Bharat Express DD Free Dish

قومی

خط لکھنے والے 33 ماہرین تعلیم 07-2006 میں تشکیل کی گئی ٹی ڈی سی کے رکن تھے اور انہوں نے ہی پولیٹیکل سائنس کی کتابوں میں کلاسیزکے لحاظ سے موضوع اور باب کا انتخاب کیا تھا۔

دارالعلوم دیوبند نے انگریزی کے خلاف فتویٰ جاری کیا ہے۔ مدرسہ کے قوانین پر عمل نہ کرنے والے کا ادارے سے اخراج کردینے کی وارننگ دی گئی ہے۔

راکھنڈ کے اترکاشی میں آج یعنی 15 جون کو ہونے والی مہاپنچایت ملتوی کر دی گئی ہے۔ اگلی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ یہ مہاپنچایت مبینہ لو جہاد کے حوالے سے ہونے والی تھی۔ تاہم یہاں 14 جون سے 19 جون تک دفعہ 144 نافذ ہے۔

سمندری طوفان بِپرجوائے گجرات کے ساحل سے 150کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر ہے اور 15 جون کو شام 7 بجے کے درمیان اس کا لینڈ فال آنے والا ہے۔ اور شام 8 بجے، متوقع شدید بارش اور طوفان کے ساتھ  تباہی ہوسکتی ہے۔

کانگریس کے سینئر لیڈر کمل ناتھ اور ڈگ وجئے سنگھ نے پارٹی میں واپسی پر بیجناتھ سنگھ کا خیرمقدم کیا۔ بیجناتھ سنگھ کے ساتھ بی جے پی کے 15 ضلعی سطح کے لیڈر بھی کانگریس میں شامل ہو گئے ہیں۔

پہلوانوں نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سابق صدر اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ کے خلاف جنسی استحصال کا الزام لگایا تھا، جس میں دہلی پولیس نے اب اپنی چارج شیٹ فائل کردی ہے۔

 بھارت ایکسپریس کے چیئرمین، ایم ڈی اور ایڈیٹر اِن چیف اوپیندر رائے کو ٹائیکون گلوبل میگزین کی طرف سے دہلی کے لی میریڈین ہوٹل میں منعقدہ ٹائیکون گلوبل گورننس اینڈ بزنس ایوارڈ میں بدھ کے روز ’موسٹ امپیکٹ فل جرنلسٹ ان الیکٹرانک اینڈ سوشل میڈیا‘ ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔

اوتار سنگھ کھانڈا پر بھارتی ایجنسیوں کی نظریں کافی عرصے سے تھیں لیکن بھارت میں لوگوں نے اسے اس وقت جانا جب اس نے بھارتی سفارت خانے میں ہنگامہ کھڑا کر دیا۔

اس پورے معاملے میں بتایا جا رہا ہے کہ اعلیٰ سطحی میٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ اس واقعہ کے بعد ایک بار پھر وزیر اعلیٰ کی سیکورٹی پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ ایس ایس جی کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 70 ڈالر فی بیرل سے نیچے ہے۔ یہاں ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 68.25 ڈالر فی بیرل پر ہے۔ اسی دوران کموڈٹی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل 0.64 فیصد کمی کے ساتھ 73.06 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے۔