Bharat Express DD Free Dish

Patna Firing Case: مشکل میں پھنس گئے خان سر، پٹنہ فائرنگ معاملے میں آرمس ایکٹ کے تحت معاملہ درج، پولیس کرے گی پوچھ گچھ

پٹنہ کے خان گلوبل کوچنگ سینٹرپرمنگل کی دیررات حملہ ہوا تھا۔ سیکورٹی گارڈزپرحملہ کیا گیا، توڑپھوڑکی گئی اوپتھراؤ کیا گیا۔ سینٹرکے مالک فیضل خان عرف خان سرنے دعویٰ کیا کہ ملحقہ کوچنگ سینٹرمیں موجود لوگوں نے ان کے سامنے فائرنگ کی۔ بعد میں انہوں نے اپنا بیان واپس لے لیا۔

پٹنہ کوچنگ سینٹر فائرنگ معاملے میں خان سر کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔

بہارمیں دوکوچنگ اداروں کے درمیان جاری جھگڑے کے درمیان خان سرکے خلاف آرمس ایکٹ کے تحت ایف آئی آردرج کی گئی ہے۔ خان سرکے بیان کی بنیاد پرپٹنہ کے کدم کنواں تھانے کی پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ یہ کارروائی ان کے کوچنگ سینٹرخان گلوبل اسٹڈیز(کے جی ایس) ادارے میں توڑپھوڑ، پتھراؤاورفائرنگ کے واقعہ کے 2 دن بعد ہوئی ہے۔ خان سرپرالزام ہے کہ انہوں نے اپنے سیکورٹی گارڈ سے شوٹنگ کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔ پولیس کواب توقع ہے کہ اس پورے معاملے کے بارے میں کسی بھی وقت خان سرسے پوچھ گچھ کرے گی۔ تحقیقات کے لئے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

منگل کی رات توڑ پھوڑ اور پتھراؤ

اس سے پہلے پٹنہ کے معروف خان گلوبل کوچنگ سینٹرپرمنگل کی دیررات حملہ ہوا تھا۔ سیکورٹی گارڈ پرحملہ، توڑپھوڑاورپتھراؤکیا گیا۔ تاہم خان گلوبل کوچنگ سینٹرکے مالک فیضل خان عرف خان سرنے دعویٰ کیا کہ فائرنگ ان کے سامنے ملحقہ کوچنگ سینٹرکے لوگوں نے کی ہے۔ بعد میں خان سراپنے بیان سے پلٹ بھی گئے، لیکن اس پورے معاملے میں ایک نیا موڑ تب آیا جب یہ پتہ چلا کہ حادثہ کے دن خان کوچنگ سینٹرکے دو گارڈ اترپردیش کے مین پوری کے رہنے والے پردیپ کماراور کاس گنج کے باشندہ کالیشور نے ہی رائفل سے فائرنگ کی تھی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گرفتاری

فائرنگ کا ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد پولیس نے دونوں کوگرفتارکرلیا ہے۔ دونوں ملزمین کی رائفل بھی ضبط کرلی گئی ہے۔ پولیس کی پوچھ گچھ میں دونوں نے قبول کیا ہے کہ مارپیٹ، توڑپھوڑاورپتھراوکے حادثہ کے بعد بچاو میں انہوں نے ہوائی فائرنگ کی تھی۔ پولیس نے دونوں رائفلوں کوفورنسک جانچ کے لئے بھیج دیا ہے اورکدم کنواں پولس اسٹیشن میں ایک اورایف آئی آردرج کی ہے، جس میں فائرنگ اوردہشت کوبھڑکانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے فائرنگ کے سلسلے میں خان گلوبل کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹرفیضل خان سے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اس پورے معاملے میں خان سرکومزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read