Bharat Express

Plastic Egg in Market: بازار میں تیزی سے پھیل رہا ہے پلاسٹک کا انڈہ،جانئے خریدنے سے پہلے اصلی انڈہ پہچاننے کاطریقہ

انڈے کا کھانا صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ انڈے کے اندر پروٹین کی وافر مقدار ہوتی ہے۔ اسی لیے اسے سپر فوڈ بھی کہا جاتا ہے۔ڈاکٹر بھی انڈے کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ ایک صحت مند انسان دن میں کم از کم 2 سے 3 انڈے کھا سکتا ہے۔

کیا آپ انڈے کھاتے ہیں؟ کیونکہ ڈاکٹر بھی کہتے ہیں کہ انڈے کھانا صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ تاہم، سبزی خور انڈے نہیں کھاتے۔ لوگ انڈوں کو آملیٹ، بھورجی یا سبزی وغیرہ کی شکل میں ابال کر کھاتے ہیں۔ خاص طور پر سردیوں کا موسم شروع ہوتے ہی انڈوں کی مارکیٹ میں تیزی آنے لگتی ہے، کیونکہ اس موسم میں لوگ زیادہ انڈے کھاتے ہیں۔ لیکن جو انڈا آپ کھا رہے ہیں وہ اصلی ہے یا پلاسٹک کا؟یہ ایک بڑا سوال ہے۔کیونکہ بازار میں فروخت ہونے والا ہر انڈا اصلی نہیں ہو تا بلکہ پلاسٹک کا بھی بنا ہوتا ہے۔ اس لیے ضروری ہو جاتا ہے کہ انڈے کو کھانے سے پہلے آپ کو معلوم ہو جائے کہ یہ پلاسٹک کا ہے یا اصلی۔

انڈے کا کھانا صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ انڈے کے اندر پروٹین کی وافر مقدار ہوتی ہے۔ اسی لیے اسے سپر فوڈ بھی کہا جاتا ہے۔ڈاکٹر بھی انڈے کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ ایک صحت مند انسان دن میں کم از کم 2 سے 3 انڈے کھا سکتا ہے۔ خاس طور پر ایسے لوگ جو ورزش کرتے ہیں۔ وہ پروٹین کے لیے انڈے کھانا پسند کرتے ہیں۔لیکن جس طرح مارکیٹ میں ہر چیز میں دھاندلی ہو رہی ہے۔ اسی طرح انڈوں میں بھی ملاوٹ ہونے لگی ہے۔ مارکیٹ میں جعلی انڈے بھی دستیاب ہیں۔

بازار میں دستیاب مصنوعی انڈے کھانے سے صحت پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ مصنوعی اور اصلی انڈوں میں فرق کیسے کر سکتے ہیں۔آپ انڈے کو آگ کے قریب رکھ سکتے ہیں۔ ایسے میں اگراس سے بدبو آنے لگے تو سمجھ لیں کہ انڈا مصنوعی ہے نقلی ہے۔جب آپ انڈا خرید رہے ہوں تو اسے احتیاط سے ہلائیں۔ اگر انڈے کے اندر سے کوئی آواز آرہی ہے تو سمجھ لیں کہ انڈا جعلی ہے۔ آواز نہ آ رہی ہو تو سمجھ لو کہ اصلی ہے۔اگر انڈا بہت چمکدار ہے۔ تو بھی سمجھ لیں کہ انڈا جعلی ہو سکتا ہے۔ اس لیے کم چمکدار انڈے خریدیں۔

بھارت ایکسپریس۔