Bharat Express

قومی

راہل گاندھی نے کہا کہ آج سپریم کورٹ کے فیصلے نے ایک بارپھر ملک کو بتا دیا کہ 'مجرموں کا سرپرست' کون ہے۔ بلقیس بانو کی بے پناہ جدوجہد مغروربی جے پی حکومت کے خلاف انصاف کی جیت کی علامت ہے۔

بلقیس بانو کے قصورواروں کی رہائی سے متعلق سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ آیا ہے۔ اس پراپوزیشن کی طرف سے ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے اسے انصاف کی جیت قرار دیا ہے جبکہ اسدالدین اویسی نے حکومت سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بہار کے وزیر تعلیم پروفیسر چندر شیکھر سنگھ کے مندر کے حوالے سے ایک متنازعہ بیان دیا ہے۔روہتاس میں ایک تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے  آر جے ڈی رہنما چندر شیکھر نے کہا کہ مندر کا راستہ غلامی کا راستہ ہے جب کہ اسکول کا راستہ روشنی کا راستہ دکھاتا ہے۔

کانگریس نے منی پورسے لے کرممبئی تک بھارت جوڑو نیائے یاترا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس یاترا کے ذریعہ لوک سبھا الیکشن کی تیاری بھی کی جائے گی۔

وزیراعظم نریندرمودی کے لکشدیپ دورے کے بعد مالدیپ حکومت کے وزراء کی طرف سے کئے گئے قابل اعتراض تبصرہ کے بعد تنازعہ گہرا ہوگیا ہے۔

سریندر پال ٹی ٹی نے ٹھیک 10 دن پہلے 30 دسمبر کو وزیر کے طور پر حلف لیا تھا۔ پھر سریندر پال سنگھ ٹی ٹی کو بھجن لال حکومت میں وزیر مملکت (آزادانہ چارج) بنایا گیا۔ انہوں نے جے پور کے راج بھون میں عہدے اور رازداری کا حلف لیاتھا۔وزیر بننے کے بعد سریندر پال سنگھ اپنی جیت کو لے کر کافی پراعتماد تھے۔

عام آدمی پارٹی کے سینئرلیڈر سنجے سنگھ کو عدالت سے راجیہ سبھا کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لئے جیل سے باہرآنے کی اجازت مل گئی تھی۔

اترپردیش کے وزیرمملکت برائے آیوش فوڈ سیفٹی اورڈرگ ایڈمنسٹریشن، ڈاکٹردیاشنکرمشرا "دیالو" شیرپور(غازی پور) میں منعقدہ تعزیتی نشست میں شامل ہوئے۔ اس موقع پر بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اوپیندر رائے نے نم آنکھوں سے خراج عقیدت پیش کیا۔

سپریم کورٹ 2002 میں گودھرا واقعہ کے بعد گجرات میں فسادات کے دوران بلقیس بانو کی عصمت دری اور ان کے خاندان کے 7 افراد کے قتل کے معاملے میں قصورواروں کی بریت کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پرسپریم کورٹ کا فیصلہ آچکا ہے۔ سپریم کورٹ کی کاز لسٹ کے مطابق جسٹس بی وی ناگرتھنا اور جسٹس اجل بھوئیاں کی بنچ  نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ مجرموں کی رہائی درست نہیں ہے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے گزشتہ ہفتے دعویٰ کیا تھا کہ فرانزک تجزیہ اور ایک 'کیش کورئیر' کے بیان سے 'حیران کن الزامات' لگے ہیں کہ مہادیو بیٹنگ ایپ پروموٹرز نے چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلیٰ کو اب تک تقریباً 508 کروڑ روپے ادا کیے ہیں۔ یہ تحقیقات کا موضوع ہے۔