Maharashtra Assembly elections 2024: شرد پوار خیمہ نے 45 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی، جانئے اجیت پوار کے خلاف کسے دیا ٹکٹ؟
شرد پوار نے بارامتی اسمبلی سیٹ پر اجیت پوار کے خلاف یوگیندر پوار کو میدان میں اتارا ہے۔ یوگیندر پوار شرد پوار کے پوتے اور اجیت پوار کے بھائی سری نواس پوار کے بیٹے ہیں۔
Vivek Tankha’s retort to BJP leaders’ statement: ’’اسے کسی قیمت پر قبول نہیں کیا جا سکتا…‘‘، بی جے پی لیڈران کے ’بٹو گے تو کٹو گے‘ کے بیان پر کانگریس لیڈر وویک تنکھا کا سخت ردعمل
وویک تنکھا نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں انتخابی صورتحال کو دیکھتے ہوئے، ہمیں یہ سمجھنا چاہئے کہ مقامی امیدواروں کی شناخت اور اپنے علاقے کے تئیں ان کی لگن بہت اہم ہے۔ ہر شہری کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا اپنا نمائندہ ہو، جو اس کے علاقے کو اچھی طرح سمجھے اور ان کے ساتھ آسانی سے بات چیت کر سکے۔
Adani Total Gas H1FY25 & Q2 Results : اڈانی گروپ کی کمپنی اے ٹی جی ایل نے دوسری سہ ماہی میں بڑا منافع کمایا، دیکھئے مالیاتی نتائج
اڈانی گروپ کی کمپنی اے ٹی جی ایل نے لگاتار ساتویں سہ ماہی میں اچھا منافع کمایا ہے۔ کمپنی کے مطابق، 30 ستمبر کو ختم ہونے والے اس مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں اس کا مجموعی منافع 7.5 فیصد بڑھ کر 187 کروڑ روپے ہوگیا۔
Priyanka Gandhi trusts government companies for investment: پرینکا گاندھی سرمایہ کاری کیلئے سرکاری کمپنیوں پر کرتی ہیں بھروسہ، ان کے پورٹ فولیو میں 18 میں سے 6 پی ایس ہو اسٹاک
انتخابی حلف نامے کے مطابق کانگریس لیڈر نے میوچل فنڈز میں بھی سرمایہ کاری کی ہے جس کی مالیت 2 کروڑ 24 لاکھ روپے ہے۔ اس کے علاوہ ان کے پی پی ایف اکاؤنٹ میں 17 لاکھ روپے جمع ہیں۔
Cyclone Dana: سمندری طوفان دانا کا مسلسل بڑھ رہا ہے خطرہ، مغربی بنگال کے سندربن میں فیری سروس دو دنوں کیلئے کیا گیا معطل
ساحلی سندربن میں پھیلے جزائر کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے اہلکار نے بتایا کہ علاقوں میں عارضی امدادی مراکز کو پہلے ہی مکمل طور چالو کر دیا گیا ہے۔
Jamia Millia Islamia New Vice Chancellor: پروفیسر مظہر آصف جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر منتخب
باوقار تعلیمی اداروں میں سے ایک جامعہ ملیہ اسلامیہ کے نئے وائس چانسلر کاانتخاب ہوگیا ہے ۔ پروفیسر مظہر آصف کو اس عہدے کے لئے منتخب کیا گیا ہے ۔
Wayanad by-election: کیا پرینکا گاندھی وائناڈ کے لیے بہتر رکن پارلیمنٹ ثابت ہوں گی ؟ جانئے راہل گاندھی نے کیا دیا جواب ؟
دونوں بھائی بہن اور بس میں موجود دیگر کانگریسی کارکنان ہنستے ہوئے نظر آئے۔ اس ویڈیو میں پرینکا اور راہل گاندھی وائناڈ کے بارے میں بات کرتے نظر آ رہے ہیں۔
up by election 2024: اکھلیش یادو کے بہنوئی کو بی جے پی نے دیا ٹکٹ،یہیں سے سماجوادی پارٹی کے سربراہ نے دیا تھا استعفی،جانئے کون ہیں کرہل سے انتخابی مقابلہ کرنے والے انوجیش یادو
انوجیش یادو کا خاندان شروع سے ہی سیاست میں ہے اور سماج وادی پارٹی سے وابستہ ہے۔ ان کی والدہ ارمیلا یادو سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر مین پوری کی گھیرور اسمبلی سیٹ سے ایم ایل اے رہ چکی ہیں۔
supreme court on bulldozer: بلڈوزر کی کارروائی پر سپریم کورٹ کا ردعمل ، کہا، اگر ہم اس طرح کے معاملات کی سماعت شروع کریں گے تو آجا ئے گا سیلاب
پچھلے مہینے، سپریم کورٹ نے 17 ستمبر 2024 کو مسمار کرنے یعنی بلڈوزر کی کارروائی پر پابندی لگا دی تھی۔ عدالت نے کہا کہ صرف عوامی تجاوزات پر بلڈوزر کارروائی کی جائے گی۔
Delhi Air Pollution: دہلی-این سی آر میں پارکنگ کا کرایہ ہوا دوگنا، فضائی آلودگی کی وجہ سے بدل گئے یہ اصول
تمام قسم کی کاروں اور دو پہیہ گاڑیوں کے لیے این ڈی ایم سی کے نئے رہنما خطوط جاری کیے گئے ہیں۔ پہلے این ڈی ایم سی پارکنگ لاٹ میں کرایہ 20 روپے فی گھنٹہ وصول کیا جاتا تھا، لیکن نئے رہنما خطوط کے بعد اسے بڑھا کر 40 روپے فی گھنٹہ کر دیا گیا ہے۔