Digital India Reality: کچے مکان میں ’ڈیجیٹل انڈیا‘! ہزاری باغ میں آزادی کے 78 سال بعد بھی مٹی کے گھر سے چل رہا ہے ڈاک خانہ
جھارکھنڈ کے ضلع ہزاری باغ کے ٹاٹی جھریا بلاک میں واقع پرٹنگا ڈاک خانہ آج بھی آزادی کے 78 سال بعد مٹی کے ایک کچے مکان سے چل رہا ہے۔ بارش کے موسم میں اہم سرکاری دستاویزات اور ریکارڈ بھیگنے کا خطرہ رہتا ہے، جبکہ مقامی دیہی باشندے جدید ڈیجیٹل سہولیات اور ایک مستقل پکے ڈاک خانے کی عمارت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
Air India Victims’ Families: ایئر انڈیا AI-171 حادثہ سے متاثر 96 فیصد خاندانوں کو 25 لاکھ روپے کی عبوری امداد ادا، حتمی معاوضے کا عمل جاری
ٹاٹا گروپ کی جانب سے ایک کروڑ روپے کی اضافی مالی امداد بھی بیشتر خاندانوں تک پہنچائی گئی ہے جبکہ حادثے کی تحقیق آخری مرحلے میں ہے۔ ایئر انڈیا ذرائع کے مطابق باقی معاملات میں زیادہ تر دستاویزات کی کمی یا خاندانی تنازعات کی وجہ سے ادائیگیاں مکمل نہیں ہو سکیں۔
Free Trade Agreements: نیتی آیوگ اجلاس سے وزیراعظم مودی کا خطاب، کہا-’’آزاد تجارتی معاہدوں سے ترقی اور برآمدات کے نئے مواقع پیدا ہوئے‘‘
نیتی آیوگ کی 11ویں گورننگ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان نے کئی ممالک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کرکے برآمدات اور اقتصادی ترقی کے لیے نئی راہیں ہموار کی ہیں۔
TMC Congress Merger: کیا کانگریس میں ہو جائے گا ٹی ایم سی کا انضمام؟ جے رام رمیش نے سونیا گاندھی اور ممتا بنرجی کی ملاقات کی بتائی پوری حقیقت
سونیا گاندھی اور ممتا بنرجی کی ملاقات کے بعد ترنمول کانگریس (TMC) کے کانگریس میں انضمام کی قیاس آرائیاں زور پکڑنے لگی تھیں، تاہم کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے ملاقات کی حقیقت واضح کر دی۔
Energy Minister AK Sharma and UPPCL Chairman Ashish Goyal: بجلی کے نرخ بغیر منظوری کے کیسے بڑھا ئےگئے؟ یوپی بجلی محکمہ میں کھینچا تانی، وزیر اور چیئرمین آمنے سامنے
ماہرین کا ماننا ہے کہ وزیر اور چیئرمین کے درمیان یہ کھلا اختلاف محکمہ توانائی کے اعلیٰ سطحی انتظامی ڈھانچے میں گہری خلیج کی نشاندہی کرتا ہے۔ اگر اعلیٰ حکام کے درمیان رابطے اور ہم آہنگی کا فقدان برقرار رہا تو اس کا براہِ راست اثر بجلی صارفین پر پڑ سکتا ہے۔
Mamata Banerjee TMC Crisis: ’ابھیشیک آخر ہیں کون؟‘ ممتا بنرجی کے قریبی لیڈر نے ہی ٹی ایم سی کے تابوت میں ٹھونک دی آخری کیل
مغربی بنگال کی سیاست میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی ) ایک گہرے بحران سے دوچار نظر آ رہی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ ممتا بنرجی کے قریبی اور بااعتماد رہنما کلیان بنرجی نے ابھشیک بنرجی پر براہِ راست حملہ کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے تک کی وارننگ دے دی ہے، جس کے بعد پارٹی کے اندرونی اختلافات ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔
Petrol Price Good News: سب سے بڑی ‘گڈ نیوز’! حکومت نے ٹیکس ختم کر دیا، کیا اب واقعی سستا ہو جائے گا یہ خاص پٹرول؟
بھارتی حکومت نے 22 فیصد سے 30 فیصد ایتھنول ملا پٹرول (E22 سے E30) پر ایکسائز ڈیوٹی ختم کر دی ہے۔ ایران جنگ اور عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی قیمتوں کے درمیان مودی حکومت کا یہ فیصلہ کسانوں اور عام عوام کے لیے ایک بڑی راحت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس اقدام سے ایتھنول ملا ایندھن کے استعمال کو فروغ ملے گا اور درآمدی تیل پر انحصار کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
Bharathiraja Demise PM Modi Pays Tribute: چھ نیشنل ایوارڈز اور 44 فلمیں… بیٹے کی موت کے بعد ٹوٹ گئے تھے بھارتی راجا، انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کیا کہا؟
معروف تمل فلم ہدایت کار، پروڈیوسر اور مصنف بھارتی راجا کا 84 برس کی عمر میں چنئی میں انتقال ہو گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی سمیت فلمی دنیا کی متعدد شخصیات نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
Real Trinamool Is Mamata Banerjee-Mahua Moitra: باغی ٹی ایم سی لیڈروں پر برہم ہوئیں مہوا موئترا، بولیں-اگر ان کے پاس 20 ایم پی ہوتے تو …
باغی ارکان کے حوالے سے مہوا موئترا نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر فرض کر لیا جائے کہ ان کے پاس 20 ارکانِ پارلیمنٹ بھی ہیں، تب بھی انہیں حاصل کیا ہوگا؟ وہ صرف الگ نشستوں پر بیٹھ سکتے ہیں، اس سے زیادہ کچھ نہیں۔
Modi Government 12 Years: کسانوں کے کھاتوں میں براہِ راست 4.27 لاکھ کروڑ روپے! وزیر اعظم مودی نے 12 سال کے وہ اعداد و شمار گنوائے جنہوں نے کاشتکاروں کی تقدیر بدل دی
مرکز کی مودی حکومت کے 12 سال مکمل ہونے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کسانوں کی فلاح و بہبود کی اسکیموں اور زرعی شعبے میں ہونے والی تبدیلیوں کا تفصیلی رپورٹ کارڈ پیش کیا۔ پی ایم کسان، فصل بیمہ یوجنا، ایگری اسٹیک، سوائل ہیلتھ کارڈ اور قدرتی کھیتی جیسی اسکیموں کو کسانوں کی خوشحالی اور خودکفالت کی بنیاد قرار دیا گیا۔





