People served notices near the Shahi Masjid: ’’جگہ خالی کریں‘‘—شاہی جامع مسجد کے قریب 48 افراد کو نوٹس، قبرستان کی زمین ناجائز قبضے کا معاملہ
فی الحال علاقے میں امن و امان برقرار ہے، تاہم انتظامی سختی کے باعث سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ شاہی جامع مسجد اور قبرستان کی زمین کا معاملہ سنبھل میں نہایت حساس سمجھا جاتا ہے۔ نوٹس جاری کر کے انتظامیہ نے اب مقامی لوگوں کو اپنی ملکیت ثابت کرنے کا موقع دے دیا ہے، جبکہ اگلا قدم 15 دن بعد اٹھایا جائے گا۔
Madhubani Mob Lynching Case: مدھوبنی میں موب لنچنگ پر ریاستی اقلیتی کمیشن سخت، ڈی ایم اور ایس پی کو کارروائی کا دیا حکم
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مدھوبنی پولیس نے ایک بیان جاری کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ راج نگر تھانہ علاقے میں مارپیٹ کے ایک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا کے ذریعے پولیس کے علم میں آئی ہے، جس میں کچھ افراد ایک شخص کو بنگلہ دیشی بتا کر پیٹتے نظر آ رہے ہیں
Blaming Shah Rukh Khan unfair: شاہ رخ خان کو تنہا مورد الزام ٹھہرانا ناانصافی، ایک کھلاڑی کو ہٹانے سے کچھ نہیں بدلے گا: اتل واسن
مستفیظ الرحمن کی شمولیت پر بنگلہ دیش میں ہندو اقلیتوں کے خلاف مبینہ واقعات کے تناظر میں سیاسی ردعمل بھی سامنے آیا، جس کے بعد یہ معاملہ عوامی بحث کا موضوع بن گیا۔ بی سی سی آئی نے واضح کیا ہے کہ کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو متبادل کھلاڑی لینے کی اجازت دی جائے گی۔
Savitribai Phule statue removal controversy: یَوَت مال میں کشیدگی؛ ساوتری بائی پھولے کی مورتی ہٹائے جانے پر عوام برہم، نقاب کشائی سے پہلے انتظامیہ کی ’خفیہ‘ کارروائی
یَوَت مال میں کرانتی جیوتی ساوتری بائی پھولے کی مورتی کی نقاب کشائی سے عین قبل انتظامیہ نے اسے ہٹا دیا۔ آدھی رات کو کی گئی اس کارروائی کے بعد شہر میں حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔ شہریوں کا الزام ہے کہ انتظامیہ نے بغیر کسی تحریری حکم کے یہ قدم اٹھایا، جس سے عظیم سماجی مصلح کی توہین ہوئی ہے۔
Dharamshala College Case: ہماچل پردیش: 19 سالہ طالبہ کی موت، تین طالبات پر ریگنگ اور پروفیسر پرجنسی ہراسانی کا مقدمہ درج، متاثرہ کے والد نے انصاف کی لڑائی چھیڑ دی
کالج کی تین سینئر طالبات نے ریگنگ کے نام پر اس کے ساتھ بدسلوکی، ذہنی دباؤ اور مارپیٹ کی۔ متاثرہ طالبہ کے والد کے مطابق 18 ستمبر 2025 کو ہرشیتا، آکرتی اور کومولیکا نامی طالبات نے اسے گھیر کر شدید تشدد کیا، جس سے وہ اندر سے ٹوٹ گئی۔
EC directs to register FIR: الیکشن کمیشن کا مغربی بنگال کے چیف الیکٹورل آفیسر کو 5 اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم
الیکشن کمیشن نے چیف الیکٹورل آفیسر مغربی بنگال کو ہدایت دی ہے کہ وہ متعلقہ ضلعی الیکٹورل آفیسرز کو عوامی نمائندگی ایکٹ 1950 کی دفعہ 32، بھارتی نیائے سنہتا 2023 اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کی متعلقہ دفعات کے تحت فوری ایف آئی آر درج کرانے کو یقینی بنائیں۔
Vijay Hazare Trophy: راجکوٹ میں ہاردک پانڈیا کا طوفان، لگاتار 5 چھکے اور 1 چوکا لگا کر لگائی شاندار سنچری
اننگز کے 39ویں اوور میں ہاردک پانڈیا نے طوفانی بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ اس وقت وہ 62 گیندوں پر 66 رنز بنا کر کھیل رہے تھے۔ سامنے بائیں ہاتھ کے اسپنر پارتھ ریکھڑے تھے۔ ہاردک نے اس اوور کی ابتدائی پانچ گیندوں پر پانچ چھکے جڑ دیے اور آخری گیند پر چوکا لگا کر اپنی سنچری مکمل کی۔ یوں انہوں نے صرف چھ گیندوں میں 34 رنز بنا کر سنچری کا سنگ میل عبور کیا۔
PM Modi at Piprahwa Relics exposition: بھارت بھگوان بدھ کے ورثے کا محافظ اور ان کی روایتوں کا علمبردار ہے: وزیراعظم مودی
وزیراعظم نریندر مودی نے دہلی کے رائے پتھورا کلچرل کمپلیکس میں مقدس پپرہوا آثار کی عظیم بین الاقوامی نمائش ’’دی لائٹ اینڈ دی لوٹس: بیدار ذات کے آثار‘‘ کا افتتاح کیا۔ یہ نمائش 127 برس بعد وطن واپس لائے گئے بھگوان بدھ کے جواہراتی آثار کو یکجا کرنے کا ایک تاریخی لمحہ ہے۔
Tributes to Rani Velu Nachiyar on her birth anniversary: وزیر اعظم مودی نے رانی ویلو ناچیار کو یاد کرتے ہوئے کہا –ہمت نسلوں کو متاثر کرے گی، برطانوی اقتدار کے خلاف جدوجہد کرنے والی پہلی رانی
۔وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ رانی ویلو ناچیار کو بھارت کی ابتدائی بہادر جنگجوؤں میں سے ایک کے طور پر یاد کیا جاتا ہے، جنہوں نے بے مثال جرات اور اعلیٰ درجے کی حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا۔
PM Modi inaugurates grand exhibition: وزیراعظم نریندر مودی نے دہلی میں پپرہوا آثار مقدسہ کی عظیم نمائش کا کیا افتتاح
اس نمائش میں ملک اور بیرون ملک سے مؤرخین، ثقافتی ماہرین اور بدھ مت کے پیروکار بڑی تعداد میں شریک ہو رہے ہیں، جو بھارت کی قدیم تہذیبی وراثت کے تحفظ اور فروغ کی کوششوں کو اجاگر کرتی ہے۔





