پی ایم مودی نے بے شری کرشن کی تعلیمات کو یاد کیا
وزیر اعظم نریندر مودی نے جنم اشٹمی کے موقع پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شری کرشن کی تعلیمات بے لوث عمل کے لیے مستقل تحریک فراہم کرتی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ خاص موقع ہر شخص کی زندگی میں مثبت توانائی اور قوت لے کر آئے گا۔
پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’آپ سب کو جنم اشٹمی کی دلی مبارکباد‘‘ اور اپنے پیغام کا اختتام مذہبی نعرے کے ساتھ کیا۔
आप सभी को जन्माष्टमी की अनेकानेक शुभकामनाएं। भगवान श्रीकृष्ण के दिव्य संदेशों में नि:स्वार्थ कर्म की अद्भुत प्रेरणा निहित है, जिसने मानवता का निरंतर मार्गदर्शन किया है। उनकी भक्ति और उपासना को समर्पित यह पावन अवसर हर किसी के जीवन में सकारात्मक ऊर्जा और शक्ति का संचार करे, यही… pic.twitter.com/4Y3AmUg4Nm
— Narendra Modi (@narendramodi) September 4, 2026
امت شاہ نے شری کرشن کو دھرم اور عوامی فلاح کی علامت قرار دیا
امت شاہ نے بھی شری کرشن جنم اشٹمی کے موقع پر شہریوں کو مبارکباد دی اور شری کرشن کی تعلیمات کو اپنانے کی پرارتھنا کی۔انہوں نے شری کرشن کو دھرم، اخلاقیات اور عوامی فلاح کی علامت قرار دیا اور اپنے پیغام کا اختتام مذہبی نعرے کے ساتھ کیا۔
समस्त देशवासियों को ‘श्रीकृष्ण जन्माष्टमी’ के पावन पर्व की हार्दिक शुभकामनाएं।
धर्म, नीति और लोककल्याण के प्रतीक योगेश्वर भगवान श्रीकृष्ण सभी पर अपनी कृपा बनाए रखें।
जय श्री कृष्ण 🙏 pic.twitter.com/g6BZLzB5tB
— Amit Shah (@AmitShah) September 4, 2026
ہندو فرقے میں عقیدت کے ساتھ منائی جا رہی جنم اشٹمی
کرشن جنم اشٹمی، جسے گوکلا اشٹمی بھی کہا جاتا ہے، شری کرشن کی پیدائش کی یاد میں منائی جاتی ہے۔ جمعہ کو ہندو فرقے میں یہ تہوار عقیدت و جوش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔بھکت اس موقع پر برت رکھتے ہیں، پوجا اور پرارتھنا کرتے ہیں، بھجن گاتے ہیں، مندروں میں جاکر پوجا کرتے ہیں اور آدھی رات کو خصوصی تقریبات کا اہتمام کرتے ہیں۔ متھرا اور ورنداون جنم اشٹمی کی تقریبات کے اہم مراکز میں شامل ہیں، جبکہ ملک بھر کے مندروں اور گھروں کو بھی اس موقع پر خوب سجایا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
