Bharat Express

قومی

ممتاز پٹیل نے اپنے سوشل میڈیا پرایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ الائنس میں بھروچ لوک سبھا سیٹ نہیں بچا پانے کے لئے ضلع کیڈر سے گہرائی سے معافی مانگتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم متحد رہیں گے۔ 

یوتھ چیتنا کے قومی کوآرڈینیٹر روہت کمار سنگھ نے پریاگ راج میں ویراٹ ہندو مہا سمیلن کا اہتمام کیا تھا۔

تالاب میں ٹریکٹر-ٹرالی کے پلٹنے سے تقریباً 15 افراد کی موت ہوگئی۔ وہیں تالاب سے اسپتال تک لاشوں کا انبارلگ گیا۔ قریب ہی واقع پٹیالی کے طبی مرکز یعنی اسپتال پرتالاب سے نکالے گئے لوگوں کو بھیجا گیا ہے۔ وہیں موصولہ اطلاعات کے مطابق، عقیدت مند ایٹہ ضلع کے کہا گاؤں کے باشندے بتائے جا رہے ہیں۔

یوپی پولیس پیپر لیک معاملے میں یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔ سی ایم یوگی نے یوپی پولیس کا امتحان منسوخ کر دیا ہے۔

ہریانہ میں ہیڈ کانسٹبل پرمود کے قتل کے ملزم ارون عرف چورا کو دہلی کی جنک پوری تھانہ پولیس نے پکڑلیا۔ پوچھ گچھ میں اس نے 2 دیگرملزمین کے ساتھ قتل کا جرم قبول کیا ہے۔

سدرشن سیتو اوکھا کو بیٹ دوارکا سے جوڑے گا۔ اس سے بیٹ دوارکا جانے والے یاتریوں کو سہولت ملے گی۔ قبل ازیں خراب موسم کی وجہ سے عقیدت مندوں کو  بیٹ دوارکا جانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

پروگرام میں 122 لوگوں کو بھارت سمان ندھی ایوارڈ، 2024 دیا گیا۔ جس میں ڈاکٹر رچنا رائے کو بائیو ٹیکنالوجی میں پروفیسر آف دی ایئر کے اعزاز سے نوازا گیا۔

آسام میں ہیمنت بسوا سرما حکومت نے یو سی سی کی طرف پہلا قدم رکھتے ہوئے مسلم شادی اور طلاق ایکٹ ختم کردیا ہے۔

پولیس نے کہا کہ خاتون کا خیال تھا کہ وہ اس معاملے کو حل کر لے گی۔ اسی لیے اس نے وی جے کو اغوا کرنے کا منصوبہ بنایا اور اس کام کے لیے چار لوگوں کو رکھا۔ یہی نہیں، وی جے کی لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹس حاصل کرنے کے لیے خاتون نے اس کی گاڑی میں ایئر ٹیگ بھی لگا دیا۔

لوک سبھا الیکشن کے لئے بنائے گئے انڈیا الائنس میں سیٹ شیئرنگ کا عمل جاری ہے۔ کانگریس اورعام آدمی پارٹی میں بھی الائنس کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔ دونوں پارٹیوں کے لیڈران نے آج مشترکہ پریس کانفرنس میں اس کا باضابطہ اعلان کردیا۔ دہلی میں عام آدمی پارٹی چار سیٹوں پرامیدوار اتارے گی جبکہ تین سیٹوں پر کانگریس کے امیدوار الیکشن لڑیں گے۔