کیرلہ میں پی ایف آئی کے 3 مقامات پر این آئی اے کے چھاپے
نئی دہلی، 8 نومبر (بھارت ایکسپریس): نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے پیر کو کیرلہ کے ملپورم ضلع میں غیر ممنوعہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا (PFI) کے عہدیداروں، اراکین اور کیڈروں کے ذریعہ رچی گئی مجرمانہ سازش کے سلسلے میں تین مقامات پر تلاشی لی۔ این آئی اے کے ایک اہلکار نے کہا کہ پی ایف آئی کے اراکین بینکنگ چینلز، حوالات، عطیات وغیرہ کے ذریعے اندرون و بیرون ملک سے فنڈ اکٹھا کرنے میں ملوث تھے، جن کا استعمال دہشت گردی اور ملک مخالف سرگرمیوں کے لیے کیا جاتا تھا۔
اہلکار نے کہا، “وہ ہندوستان کے مختلف حصوں بشمول کیرلہ، تمل ناڈو، کرناٹک، اتر پردیش اور دہلی میں دہشت گردانہ کارروائیوں کو انجام دے رہے تھے یا ان کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ملزمان نے ملک بھر میں مختلف مقامات پر دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے تربیتی کیمپ لگائے تھے۔” این آئی اے نے اس سے قبل 22 ستمبر کو ملک بھر میں 39 مقامات پر تلاشی مہم چلائی تھی جس میں 20 ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔پیر کو کئے گئے چھاپوں کے دوران قابل اعتراض مواد بشمول ڈیجیٹل آلات، دستاویزات وغیرہ ضبط کئے گئے۔