Adani Group’s ACC: اڈانی گروپ کی سیمنٹ کمپنی اے سی سی کا مالی سال 2027 میں مضبوط آغاز، صلاحیت میں توسیع اور لاگت میں کمی سے مزید بہتر کارکردگی کی امید
مالی سال 2027 کی پہلی سہ ماہی، یعنی اپریل سے جون کے دوران، کمپنی کی سیمنٹ فروخت ایک کروڑ ٹن رہی۔ اس دوران مجموعی فروخت میں ٹریڈ سیلز کا حصہ بڑھ کر 81 فیصد ہو گیا، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہے۔
Akhilesh Yadav Criticism: اپنے ہی حامیوں کے دل و دماغ سے بھی اتر رہی ہے بی جے پی: اکھلیش یادو
سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی کے اپنے حامی بھی اب پارٹی کی کارکردگی سے مایوس اور شرمندہ محسوس کر رہے ہیں۔
Landslide Rocks hits Car in Lahaul-Spiti: ہماچل پردیش کے لاہول اسپیتی میں لینڈ سلائیڈنگ کا قہر، گاڑی پر چٹان گرنے سے 13 افراد کی موقع پر ہی دردناک موت، حادثے میں دو افراد زخمی
ہماچل پردیش اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر (قائد حزب اختلاف) جے رام ٹھاکر نے بھی حادثے پر گہرے رنج کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی دردناک اور دل دہلا دینے والا حادثہ ہے اور اس غم کی گھڑی میں ان کی گہری ہمدردیاں مہلوکین کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
SC To Hear Pleas Alleging Police Brutality: طلبہ کے احتجاج کے دوران مبینہ پولیس تشدد سے متعلق عرضیوں پر سپریم کورٹ کرے گی سماعت
20 جولائی کو کاکروچ جنتا پارٹی کی جانب سے کئی ہفتوں تک جاری احتجاج اور جنتر منتر پر بھوک ہڑتال کے بعد پارلیمنٹ مارچ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس مارچ میں ہزاروں طلبہ نے شرکت کی تھی۔ مظاہرین مبینہ امتحانی پرچوں کے لیک اور امتحانی نظام میں وسیع تر اصلاحات کے مطالبے کے ساتھ مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
Uttarakhand Police Cop Sher Singh Resigns Joins CJP Protest: لیڈروں سے بہتر ہے بچوں کی حفاظت کروں‘، خاکی وردی چھوڑ کر اتراکھنڈ کے جوان شیر سنگھ پہنچ گئے جنتر منتر
اتراکھنڈ پولیس کے جوان شیر سنگھ نے ملازمت سے استعفیٰ دے کر جنتر منتر پر جاری کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کی نیٹ مخالف تحریک کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ سی جے پی کے بانی ابھیجیت دیپکے نے جنتر منتر پہنچنے پر شیر سنگھ کا خیرمقدم کیا اور ان کے فیصلے کو طلبہ کے حق میں ایک اہم قدم قرار دیا۔
Commonwealth Games: وزیراعظم مودی کا کامن ویلتھ گیمز میں بھارتی دستے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار، کہا-’’بے شمار ہندوستانیوں کو ترغیب دیتے ہیں‘‘
بھارتی ٹیم کامن ویلتھ گیمز میں اپنے مضبوط ریکارڈ کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی۔ ملک کی مہم افتتاحی تقریب سے قبل ہی شروع ہو گئی تھی، جب لان باؤلز ٹیم مقابلے میں حصہ لینے والی پہلی بھارتی ایتھلیٹ ٹیم بنی۔ لولینا بورگوہین نے بھی سیمی فائنل میں جگہ بنا کر بھارت کا ایک تمغہ پہلے ہی یقینی بنا دیا ہے۔
Paper Leak Law: پیپر لیک معاملے پر حکومت کا بڑا قدم، سخت سزا دینے والے بل کو مرکزی کابینہ سے ملی منظوری، جلد پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا امکان
مرکزی حکومت نے جمعرات کو وزارت تعلیم میں بھی بڑی انتظامی تبدیلی کی ہے۔ حکومت نے 1994 بیچ کے راجستھان کیڈر کے آئی اے ایس افسر نریش پال گنگوار کو اعلیٰ تعلیم کے محکمے کا نیا سکریٹری مقرر کیا ہے۔ انہوں نے ونیت جوشی کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے۔
Bihar Students Protest: بہار میں پیپر لیک پر ہنگامہ، نوادہ میں بی جے پی دفتر کی اچانک کیوں بڑھانی پڑی سکیورٹی؟ جانیے وجہ
بہار میں پیپر لیک معاملے پر طلبہ کا احتجاج شدت اختیار کر گیا ہے۔ نوادہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دفتر کی سکیورٹی اچانک سخت کر دی گئی ہے، جبکہ ضلع کے ایس پی خود سڑکوں پر اتر کر حالات کی نگرانی اور سکیورٹی انتظامات کی کمان سنبھال رہے ہیں۔
PM Modi Shares a Shloka: ’’جیسے ہوں گے خیال اور عمل، ویسی ہوگی زندگی‘‘ وزیراعظم مودی نے شیئر کیا سنسکرت شلوک، جانئے کیا ہیں اس کے معنی؟
’سبھاشِتم‘ سیریز کے تحت وزیراعظم نے خیالات، اعمال اور گفتار کی پاکیزگی کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ مثبت سوچ اور نیک اعمال ہی فرد، معاشرے اور ملک کے روشن مستقبل کی بنیاد ہیں۔
PM Modi On Sonam Wangchuk: سونم وانگچک جلد اپنا پرانا وزن دوبارہ حاصل کریں، بھوک ہڑتال ختم ہونے پر وزیر اعظم مودی کی اپیل
وزیر اعظم مودی کا یہ پیغام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مرکزی وزراء جے پی نڈا اور ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ساتھ مثبت مذاکرات کے بعد سونم وانگچک نے اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا۔سونم وانگچک کی صحت سے متعلق پیغام کے ساتھ وزیر اعظم مودی نے ملک کے طلبہ، نوجوانوں اور والدین کے نام ایک خصوصی ویڈیو پیغام بھی جاری کیا۔





