ٹوکیو پہنچا سنجے جھا کی قیادت والا کل جماعتی وفد
نئی دہلی: جے ڈی یو کے رکن پارلیمنٹ سنجے کمار جھا کی قیادت میں ایک کل جماعتی وفد ’آپریشن سندور‘ کے ذریعے دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے عزم کو بتانے کے لیے پانچ ملکوں کے دورے کے تحت جمعرات کی صبح ٹوکیو پہنچا۔ وفد میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے شامل ہیں، جس کا مقصد جاپان، انڈونیشیا، ملیشیا، جمہوریہ کوریا اور سنگاپور کے لیڈران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے 22 اپریل کے پہلگام دہشت گردانہ حملے پر ہندوستان کے ردعمل اور سرحد پار دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی جامع لڑائی کے بارے میں بین الاقوامی شراکت داروں کو آگاہ کرنا ہے۔
#WATCH | Tokyo, Japan | An all-party delegation led by JDU MP Sanjay Kumar Jha arrives in Tokyo, Japan. The delegation is set to visit Japan, Indonesia, Malaysia, the Republic of Korea, and Singapore to showcase #OperationSindoor and India’s continued fight against terrorism.… pic.twitter.com/dNuguEmfpx
— ANI (@ANI) May 21, 2025
وفد میں کون کون شامل ہیں؟
سنجے جھا کی قیادت میں وفد میں سفیر موہن کمار، بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ہیمانگ جوشی، سی پی آئی (ایم) کے رکن پارلیمنٹ جان برٹاس، ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی، بی جے پی رکن پارلیمنٹ اپراجیتا سارنگی، بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج لال، جے پی رکن پارلیمنٹ پردان باروا اور کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید شامل ہیں۔
دنیا کو بتائیں گے پاکستان کی سچائی: سنجے جھا
روانگی سے قبل سنجے جھا نے کہا کہ اس دورے کا مقصد دہشت گردی کو پناہ دینے کی پاکستان کی پالیسی اور آپریشن سندور کے تحت اس کے جواب میں بھارت کی جانب سے کی گئی کارروائی کی سچائی پوری دنیا کو بتانا ہے۔
جے ڈی یو کے رکن پارلیمنٹ نے کہا، ’’سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ دہشت گردی پاکستان کی ریاستی پالیسی ہے۔ پورے وفد کا کام پاکستان کا چہرہ پوری دنیا کے سامنے لانا ہے۔ پاکستان کی پوری ریاست دہشت گردی کی سرپرستی کرتی ہے اور ریاست کی حمایت سے دہشت گردی پوری طرح پنپتی ہے۔‘‘
انہوں نے کہا، ’’ہم پوری دنیا کو یہ بتانا چاہتے ہیں اور دوسری بات جوہری دھمکی کے بارے میں ہے۔ ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم پاکستان کی طرف سے کی جانے والی دہشت گردانہ کارروائیوں کو برداشت نہیں کریں گے۔ ہم یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اب بہت ہو چکا۔‘‘
بھارت نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے جواب میں آپریشن سندور شروع کیا۔ ہندوستان نے پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) میں دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے پر درست حملے کئے۔ ہندوستانی مسلح افواج نے پاکستان کی جارحیت کا موثر جواب دیا اور اس کے ائیر بیس پر بمباری کی۔ پاکستان کے ڈی جی ایم او کی جانب سے اپنے ہندوستانی ہم منصب کو کی گئی کال کے بعد دونوں ممالک نے فوجی کارروائی روکنے پر اتفاق کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


