PM Modi Flags Off Vande Bharat: ہاسن سے منگلورو کی دلکش وادیوں کے درمیان دوڑے گی وندے بھارت، وزیر اعظم نریندر مودی نے دکھائی ہری جھنڈی
وزیر اعظم نریندر مودی نے بنگلورو سے ورچوئل طور پر، جبکہ وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے منگلورو جنکشن سے بنگلورو-منگلورو-مڈگاؤں وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائی۔ اس نئی سروس سے کرناٹک اور گوا کے درمیان ریل رابطے کو مزید مضبوطی ملے گی۔
Lord Chitragupta Maharaj’s Grand Procession: پریاگ راج میں بھگوان چترگپت مہاراج کی شاندار شوبھا یاترا، عقیدت مندوں نے بڑی تعداد میں کی شرکت
شوبھا یاترا میں دھیرج سریواستو کی سرگرم شرکت بھی خاصی توجہ کا مرکز بنی۔ آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل پریاگ راج میں ان کی شرکت نے ان کے ممکنہ سیاسی کردار کے حوالے سے بحث کو تیز کر دیا ہے۔ بعض مبصرین نے کائستھ ووٹروں کی قابل ذکر تعداد والی اسمبلی نشستوں سے انہیں ممکنہ امیدوار کے طور پر دیکھا ہے، تاہم ان کی امیدواری کے بارے میں اب تک کوئی سرکاری اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
Sanjay Nishad Meets Amit Shah: وزیر داخلہ امت شاہ سے ملے نشاد پارٹی کے صدر ڈاکٹر سنجے نشاد، 2027 کے اسمبلی انتخابات کی حکمت عملی پر ہوئی بات چیت
نشاد پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر سنجے نشاد نے نئی دہلی میں وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کرکے نشاد سماج سے وابستہ مسائل اور پارٹی عہدیداروں کے مطالبات پر تبادلۂ خیال کیا۔ ملاقات میں 2027 کے اتر پردیش اسمبلی انتخابات بی جے پی کے ساتھ مل کر لڑنے، جیت کی حکمت عملی اور سیاسی مساوات کو مضبوط بنانے پر بھی گفتگو ہوئی۔
Karnataka’s development journey: کرناٹک کے ترقیاتی سفر کو نئی رفتار دینا، متوسط طبقے کو معاشی ترقی میں شریک بنانا ہماری کوشش: وزیراعظم مودی
وزیر اعظم نے کہا کہ توانائی کے تحفظ کا ایک اہم پہلو بجلی کی پیداوار ہے۔ آج ہندوستان شمسی توانائی سے لے کر توانائی کے دیگر نئے حل تک، جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں قیادت حاصل کرنے کے مقصد سے آگے بڑھ رہا ہے۔ ہندوستان کی قابل تجدید توانائی کی صلاحیت اب 300 میگاواٹ سے تجاوز کرگئی ہے۔
Bihar Crime: بھوجپور میں حوالدار کے بیٹے کا تعاقب کرکے قتل، سر میں ماری گئیں 4 گولیاں، دوست بھی شدید زخمی
بہار کے بھوجپور ضلع میں مسلح بدمعاشوں نے حوالدار ہرندر سنگھ کے بیٹے ریتک سنگھ کو دوڑاکر گولی مار دی۔ حملے میں ریتک کے سر میں 4 اور پیٹھ میں ایک گولی لگی، جس سے موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی، جبکہ اس کا دوست یوراج سنگھ شدید زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد مشتعل اہل خانہ اور مقامی لوگوں نے لاش کے ساتھ سڑک پر احتجاج کیا۔
Meeting of the AIEM Secretariat: سولہویں آل انڈیا ایجوکیشنل کانفرنس کی تیاری کے لیے نئی دہلی میں AIEM سکریٹریٹ کی اہم میٹنگ
اے آئی ای ایم سکریٹریٹ کی ایک اہم تیاری میٹنگ اس کے مرکزی دفتر نئی دہلی میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی، جس میں آنے والی 16ویں آل انڈیا ایجوکیشنل کانفرنس کے انتظام اور تیاریوں کو آخری شکل دی گئی۔ یہ دو روزہ قومی کانفرنس 28 اور 29 نومبر 2026 کو انٹیگرل یونیورسٹی، لکھنؤ میں ہوگی
PM Modi hails Namma Metro pink line: ’’وکست کرناٹک سے وکست بھارت کی تعمیر‘‘ وزیراعظم مودی نے نما میٹرو کی پنک لائن اور بنگلورو کی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو سراہا
میٹرو اور وندے بھارت جیسے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو ترقی یافتہ ہندوستان کی جانب اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا، ’’آج شروع کیا جانے والا یہ منصوبہ ترقی کے سفر کو مزید آگے بڑھائے گا۔ اس سے ترقی یافتہ کرناٹک کی تعمیر کو نئی رفتار ملے گی اور ترقی یافتہ کرناٹک سے ترقی یافتہ ہندوستان کی تشکیل کا راستہ ہموار ہوگا۔‘‘
JEE Advanced 2027: جے ای ای ایڈوانسڈ 2027 کی تاریخ کا اعلان، امتحان میں آن اسکرین بیسک کیلکولیٹر استعمال کرنے کی ملے گی سہولت
آئی آئی ٹی دہلی کے مطابق جے ای ای ایڈوانسڈ 2027 کا امتحان 23 مئی کو دو شفٹوں میں منعقد ہوگا۔ امیدواروں کو 10 سے 12 ہندسوں کے ڈسپلے والا آن اسکرین بیسک (نان سائنٹفک) کیلکولیٹر فراہم کیا جائے گا۔
India’s vision for ease of travel: دہلی اور ممبئی کے بعد بنگلورو کا میٹرو نیٹ ورک بھی 100 کلومیٹر کلب میں شامل، یہ سفر کو آسان بنانے کے ہندوستان کے وژن کی عکاسی کرتا ہے: وزیراعظم
وزیر اعظم نے ہندوستانی ریلوے میں آنے والی تبدیلیوں کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک پرانے اور فرسودہ طریقہ کار کو پیچھے چھوڑ کر اپنے ریلوے اسٹیشنوں، انجنوں اور ڈبوں کے ذریعے ایک نئی شناخت قائم کر رہا ہے۔
India’s first LED dome planetarium: وزیراعظم مودی نے میسور میں ہندوستان کے پہلے ایل ای ڈی ڈوم پلانیٹیریم کا کیا افتتاح، سائنسی اور تعلیمی بنیادی ڈھانچے میں ایک اہم اضافہ
پلانیٹیریم کے اسکائی تھیٹر میں فلکیات سے متعلق پیشہ ورانہ طور پر تیار کیے گئے پروگرام دکھائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ میسور کی تاریخ اور فلکیات کے درمیان تعلق پر ایک خصوصی فلم بھی پیش کی جائے گی۔ یہ پروگرام کنڑ، انگریزی اور ہندی زبانوں میں دستیاب ہوں گے۔





