Bharat Express DD Free Dish

قومی

محکمہ موسمیات نے 27 سے 29 دسمبر کے درمیان دہلی این سی آر میں گھنے سے بہت گھنے کہرے کی وارننگ جاری کی ہے۔ ان دنوں صبح کے ابتدائی اوقات میں کہرا زیادہ شدید رہنے کا خدشہ ہے۔ 29 اور 30 دسمبر کو بھی اسی طرح کے حالات برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ حادثہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تقریباً 12 بجے کے قریب پیش آیا۔ نجی سلیپر بس بنگلورو سے گوکرنہ جا رہی تھی، اسی دوران مخالف سمت سے آ رہے ٹرک نے زوردار ٹکر مار دی۔

نوی ممبئی میں قائم یہ نیا بین الاقوامی ہوائی اڈہ آنے والے برسوں میں ملک کے مصروف ترین ایوی ایشن ہبس میں شامل ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ تقریباً 1,160 ہیکٹر پر پھیلا یہ ایئرپورٹ مکمل ہونے کے بعد سالانہ تقریباً 9 کروڑ مسافروں کو سنبھال سکے گا۔ یہاں دو متوازی رن ویز، جدید ترین ٹرمینلز اور جدید کارگو سہولیات تیار کی جا رہی ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ نے زور دیا کہ اگر مویشی پروری، زراعت اور سہکاری نظام کو یکجا کیا جائے تو تعاون کے ذریعے خوشحالی حاصل کی جا سکتی ہے۔ ان کے مطابق یہی ماڈل دیہی معیشت کو مضبوط بنانے کا مؤثر ذریعہ ہے۔

سرکاری شیڈول کے مطابق امت شاہ اپنے دورے کا آغاز صبح مدھیہ پردیش کے ’’گروتھ سمٹ‘‘ میں شرکت سے کریں گے، جو گوالیار کے علاقے تھاٹی پور میں میلہ گراؤنڈ پر منعقد ہو رہا ہے۔ اس سمٹ میں ریاست کی معاشی ترقی، سرمایہ کاری اور صنعتی امکانات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

حکومت کا دعویٰ ہے کہ ’میک ان انڈیا‘ کے تحت بھارت نہ صرف روزگار کے نئے مواقع پیدا کر رہا ہے بلکہ عالمی مینوفیکچرنگ میں ایک قابلِ اعتماد متبادل کے طور پر ابھر رہا ہے۔ فاکس کون جیسے منصوبوں کو اسی حکمتِ عملی کا عملی نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

میڈیا کے لیے جاری بیان میں سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ جماعتِ اسلامی ہند مسیحی برادری کو درپیش حملوں، دھمکیوں اور ان کو ہراساں کئے جانے کی اطلاعات پر فکرمند ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسے حالات پر روک نہ لگائی گئی تو اس سے خوف اور بداعتمادی کا ماحول پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا آئینی ڈھانچہ مساوات، مذہبی آزادی اور باہمی احترام پر مبنی ہے۔

تعزیتی اجلاس کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ مرحوم سید شاہد مہدی کا دورِ چانسلری علمی معیار، ادارہ جاتی استحکام اور تعلیمی وقار کے فروغ کے حوالے سے یادگار رہا۔ یہ تعزیتی نشست اس بات کی غماز تھی کہ مرحوم سید شاہد مہدی ایک فکر، ایک روایت اور ایک ادارہ ساز شخصیت تھے، جن کی کمی طویل عرصے تک محسوس کی جاتی رہے گی۔

کرسمس اور شادیوں کے سیزن سے پہلے سونے اور چاندی کی قیمتوں نے عوام کی جیب پر بھاری بوجھ ڈال دیا ہے۔ بین الاقوامی منڈی میں کشیدگی کے درمیان بھارتی بازاروں میں آج چاندی کی قیمت میں 10,000  روپے فی کلو کا اضافہ ہو گیا ہے۔

16 سال پہلے طالبہ شاہین ملک پر ہوئے تیزاب حملے کے کیس میں روہنی کورٹ نے بڑا فیصلہ سنایا ہے۔  ایڈیشنل سیشن جج جگموہن سنگھ نے کیس میں شامل تمام ملزمان کو بری کر دیا ہے۔ کورٹ نے ثبوتوں کی عدم دستیابی کے سبب یہ فیصلہ دیا ہے۔