Bharat Express DD Free Dish

قومی

ذرائع کے مطابق کچھ کسانوں نے ایک لڑکی کو جنگل میں شدید زخمی حالت میں دیکھا۔ جسے وہ علاج کے لیے اسپتال لے گئے۔

پولیس کی ٹیمیں کئی بار صدام کے بہت قریب پہنچی۔لیکن ہر بار وہ فرار ہو جاتا۔ صدام اپنے بہنوئی اشرف اور ان کے بڑے بھائی مافیا عتیق احمد کے کاروبار کی دیکھ بھال کرتا تھا۔

ذرائع کے مطابق لکھنؤ میں بنائی جا رہی ملٹی لیول پارکنگ میں  حادثہ کے بعدافراتفری مچ گئی۔ رات گئے جب زمین دھنسنے لگی اور اس کی دیوار گرنے سے مزدوروں کی بنائی ہوئی کچھ عارضی جھونپڑیاں گر گئیں۔

ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ 'پارلیمنٹ کی تاریخ میں کبھی بھی اقلیتی برادری کے کسی رکن کے خلاف ایسے الفاظ استعمال نہیں ہوئے'۔ انہوں نے مزید کہا، 'ایوان کے کام کاج سے متعلق تمام اصولوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی ہے۔

پولیس افسر نے بتایا کہ امپھال کے ہنگانگ علاقے میں وزیر اعلیٰ کے خاندان کے گھر پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ سیکورٹی فورسز نے بھیڑ کو گھر سے تقریباً 100 میٹر دور روک لیا۔ افسر نے کہا کہ اب گھر میں کوئی نہیں رہتا، حالانکہ یہ سخت حفاظتی انتظامات میں ہے

ونود سہواگ کی ہریانہ کے روہتک کے بہادر گڑھ کے قریب ایک فیکٹری ہے۔ جلتا فوڈ اینڈ بیوریجز کے نام سے چلنے والی اس فیکٹری میں کولڈ ڈرنکس تیار کیے جاتے ہیں۔ فیکٹری میں جلجیرا اور دیگر ذائقہ دار کولڈ ڈرنکس پلاسٹک کی بوتلوں میں بھرے جاتے ہیں

ہندوستان گلوبل انوویشن انڈیکس 2023 میں 132 معیشتوں میں اپنا چالیسواں مقام برقرار رکھا ہے جو ورلڈ انٹلکچول پراپرٹی آرگنائزیشن نے جاری کیا ہے۔ ہندوستان گلوبل انوویشن انڈیکس (جی آئی آئی) میں گزشتہ کئی برس سے اوپر بڑھنے کار رجحان رکھتا ہے۔

مسلم راشٹریہ منچ کے ترجمان شاہد سعید نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان اپنے ہی بوجھ تلے دب جائے گا۔ وہاں کی معاشی صورتحال پاکستان کے مختلف حصوں کو زیادہ دیر تک برقرار رکھنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

ستمبر کے آغاز میں ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 31 اگست تک، زیر گردش 2000 روپے کے کل نوٹوں میں سے 93 فیصد آر بی آئی کو واپس آچکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ستمبر کے آغاز تک تقریباً 24,000 کروڑ روپے کے نوٹ بازار میں موجود تھے۔

بدھ کو اجین سے آئی ایک تصویر نے سب کو حیران کر دیا تھا۔ مہاکال کے شہر اُجین میں نیم برہنہ اور خون بہہ رہی بیٹی ڈھائی گھنٹے تک مدد کی فریاد کرتی رہی، لیکن پورا شہر خاموش رہا، جیسے سب کی سانسیں رک گئی ہوں۔ آخر کار لڑکی مہاکال تھانہ علاقے کے بد نگر روڈ پر ڈانڈی آشرم کے قریب مدد حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔