Parliament Scuffle: پارلیمنٹ میں ہاتھا پائی کے بعد بی جے پی کی بڑی کارروائی، انوراگ ٹھاکر نے راہل گاندھی کے خلاف پولیس میں درج کرائی شکایت
منی پور سے بی جے پی کی خاتون راجیہ سبھا ایم پی ایس۔ فانگنون کونیاک نے راہل گاندھی پر بدتمیزی کا الزام لگایا۔ انہوں نے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ کو ایک خط لکھ کر بتایا کہ وہ کانگریس پارٹی کی طرف سے بابا صاحب امبیڈکر کے خلاف کیے گئے مظالم کے خلاف پرامن احتجاج میں حصہ لے رہی تھیں، تبھی یہ واقعہ پیش آیا۔