Bharat Express DD Free Dish

قومی

ای ڈی کے مطابق تفتیش جھارکھنڈ میں مافیا کے ذریعہ زمین کی ملکیت میں غیر قانونی تبدیلیوں کے ایک بڑے گروہ سے منسلک ہے۔ اب تک، اس معاملے میں 14 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں 2011 بیچ کے آئی اے ایس افسر چھوی رنجن بھی شامل ہیں۔

ٹی ایم سی کے ریاستی جنرل سکریٹری کنال گھوش کا کہنا ہے کہ "کانگریس کی ریاستی اکائی یہاں ٹی ایم سی پر حملہ کر رہی ہے اور بی جے پی کو آکسیجن دے رہی ہے۔ یہ کام نہیں کرے گا۔

آج مہادیو کے شہر کاشی میں کئی مسلمانوں نے جئے سیا رام کے نعرے لگائے۔ سنگھ کے سینئر لیڈر اور مسلم راشٹریہ منچ کے چیف سرپرست اندریش کمار نے ہندو مسلم کمیونٹی کے درمیان خیر سگالی کو فروغ دینے کے لیے خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اقدار کے بغیر تعلیم ایک تالے کی مانند ہے، لوگوں کو انسانیت کے قابل بننا چاہیے۔

نئی دہلی میں واقع اسٹارٹ اپ کمپنی ونڈر ویگن تجارتی گاڑیوں کے مالکان کو اہم فیصلے کرنے اور بروقت ڈیٹا کی فراہمی کے ذریعے گاڑی کے رکھ رکھاؤ پر آنے والے اخراجات کو بچانے میں مدد کرتی ہے۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے الزام لگایا کہ کانگریس کی مسائل سے توجہ ہٹانے اور اقتدار کے مزے لوٹنے کی پالیسی نے خطہ میں خاص طور پر بوڈولینڈ میں ہزاروں لوگوں کی موت کا سبب بنی۔

دہلی کے ایل جی ونے کمار سکسینہ نے ایودھیا میں رام مندرکے افتتاح کے موقع پر 22 جنوری 2024 (پیر) کوقومی دارلحکومت دہلی کے تمام سرکاری دفاتر میں آدھے دن کی تعطیل کو منظوری دی ہے۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اس بارے میں ایل جی کو ایک تجویز بھیجی تھی جسے ایل …

اے آئی ایم آئی ایم لیڈر نے کہا کہ یہ یقینی طور پر سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے۔ یہ ٹائٹل سوٹ کیس تھا۔ عدالت نے عقیدے کی بنیاد پر کہا کہ ہم یہ زمین مسلمانوں کو نہیں دے سکتے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ مندر کو گرا کر مسجد نہیں بنائی گئی۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج تمل ناڈو کے دورے پر ہیں۔ یہاں انہوں نے ہفتہ کی دوپہر رامیشورم میں روڈ شو کیا۔ اس کے بعد انہوں نے سری ارولمیگو رامناتھ سوامی مندرکے درشن کیے۔

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) سے استعفیٰ دینے کے بعد اشوک تنور نے ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر اور بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ارون سنگھ کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔

چھتیس گڑھ میں سیکورٹی اہلکاروں کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ پولیس اہلکاروں نے تین نکسلیوں کو مارگرایا ہے۔