Adani says US legal issues behind it: امریکی قانونی معاملات اب ماضی کا حصہ، اب اے آئی سے جڑی انفراسٹرکچر مانگ پر بڑا داؤ لگانے پر فوکس: گوتم اڈانی
گوتم اڈانی نے کہا کہ اب گروپ کے لیے سب سے بڑا مسئلہ سرمایہ حاصل کرنا نہیں بلکہ منصوبوں کو اتنی تیزی سے مکمل کرنا ہے کہ وہ بھارت کی بڑھتی ہوئی توانائی اور انفراسٹرکچر ضروریات کو پورا کر سکے۔
Rahul Gandhi Discusses CBSE Result Row with Students: سی بی ایس ای نتیجہ تنازع، طلبہ سے راہل گاندھی نےکی ملاقات، مرکزی حکومت پر تنقید کی
طالب علم کے مطابق اس نے یہ معاملہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اٹھایا، جہاں اسے کافی لوگوں کی حمایت حاصل ہوئی۔ تاہم جب اس کے حق میں بڑی تعداد میں لوگ سامنے آئے تو بعض حلقوں نے انہیں ’ڈیپ اسٹیٹ ایجنٹ‘ اور ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے والا قرار دینا شروع کر دیا۔
BJP meeting at PM residence: وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر شام 5:30 بجے اہم اجلاس، امت شاہ سمیت بی جے پی کی اعلیٰ قیادت شریک ہوگی، راجیہ سبھا امیدواروں کے ناموں پر مہر لگنے کا امکان
اطلاعات کے مطابق اجلاس میں حکومت کے 12 سال مکمل ہونے کے موقع پر عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا جا سکتا ہے۔ پارٹی قیادت اس بات کا جائزہ لے سکتی ہے کہ مرکزی حکومت کی مختلف اسکیموں اور عوامی مفاد کے اقدامات کو مزید مؤثر انداز میں عوام تک کیسے پہنچایا جائے۔
Mann Ki Baat: نہر میں پھنسی گنگا ڈولفن کی جان بچانے والی ’نمامی گنگے‘ ایمبولینس کو وزیراعظم مودی کی ستائش، ’من کی بات‘ میں کیا ذکر
وزیراعظم کے مطابق ریسکیو کے بعد ڈولفن کا طبی معائنہ کیا گیا اور اس کی صحت اطمینان بخش پائے جانے پر اسے دوبارہ قدرتی ماحول میں واپس چھوڑ دیا گیا۔ بعد ازاں اسے محفوظ انداز میں راپتی ندی میں منتقل کر دیا گیا تاکہ وہ اپنی فطری زندگی جاری رکھ سکے۔
Mann Ki Baat: من کی بات میں وزیراعظم مودی نے آکاش گپتا اور بالاکرشنا ائیا کی خدمات کو سراہا، سماجی خدمت کی مثال قرار دیا
وزیراعظم نے کہا کہ آکاش گپتا اور بالاکرشنا ائیا جیسے افراد پورے معاشرے کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ ان کی کوشش اس بات کا ثبوت ہیں کہ اگر نیت صاف اور عزم مضبوط ہو تو ایک فرد بھی سماج میں نمایاں تبدیلی لا سکتا ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد موجود مسائل کے حل کے لیے آگے آئیں اور اجتماعی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کریں،
PM Modi Extends Birthday Wishes to Kerala CM V.D. Satheesan: وزیراعظم مودی نے کیرالہ کے وزیراعلیٰ وی ڈی ستیشن کو یوم پیدائش کی دی مبارکباد، درازیٔ عمر اور صحت کے لیے کی پرارتھنا
وی ڈی ستیشن کے نام کئی اہم سیاسی ریکارڈ بھی درج ہیں۔ وہ ارناکولم ضلع سے تعلق رکھنے والے پہلے کانگریسی لیڈرہیں، جو کیرالہ کے وزیراعلیٰ بنے۔ اس کے علاوہ وہ ریاست کی تاریخ کے چھٹے ایسےلیڈر ہیں جو وزیر بنے بغیر براہِ راست وزیراعلیٰ کے منصب تک پہنچے
PM Modi Mann Ki Baat: من کی بات میں وزیراعظم مودی کا آم کاشتکاروں کو خراج تحسین، بھارتی آموں کی عالمی شناخت پر زور
وزیراعظم مودی نے اس موقع پر بھارتی آموں کی عالمی مقبولیت کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب بھارتی آم صرف دیہات اور مقامی منڈیوں تک محدود نہیں رہے بلکہ دنیا بھر کی مارکیٹوں تک پہنچ رہے ہیں۔ ان کے مطابق بھارتی آموں کی بڑھتی ہوئی برآمدات ملک کی زرعی معیشت کے لیے خوش آئند ہیں اور اس سے کسانوں کو بھی بہتر مواقع حاصل ہو رہے ہیں۔
PM Modi Mann Ki Baat: شدید گرمی کے درمیان وزیراعظم مودی کی احتیاط برتنے کی اپیل، کہا: پانی پیتے رہیں اور دھوپ سے بچیں
وزیراعظم نریندر مودی نے کہا، "پانی پیتے رہیے اور اگر دھوپ میں نکلنا ضروری ہو تو پوری احتیاط کے ساتھ نکلیں۔ حکومت کے مختلف محکموں کی جانب سے جاری کردہ رہنما اصولوں پر بھی عمل کریں تاکہ گرمی کے مضر اثرات سے بچا جا سکے۔
Chirag Tyagi Death Case: غازی آباد میں پیرا ایتھلیٹ چراغ تیاگی کی پراسرار موت، قتل کے شبہ میں پولیس کی تحقیقات جاری
چراغ کے والد منوج تیاگی نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو ایک کامیاب ایتھلیٹ بنانے کے لیے اپنی تمام جمع پونجی خرچ کر دی تھی اور یہاں تک کہ زمین بھی فروخت کر دی تھی تاکہ اس کے خواب پورے ہو سکیں۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ چراغ یا ان کے خاندان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی،
All India Weather Update: موسم کا چونکا دینے والا یوٹرن، دہلی سمیت شمال مغربی بھارت میں آندھی اور بارش کا الرٹ، کئی علاقوں میں گرمی برقرار
پنجاب، ہریانہ اور چندی گڑھ میں بھی موسم خوشگوار رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ان علاقوں میں بارش، گرج چمک اور 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔اتر پردیش میں بھی موسم کافی سرگرم اور بعض مقامات پر خطرناک رخ اختیار کر سکتا ہے۔





