیا” مہم کی کامیابی کی علامت قراردیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی کی حکومت کی سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کی بدولت سوزوکی بھارت میں سرمایہ کاری، روزگار، برآمدات اورتکنیکی ترقی کے شعبوں میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سوزوکی گروپ کی پہلی بیٹری سے چلنے والی الیکٹرک گاڑی ای-وٹارا (ای- وٹارا) صرف ماروتی سوزوکی کے گجرات پلانٹ میں تیارکی جا رہی ہے، جہاں سے اس الیکٹرک ایس یو وی کو دنیا کے 100 ممالک میں برآمد کیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read