PM Modi to Visit the Philippines: پی ایم مودی جائیں گے فلپائن، دہلی میں ہوگا ایس سی او کے پہلے ’سویلائزیشنل ڈائیلاگ فورم‘ کا انعقاد
ہندوستان اور آسیان کے تعلقات کو وزیر اعظم کی ایکٹ ایسٹ پالیسی اور ہند-بحرالکاہل خطے کے حوالے سے ہندوستان کے نقطہ نظر کی اہم بنیاد سمجھا جاتا ہے۔ سال 2026 کو ہندوستان اور آسیان نے سمندری تعاون کے سال کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
PM Modi to Participate in Tribal Pride Day: وزیر اعظم مودی مہاراشٹر میں ’جن جاتیہ گورو دیوس‘ پروگرام میں ہوں گے شریک، 3 ہزار کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا کریں گے افتتاح
افتتاح کیے جانے والے دیگر اہم منصوبوں میں اروناچل پردیش کے ایٹا نگر میں قبائلی تحقیقاتی ادارے (ٹی آر آئی) کی عمارت اور میزورم کے آئزول میں ’روپولیانی قبائلی فریڈم فائٹر میوزیم‘ شامل ہیں۔ ان منصوبوں کا مقصد قبائلی ثقافت اور ورثے کو محفوظ رکھنا ہے۔
It is a BJP-NDA government in Maharashtra: مہاراشٹر میں بی جے پی-این ڈی اے کی حکومت ہے، راج ٹھاکرے کی نہیں، ممبئی میں چھٹھ کے گانوں پر تنازع سے بھڑکے پرشانت کشور
مہاراشٹر نو نرمان سینا کے سربراہ پر تنقید کرتے ہوئے پرشانت کشور نے مزید کہا، ’’راج ٹھاکرے کہاں کھڑے ہیں، انہیں خود نہیں معلوم۔ کبھی وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرنے لگتے ہیں اور اگلے ہی دن ان کی شکایت کرنے لگتے ہیں۔ کبھی اِدھر ہوجاتے ہیں تو کبھی اُدھر۔ ان کا صرف ایک ہی ایجنڈا ہے کہ کسی طرح میڈیا میں بنے رہیں۔‘‘
PM Modi pays tribute to Birsa Munda: وزیر اعظم مودی نے برسا منڈا کو پیش کیا خراج عقیدت، کہا- دھرتی آبا کی جدوجہد ہر نسل کو ترغیب دیتی رہے گی ، صدر دروپدی مرمو نے بھی کیا یاد
15 نومبر 1875 کو جھارکھنڈ کے الیہاتو گاؤں میں پیدا ہونے والے برسا منڈا نے کم عمری میں ہی قبائلی برادری کو منظم کرنا شروع کردیا تھا۔ انہوں نے انگریزوں کی استحصالی پالیسیوں اور زمینداری نظام کے خلاف تحریک کی قیادت کی۔ ان کی قیادت میں چلنے والی اس تحریک کو ’اُلگُلان‘ یعنی عظیم بغاوت کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس تحریک نے برطانوی حکومت کو قبائلی علاقوں میں اپنی پالیسیوں پر دوبارہ غور کرنے پر مجبور کیا
Poison in Delhi’s Air: دہلی کی فضا میں گھلا زہر، آلودگی سے لوگ پریشان، کئی علاقوں میں اے کیو آئی 400 کے پار، 50 سے زائد مانیٹرنگ اسٹیشنوں پر 300 سے زیادہ
اتوار کی صبح دہلی کے کئی علاقوں میں آلودگی کی سطح انتہائی سنگین زمرے میں پہنچ گئی۔ آئی آئی ٹی دہلی میں سب سے زیادہ 426 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ این آئی ایچ نریلا میں 417، آئی ٹی او میں 415، این ایس آئی ٹی دوارکا میں 407 اور این ایس یو ٹی جافرا پور میں 406 اے کیو آئی درج کیا گیا۔نارتھ کیمپس اور کامن ویلتھ اسپورٹس کمپلیکس میں اے کیو آئی 404 رہا، جب کہ پوسا میں 402 اور براری کراسنگ میں 401 ریکارڈ کیا گیا
Weather Update: موسم ہوا سرد، دہلی سے یوپی بہار تک گرنے لگا پارہ، پہاڑوں پر برف باری سے بڑھی سردی کی شدت
پہاڑی علاقوں کی بات کریں تو جموں و کشمیر، لداخ، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں مغربی ہواؤں کا اثر فعال ہوگیا ہے۔ اس کے باعث کئی اونچائی والے علاقوں میں شدید برف باری اور موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اتراکھنڈ میں 30 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
Tamil Nadu CM Joseph Vijay: سولہ نومبر کو دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کر سکتے ہیں تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ جوزف وجے
میکے داتو ڈیم پروجیکٹ کو لے کر کرناٹک اور تمل ناڈو کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ جوزف وجے وزیر اعظم مودی سے ملاقات کرکے اس منصوبے پر اپنی ریاست کے اعتراضات پیش کر سکتے ہیں۔
Uttarakhand Congress vs BJP Govt: اتراکھنڈ کے جاؤل جیبی میلے میں ہنگامہ، کانگریس رکن اسمبلی نےساؤنڈ سسٹم بند کیے جانے پرپھینکا مائیک، وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کو’بزدل‘ کہہ کر لگائے یہ الزامات
ہریش سنگھ دھامی کا الزام ہے کہ میلے کی صدارت کی ذمہ داری دینے کے باوجود انہیں خطاب کا موقع نہیں دیا گیا اور بولتے وقت ان کا مائیک بند کردیا گیا، اس دوران انہوں نے وزیر اعلیٰ کو دھارچولا سے انتخاب لڑنے کا چیلنج بھی دیا
Amit Shah Congratulate India’s Young Cricketers: انڈر 19 ایشیا کپ میں ہندوستان کی تاریخی جیت پر امت شاہ نے ٹیم کو دی مبارکباد، نوجوان کھلاڑیوں کے جذبے کو سراہا
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں ہندوستانی ٹیم کی جیت کو ایک سنسنی خیز کامیابی قرار دیا۔ انہوں نے کھلاڑیوں کے غیر معمولی عزم، حوصلے، ثابت قدمی اور کھیل کے جذبے کی تعریف کی۔
U-19 Asia Cup 2026: پاکستان کو شکست دے کر ہندوستان نے جیتا انڈر 19 ایشیا کپ، وزیر اعظم مودی نے نوجوان کھلاڑیوں پر کیا فخر کا اظہار
338 رنز کے مشکل ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہندوستان نے ایک وکٹ سے حاصل کی سنسنی خیز کامیابی، آریہ ویر سہواگ، لکشے رائے چندانی، منل چوہان اور موہت اولوا کی شاندار کارکردگی پر سابق کرکٹروں نے بھی کی تعریف۔





