Bharat Express

Petrol Diesel Prices: مہاراشٹر کے لوگوں کو راحت، سستا ہوا پٹرول-ڈیژل، پنجاب-یوپی میں قیمتوں میں اضافہ

Petrol Diesel Prices: کچے تیل کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ملک میں کئی ریاستوں میں پٹرول-ڈیژل کی قیمتوں میں اچھال دیکھنے کو مل رہا ہے۔ حالانکہ مہاراشٹر میں ایندھن کی قیمت میں تیز گراوٹ نظرآئی۔

پٹرول اور ڈیژل کی قیمتوں میں کہیں کمی تو کہیں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

Petrol-Diesel Prices Today: عالمی بازار میں کچے تیل کی قیمتوں میں ہفتہ کے روز گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ آج ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 2:15 ڈالر یا 2.74 فیصدی گرکر76.34  ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری جانب، برینٹ کروڈ بھی 2.14 ڈالر کی گراوٹ کے ساتھ 83 ڈالر پرآگیا ہے۔ ملک میں تیل کمپنیوں نے ہر صبح کی طرح آج بھی پٹرول-ڈیژل کی قیمتوں میں ترمیم کی ہے۔ کئی ریاستوں میں پٹرول-ڈیژل کی قیمتیں بدلی ہوئی نظرآرہی ہیں۔

 مہاراشٹرمیں پٹرول کی قیمت 1.02  روپئے گھٹ کر 106.15  روپئے فی لیٹرہوگئی ہے۔ جبکہ ڈیژل یہاں 99 پیسے گرکر 92.67 روپئے فی لیٹر پر فروخت ہو رہا ہے۔ حالانکہ اس کے علاوہ کئی ریاستوں میں ایندھن مہنگا ہی ہوا ہے۔ پنجاب میں پٹرول 22 پیسے اور ڈیژل 23 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔ اترپردیش میں بھی پٹرول-ڈیژل کی قیمت میں 22 پیسے کا اچھال نظرآرہا ہے۔ تمل ناڈو، راجستھان، ہریانہ اور کرناٹک میں بھی ایندھن کی قیمتیں بڑھی ہیں۔

4 میٹرو شہروں میں پٹرول-ڈیژل کی قیمت

دہلی میں پٹرول 96.72 روپئے اور ڈیژل 89.62 روپئے فی لیٹر

ممبئی میں پٹرول 106.31 روپئے اور ڈیژل 94.27 روپئے فی لیٹر

کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپئے اور ڈیژل 92.76 روپئے فی لیٹر

چنئی میں پٹرول 102.63 روپئے اور ڈیژل 94.24 روپئے فی لیٹر

ہر صبح 6 بجے جاری کی جاتی ہے نئی قیمت

صبح 6 بجے ہردن پٹرول اور ڈیژل کی قیمتوں میں تبدیلی ہوتی ہے اور نئی قیمت جاری کی جاتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیژل کی قیمت میں ایکسائزڈیوٹی، ڈیلرکمیشن، ویٹ اور دیگر چیزیں جوڑنے کے بعد اس کی بنیادی قیمت تقریباً دوگنی ہوجاتی ہے۔ یہی سبب ہے کہ پٹرول-ڈیژل ہمیں اتنا مہنگا خریدنا پڑتا ہے۔

 -بھارت ایکسپریس

Also Read