Bharat Express DD Free Dish

قومی

حکومت کے مطابق، اضافی ریلوے لائنوں کی تعمیر سے ریلوے کی لائن صلاحیت میں اضافہ ہوگا، جس سے آپریشنل کارکردگی اور خدمات کی قابل اعتمادیت بہتر ہوگی۔ یہ منصوبہ ریل نیٹ ورک پر بھیڑ کم کرنے اور ٹرینوں کے آپریشن کو زیادہ ہموار بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

مرکزی حکومت ہر پارک کے لیے 1000 کروڑ روپے تک کی گرانٹ دے گی، ریاستی حکومتوں کو کم از کم 500 کروڑ روپے کا تعاون کرنا ہوگا۔ 2026-27 سے 2030-31 تک جاری رہے گی اسکیم۔ یہ اسکیم ماحول دوست ماحولیاتی نظام قائم کرکے ہندوستانی کیمیکل صنعت کی پائیدار ترقی کو فروغ دے گی۔ اس نظام میں مشترکہ ایفلوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ، ٹریٹمنٹ، اسٹوریج اور ڈسپوزل کی سہولیات اور خطرناک فضلے کے انتظام کے لیے بنیادی ڈھانچہ شامل ہوگا۔

پٹنہ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس اقبال انصاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ جہاں متولی موجود ہیں، وہاں وقف املاک رجسٹریشن اورقانونی کارروائیوں میں سب سے زیادہ مشکلات پیش آ رہی ہیں، اس لیے متولی حضرات کو خاص طورپرذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکومت اور عوام کے درمیان تنازعات میں عدالت کوآئینی حدود کے اندررہ کرفیصلہ کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا موجودہ دورمیں یہ کہنا مشکل ہے کہ عدالت انصاف کے مطابق کام کررہی ہے۔

مودی حکومت کی یونین کونسل آف منسٹرس کے حوالے سے ایک بڑی خبرسامنے آئی ہے۔ ریلوے کے وزیرمملکت رونیت سنگھ بٹونے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی کے مشورے پر صدر دروپدی مرمو نے ان کا استعفیٰ فوری طورپرقبول کرلیا ہے۔

دہلی پولیس نے اپنے سرکاری ایکس اکاؤنٹ پر کہا کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے، جس میں ایک شخص خود کو دہلی پولیس کا سب انسپکٹر بتا رہا ہے اور احتجاج میں شامل ہونے کے لیے استعفیٰ دینے کا دعویٰ کر رہا ہے۔ پولیس کے مطابق دہلی پولیس کے ریکارڈ کی تصدیق سے ویڈیو میں کیے گئے دعوے سے مماثل کوئی سب انسپکٹر نہیں ملا۔ پولیس نے کہا کہ یہ ویڈیو جھوٹی اور گمراہ کن ہے اور بظاہر غلط معلومات پھیلانے کی دانستہ کوشش ہے۔ 

 ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) میں بہت بڑی تبدیلی ہوگی۔ پورا ڈھانچہ بدل جائے گا۔ کئی لوگوں کو این ٹی اے سے نکالا جائے گا۔ حکومت نے بڑی تیاری کی ہے۔ ماہرین کی کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پرایجنسی کے آؤٹ سورسنگ نظام میں بھی اصلاحات کی جائیں گی، تاکہ امتحانی عمل کو زیادہ محفوظ اورشفاف بنایا جا سکے۔

مغربی بنگال کی سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی 27 جولائی کو نئی دہلی میں نیٹ امتحان کے مبینہ پرچہ لیک کے خلاف کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کی قیادت میں جاری احتجاج میں شرکت کریں گی۔

اپوزیشن نے نیٹ-یوجی پیپرلیک ہونے پرمرکزی وزیرتعلیم دھرمیندرپردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا، جس کے بعد مسلسل پانچویں دن پارلیمنٹ ہنگامے کی نذرہوگیا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ دھرمیندرپردھان کا استعفیٰ، وزیراعظم مودی کی معافی اورمجرموں کے خلاف کارروائی بحث کی شرائط ہیں۔ حکومت بحث چاہتی ہے، لیکن اپوزیشن جوابدہی کی بات کررہا ہے۔

بہار اسمبلی کے مانسون اجلاس کے آخری دن طلبہ پر لاٹھی چارج کے معاملے پر اپوزیشن کے شدید ہنگامے اور حکمراں اتحاد کے جوابی احتجاج کے باعث ایوان کی کارروائی صرف پانچ منٹ بعد ہی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

 نیٹ امتحان پیپرلیک سے متعلق پورے ملک میں ہو رہے احتجاج سے حکومت بیک فٹ پر نظر آرہی ہے۔ اسی ضمن میں وزارت تعلیم آج رات 8 بجے بڑا اعلان کرنے والی ہے۔ اس سے طلبا کو بڑی راحت مل سکتی ہے۔