Canada’s PM Carney to visit India: کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی جلد کریں گے بھارت کا دورہ، امریکی محصولات کے بیچ تجارتی تنوع پر زور
امریکہ کی بھاری ٹیرف پالیسی کے بعد بھارت کے ساتھ دو طرفہ تجارت کو وسعت دینے کی تیاری۔ یہ دورہ ایسے وقت میں متوقع ہے جب کینیڈا اپنی عالمی تجارت کو متنوع بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے اور امریکہ کی جانب سے عائد بھاری محصولات کے اثرات سے نمٹنے کے لیے نئے شراکت داروں کی تلاش کر رہا ہے۔
Kazakhstan road accident: کزاخستان میں سڑک حادثہ، ایک ہندوستانی طالب علم جاں بحق، دو زخمی، التائی پہاڑوں سے واپسی کے دوران ہوا حادثہ
حادثے کے نتیجے میں ملی موہن نامی طالب علم جاں بحق ہوگیا، جبکہ آشیكا شیجامنی سنتوش اور جسینابی زخمی ہوئے ہیں۔ سفارت خانے نے بتایا کہ دونوں زخمی طلبہ کو اوسکیمن کے سٹی ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔
Passkey Technology: پاس ورڈ کا کھیل ختم! گوگل اور مائیکروسافٹ لا رہے ہیں نئی تکنیک، اب آپ کا چہرہ اور انگوٹھا ہی ہوگا آپ کے اکاؤنٹ کی چابی
گوگل اور مائیکروسافٹ پاس ورڈ کی جگہ پاسکی ٹیکنالوجی متعارف کرا رہے ہیں، جس سے لاگ اِن پہلے سے زیادہ محفوظ ہو جائے گا۔ تاہم فون شیئرنگ اور اکاؤنٹ ریکوری جیسے چیلنجز اس ٹیکنالوجی کو مشکل بنا سکتے ہیں۔
Heliborne Geophysical Survey: جیسلمیر میں 64 مقامات پر زیرِ زمین پانی کے ذخائر کی نشاندہی، ہیلی بورن سروے سے مغربی راجستھان کے لیے بڑی امید
راجستھان کے صحرائی ضلع جیسلمیر میں پانی کے شدید بحران کے درمیان ایک بڑی اور تاریخی کامیابی سامنے آئی ہے۔ بھارت سرکار کی وزارتِ جل شکتی کے تحت کرائے گئے ہیلی بورن جیو فزیکل سروے میں ضلع کے 64 مقامات پر زیرِ زمین پانی کے ذخائر کی موجودگی کے قوی امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔
Pregnant Camel shot dead: آٹھ سالہ اونٹنی اور 11 ماہ کا حمل… شکاریوں کی ایک گولی نے دو جانیں لے لیں، حاملہ اونٹنی کے قتل کے بعد حفاظتی انتظامات پر سوال اٹھ گئے
راجستھان کے پالی سے ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے جسے سن کر کسی بھی حساس انسان کا دل پسیج جائے۔ یہاں بے زبان جانوروں کے ساتھ ظلم و بربریت کی تمام حدیں پار کر دی گئیں۔ صدر تھانہ علاقے میں نامعلوم شکاریوں نے ایک حاملہ اونٹنی کو نشانہ بناتے ہوئے اس پر گولیاں برسا دیں۔
BMC elections 2026: برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) انتخابات سے قبل مسلم میئر کا مطالبہ، اُدھو ٹھاکرے کی شیوسینا کو ملا الٹی میٹم
جمعیۃ حمایت الاسلام کے قومی صدر قاری ابرار جمال کا انتباہ، قاری ابرار جمال نے خبردار کیا کہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو مسلم سماج کی ناراضگی آئندہ انتخابات میں کھل کر سامنے آئے گی۔ کمپینئن آف پیس اینڈ جسٹس-ممبئی کے ترجمان مولانا لقمان ندوی نے بھی اپنا سخت رخ۔
Electric Vehicles: الیکٹرک گاڑیوں کو 2025 میں ملی نئی رفتار، پی ایم ای-ڈرائیو اور پی ایل آئی اسکیموں سے ای وی مارکیٹ میں نمایاں اضافہ
سال 2025 میں بھارت میں الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے کو غیر معمولی رفتار حاصل ہوئی، جس کے پیچھے حکومت کی جانب سے شروع کی گئی اہم اسکیمیں، خصوصاً پی ایم ای-ڈرائیو اور پروڈکشن لنکڈ انسینٹو (پی ایل آئی) اسکیم، کلیدی کردار ادا کرتی نظر آئیں۔
School holidays extended: چنڈی گڑھ میں 17 جنوری تک بڑھائی گئیں اسکولوں کی تعطیلات، شدید سردی اور گھنے کہرے کے پیش نظر ضلعی محکمۂ تعلیم کا فیصلہ
یہ فیصلہ خطے میں جاری شدید موسمِ سرما کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ چنڈی گڑھ کے تمام سرکاری اور سرکاری امداد یافتہ اسکولوں کے سربراہان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس حکم پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ یہ حکم 12 جنوری 2026 کو جاری کیا گیا اور اس پر ضلعی ایجوکیشن آفیسر، یوٹی چنڈی گڑھ کے دستخط ہیں۔
Digital arrest fraud: ڈجیٹل اریسٹ فراڈ پر حکومت سخت! سپریم کورٹ میں اسٹیٹس رپورٹ پیش، ہائی لیول کمیٹی تشکیل
ڈیجیٹل اریسٹ فراڈ پر مرکزی حکومت سخت۔ سپریم کورٹ میں اسٹیٹس رپورٹ داخل، سی بی آئی جانچ شروع اور ہائی لیول کمیٹی قائم کی گئی ہے۔
Delhi air pollution control: دہلی کی ہوا بہتر بنانے کی تیاری؛ وزیراعلیٰ ریکھا گپتا اور مرکزی وزیر کی میٹنگ، ٹریفک جام اور فیکٹریوں کے خلاف ہوگی سخت کارروائی
دہلی کی ہوا اور دھند میں کمی لانے کے لیے مرکز اور ریاستی حکومت نے میٹنگ کی ہے۔ سڑکوں، ٹریفک، کچرے اور صنعتی آلودگی پر اب سخت اقدامات کیے جائیں گے۔





