وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سمیت سمیت کئی سیاسی لیڈران نے ہندی دِوس (یومِ ہندی)کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی۔ واضح رہے کہ آج یعنی 14 ستمبر کو ہندی کو سرکاری زبان کے طور پر اپنانے کی یاد میں ہندوستان میں ہندی دِوس منایا جاتا ہے۔
پی ایم مودی نے پیش کیں نیک خواہشات
اس موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’ہندی دِوس پر آپ سب کو لامحدود نیک خواہشات۔ ہندی صرف رابطے کا ذریعہ نہیں ہے، بلکہ ہماری شناخت اور ثقافت کا ایک زندہ ورثہ ہے۔ اس موقع پر ہم سب مل کر ہندی سمیت تمام ہندوستانی زبانوں کو مالا مال کرنے اور آنے والی نسلوں تک ان کو فخر کے ساتھ لے جانے کا عہد کریں۔ عالمی سطح پر ہندی کا بڑھتا ہوا احترام ہم سب کے لیے حوصلہ افزا ہے۔‘‘
आप सभी को हिंदी दिवस की अनंत शुभकामनाएँ। हिंदी केवल संवाद का माध्यम नहीं, बल्कि हमारी पहचान और संस्कारों की जीवंत धरोहर है। इस अवसर पर आइए, हम सब मिलकर हिंदी सहित सभी भारतीय भाषाओं को समृद्ध बनाने और उन्हें आने वाली पीढ़ियों तक गर्व के साथ पहुँचाने का संकल्प लें। विश्व पटल पर…
— Narendra Modi (@narendramodi) September 14, 2025
وزیر داخلہ امت شاہ نے جاری کیا ویڈیو پیغام
دریں اثنا مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہندی دِوس پر ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اس دن کی اہمیت کو بیان کیا۔ انھوں نے بتایا کہ اس سال ہندی کو سرکاری زبان کا درجہ ملنے کے 75 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ’’اس سال کا ہندی دیوس ہمارے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے۔‘‘ انھوں نے لسانی تنوع کا احترام کرتے ہوئے قومی اتحاد کو مضبوط بنانے میں ہندی کے کردار پر بھی زور دیا۔
हिंदी भाषाई एकता का अनमोल गहना है। यह सभी भाषाओं को साथ लेकर आगे बढ़ रही है। हिंदी दिवस पर मेरा संदेश… https://t.co/QbCS7R6LGT
— Amit Shah (@AmitShah) September 14, 2025
وزیر داخلہ نے پچھلے دس سالوں میں ہندی اور مقامی زبانوں کو مضبوط کرنے کے لیے مودی حکومت کی طرف سے کی گئی کوششوں کا بھی ذکر کیا۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے اے آئی سے چلنے والے ایک نئے ترجمہ پورٹل کا بھی اعلان کیا، جو ہندی اور ہندوستانی آئین کے آٹھویں شیڈول میں شامل تمام زبانوں کے درمیان آسان ترجمے کی سہولت فراہم کرے گا۔
بی جے پی صدر نے بھی دی مبارکباد
بی جے پی صدر جے پی نڈا نے بھی ہندی دِوس پر لوگوں کو مبارکباد دی اور ہندی کو ہمارے جذبات کا ایک طاقتور ذریعہ بتایا۔ جے پی نڈا نے لکھا کہ ’’ہندی نے ملک کی متنوع ثقافت اور سماج کو جوڑنے کا کام کیا ہے۔ یہ زبان ہمیشہ سے مذہبی متن، ادب اور موسیقی کے ذریعے ہمارے اظہار کا ذریعہ رہی ہے۔ جدوجہد آزادی سے لے کر آج تک ہندی لوگوں کے درمیان رابطے کا ایک اہم ذریعہ رہی ہے۔ آئیے ہم سب مل کر ہندی اور ملک کی تمام زبانوں کو ترقی دینے کا عہد کریں۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


