Bharat Express

Pakistan Terrorists: ہندوستان میں دہشت گردانہ حملے کی پاکستانی سازش ناکام، حیدرآباد میں تھی وولف اٹیک کی تیاری، این آئی کا بڑا انکشاف

ابتدائی جانچ میں پتہ چلا کہ پاکستانی دہشت گردوں کے اشارے پراپنے گروہ کے اراکین کے ساتھ حیدرآباد شہر میں دھماکہ اور لون وولف حملوں کی سازش کی جا رہی تھی، جس سے لوگوں کے دلوں میں دہشت پیدا کرنے کا خوف پیدا کیا جاسکے۔

این آئی اے ٹیم۔ (تصویر: اے این آئی)

Pakistan Terrorists: ہندوستانی سیکورٹی ایجنسیوں کی طرف سے حیدرآباد کو دہلانے کی سازش کو ناکام کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ این آئی اے نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان، ہندوستان میں دہشت گردانہ حملے کی سازش کر رہا تھا۔ حیدرآباد میں ‘لون وولف اٹیک’ کی تیاری چل رہی تھی۔ حیدرآباد سے گرفتاردہشت گرد سے پوچھ گچھ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ وہ آئی ایس آئی اورلشکر طیبہ سے وابستہ ہے۔ پوچھ گچھ میں یہ بھی پتہ چلا کہ مشتبہ دہشت گرد زاہد پاکستان میں دہشت گردوں کے رابطے میں تھا اوراسے دہشت گردانہ حادثات کو انجام دینے کے لئے ہینڈ گرینیڈ دستیاب کئے جا رہے تھے۔

خبروں کے مطابق، پاکستان میں بیٹھے ہینڈلرس کے حساب سے کئی لوگوں کی بھرتی کی گئی تھی۔ ان کا منصوبہ عوامی مقامات، ریلی یا جلوسوں میں گرینیڈ پھینک کر حملہ کرنا تھا۔ تاکہ ہندوستان میں فرقہ وارانہ ماحول خراب کیا جاسکے۔ یہ سب کچھ پاکستان کے اشارے پر ہورہا تھا۔

ایسے تھی دہشت گردانہ حملوں کی سازش

ابتدائی جانچ میں پتہ چلا کہ پاکستانی دہشت گردوں کے اشارے پراپنے گروہ کے اراکین کے ساتھ حیدرآباد شہر میں دھماکہ اور لون وولف حملوں کی سازش کی جا رہی تھی، جس سے لوگوں کے دلوں میں دہشت پیدا کرنے کا خوف پیدا کیا جاسکے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان واقع آقاؤں سے ہینڈ گرینیڈ ملے تھے۔ وہ فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کے لئے عوامی جلسوں اور جلوسوں پرحملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔

دہشت گردانہ ٹھکانوں سے 2 ہینڈ گرینیڈ اور دیگر سامان برآمد

این آئی اے نے مشتبہ دہشت گرد زاہد کے ٹھکانے سے 2 ہینڈ گرینیڈ، تقریباً 4 لاکھ نقد اوردو موبائل برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، زاہد کو پہلے 2005 میں ایک خودکش بم دھماکہ معاملے میں مشتبہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، لیکن ثبوتوں کی کمی ہونے کے سبب 2017 میں اسے رہا کردیا گیا تھا۔ این آئی اے نے کہا کہ یہ بھی جانکاری ملی ہے کہ زاہد نے اپنے آقاؤں سے ایک ہتھگولہ حاصل کیا تھا۔ واضح رہے کہ حیدرآباد پولیس نے 2 اکتوبر، 2022 کوعوامی تقریبات میں گرینیڈ پھینکنے کی سازش کرنے کے الزام میں زاہد، محمد سمیع الدین اور معاذ حسن فاروق کو گرفتار کیا تھا۔

 -بھارت ایکسپریس