Bharat Express DD Free Dish

قومی

آنگ سان سوچی کا معاملہ میانمار میں 2021 کے فوجی اقتدار سنبھالنے کے بعد عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بنا تھا۔ فوج نے منتخب جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سوچی کے خلاف متعدد مقدمات قائم کیے تھے، جن میں بدعنوانی، کووڈ ضوابط کی خلاف ورزی اور فوج کے خلاف عوامی اشتعال انگیزی جیسے الزامات شامل تھے۔ بعد ازاں انہیں طویل قید کی سزا سنائی گئی، جسے بعد میں گھر میں نظربندی میں تبدیل کر دیا گیا۔

سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے، 24 کیریٹ سونا 1.56 لاکھ روپے فی 10 گرام سے نیچے آ گیا ہے۔ کیا ہیں وجوہات ؟جانیے یہاں۔

آج یکم جون کوپورے ملک میں پٹرول-ڈیژل کی قیمت میں کیا فرق آیا ہے، یہ آپ یہاں سے جان سکتے ہیں۔ پٹرول-ڈیژل کی نئی ریٹ لسٹ یہاں موجود ہے۔

بھارت اور امریکہ کے درمیان مجوزہ دوطرفہ تجارتی معاہدے (BTA) کا پہلا مرحلہ تقریباً حتمی مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔ مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ مذاکرات کا 99 فیصد حصہ مکمل ہو چکا ہے اور جون میں ہونے والی اہم ملاقات کے بعد کسی بڑے اعلان کا امکان ہے۔

ٹویشا شرما موت معاملے میں سی بی آئی نے جائے وقوعہ پر کرائم سین کی دوبارہ تشکیل دے کر تفتیش کو نئی سمت دی ہے۔ 80 کلو وزنی ڈمی پتلے اور فارنزک جانچ کے ذریعے ملزمان کے بیانات کی سچائی اور واقعاتی تسلسل کی باریک بینی سے پڑتال کی جا رہی ہے۔

ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے سندیپن ساہا اور رتبرت بنرجی کو پارٹی مخالف سرگرمیوں اور بے ضابطگی کے الزام میں فوری اثر سے بنیادی رکنیت سے معطل کردیا ہے۔ یہ کارروائی میٹنگوں میں مسلسل غیر حاضری اور پارٹی مفادات کے خلاف بیانات کے بعد کی گئی۔

وزیر اعظم نریندر مودی اور میانمار کے صدر یو من آنگ ہلینگ کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر دونوں لیڈروں نے خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بجنورکے افضل گڑھ میں سوریہ چوہان قتل کیس پربات کرتے ہوئے کہا کہ دھرم کے قیام کے لئے سدرشن چکرضروری ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مزید کہا کہ دوستی کی آڑ میں چھرا گھونپنا ناقابل قبول ہے۔

بہار میں سرکاری بنگلے سے متعلق تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ عمارتی تعمیرات کی وزیر لیسی سنگھ نے کہا ہے کہ 10 سرکولر روڈ واقع سرکاری رہائش گاہ اب وزارتی زمرے میں شامل ہے اور اسے وزیر نند کشور رام کے نام الاٹ کیا جا چکا ہے۔

سمن کلیان پور کا شمار بھارتی موسیقی کی ان عظیم گلوکاراؤں میں ہوتا ہے، جنہوں نے فلمی موسیقی کے سنہرے دور کو اپنی آواز سے یادگار بنا دیا۔ ان کی گائیکی میں مٹھاس، نرمی اور جذبات کی گہرائی ایسی تھی، جس نے انہیں کروڑوں مداحوں کے دلوں میں جگہ دلائی۔