Bharat Express

قومی

مہاراشٹر میں شیو سینا ٹھاکرے گروپ کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کو بی جے پی میں شامل ہونے کا آفرملا ہے۔ ادھو گروپ کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے اس سے متعلق جمعہ کے روز بڑا انکشاف کیا ہے۔

کیمور ضلع کے چاند تھانہ علاقے کے سلوٹا گاؤں کے رہنے والے بھرت بند نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز 2010 میں کیا تھا۔ وہ 2010 میں ضلع پریشد کے انتخابات میں حصہ لے کر جیت گئے تھے۔

اس بار رائے بریلی سے کانگریس کی موجودہ رکن پارلیمنٹ سونیا گاندھی الیکشن نہیں لڑیں گی۔ راہل گاندھی 2019 میں امیٹھی سے الیکشن ہار گئے تھے۔ اب بات ہے کہ پرینکا رائے بریلی سے الیکشن لڑ سکتی ہیں۔

دہلی وقف بورڈ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں ملزم عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو راؤز ایوینیو کورٹ نے ضمانت دینے سے انکار کردیا ہے۔

وزیر اعظم مودی سے ملاقات سے قبل بل گیٹس نے وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد بل گیٹس نے لکھا کہ مجھے ہندوستان کی جی 20 صدارت اور خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے بارے میں بات کرکے بہت اچھا لگا۔

تمل ناڈو بی جے پی نے آج سی ایم ایم کے اسٹالن کو ان کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر چینی زبان میں مبارکباد دیتے ہوئے ان پر تنقید کی۔

آج انوسٹر سمٹ میں صنعت کاروں کی طرف سے ریاست میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بڑے اعلانات بھی کیے جا رہے ہیں۔ آج اڈانی گروپ کے پرنب اڈانی نے ریاست میں ہزاروں کروڑ کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔

کانگریس کے سینئرلیڈر اور تین ریاستوں کے گورنر رہ چکے ڈاکٹر عزیز قریشی کا 83 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ ڈاکٹر عزیز قریشی مدھیہ پردیش میں پارٹی اور کئی اداروں میں اہم عہدے پر رہ چکے ہیں۔ 

وزیر اعظم نے اپنی تقریر کا آغاز دھوپ میں کھڑے لوگوں سے معافی مانگ کر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے میں آپ سے معافی مانگنا چاہتا ہوں۔ پنڈال چھوٹا ہو گیا۔ بمشکل 5 فیصد لوگ پنڈال میں ہیں لیکن 95 فیصد دھوپ میں ٹہل رہے ہیں۔ آج آپ کو جو تکلیف ہو رہی ہے اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں۔

لوک سبھا الیکشن کے لئے بی جے پی نے ہر سیٹ کے لحاظ سے حکمت عملی تیار کی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پارٹی کئی اراکین پارلیمنٹ کے ٹکٹ کاٹنے کی تیاری میں ہے۔ گزشتہ دو سالوں سے بی جے پی اراکین پارلیمنٹ سے مسلسل ان کے نام کے بارے میں رپورٹ مانگی گئی۔