Bharat Express DD Free Dish

Nagaland State Day: ناگالینڈ ریاستی دن پر وزیر اعظم مودی نے پیش کیا  شاندار ’نگا کلچر ‘ کو سلام ، ریاستی دن پر خوشحالی اور ترقی کا دیا پیغام

وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی کے صدر جے پی نڈا، ناگالینڈ کی رکنِ پارلیمنٹ فانگنوں کونیاک اور دہلی کی وزیرِ اعلیٰ ریکھا گپتا نے ناگالینڈ کے اسٹیٹ ہوڈ ڈے پر عوام کو مبارکباد دی۔ لیڈروں نے ریاست کی شاندار ثقافت، قدرتی حسن اور ترقی کی دعا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سمیت بی جے پی کے رہنماؤں نے پیر کے روز ناگالینڈ کے عوام کو ان کے ریاستی دن پر مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا:’’ناگالینڈ کے لوگوں کو اسٹیٹ ہوڈ ڈے کے موقع پر دلی مبارکباد۔ خدمت، ہمت اور رحم دلی سے جڑی شاندار نگا ثقافت کی ہمیشہ تعریف کی جاتی ہے۔ ناگالینڈ کے لوگوں نے کئی شعبوں میں اپنی منفرد پہچان بنائی ہے۔ امید ہے کہ آنے والے برسوں میں ریاست خوشحالی اور ترقی کے ساتھ مسلسل آگے بڑھتی رہے گی۔‘‘

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا:’’ناگالینڈ کے ریاستی دن پر اس خوبصورت ریاست کے میرے تمام بھائیوں اور بہنوں کو دلی مبارکباد۔ ناگالینڈ کی دلکش قبائلی ثقافت، شاندار روایات اور بے مثال قدرتی خوبصورتی اسے واقعی خاص بناتی ہے۔ ریاست ترقی کرتی رہے اور اس کے عوام کو امن، صحت اور خوشحالی کی نعمتیں ملتی رہیں۔‘‘

ناگالینڈ سے بی جے پی کی رکنِ پارلیمنٹ فانگنون کونیاک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا:’’اس خاص موقع پر ہم اُن پائنئرس اور دوراندیش لیڈروں کو دل سے خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی لگن نے اُس ناگالینڈ کی بنیاد رکھی جسے ہم آج فخر کے ساتھ اپنا گھر کہتے ہیں۔ ہماری زمین، جو بے پناہ قدرتی حسن، متحرک کمیونٹیز اور شاندار ثقافتی ورثے سے مالا مال ہے۔ اس اہم سنگِ میل کا جشن مناتے ہوئے ناگالینڈ کے لوگ ایمانداری، دیانت داری اور اجتماعی ترقی کی اُن قدروں کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کو دوبارہ  دہرائیں جو ہمیں اپنے آباؤ اجداد سے وراثت میں ملی ہیں۔ ناگالینڈ اسٹیٹ ہوڈ ڈے پر ہر ایک کو دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں۔ خدا ہماری  ریاست اور اس کے لوگوں کو امن، خوشحالی اور اتحاد کی توفیق عطا کرے۔‘‘

دہلی کی وزیرِ اعلیٰ ریکھا گپتا نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا: ’’ناگالینڈ کے لوگوں کو اُن کے ریاستی دن پر دلی مبارکباد۔ ناگالینڈ کی جاندار ثقافتی وراثت اور اس کے عوام کی رحم دلی پوری قوم کے لیے فخر کا باعث ہے۔ نگا روایات مضبوطی، ہم آہنگی اور خدمت کی علامت ہیں اور ہم سب کو مسلسل ترغیب دیتی رہتی ہیں۔ آنے والے برسوں میں ناگالینڈ کے لیے مستقل ترقی، امن اور خوشحالی کی دعا کرتی ہوں۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read