Bharat Express DD Free Dish

قومی

راجیشور سنگھ نے اکھلیش یادو کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اکھلیش یادو جی،آپ کے دور میں اتر پردیش قتل اور ڈکیتی کے لیے مشہور تھا، یہاں روزانہ اوسطاً 13 قتل ہوتے تھے، 5 سالوں میں 25 ہزار قتل۔تب حکومت مافیا چلا رہی تھی،اس لئےیوپی قتل کے معاملے میں پورے ملک میں نمبر 1 پرتھا۔

عدالت نے مرکزی وزارت ماحولیات کے سکریٹری کو ہدایت دی کہ وہ اس مسئلے کے فوری حل کے لیے ایم سی ڈی اور دہلی حکومت کے افسران کی میٹنگ بلائیں۔

جمعرات کے روز نشی کانت دوبے نے لوک سبھا میں جھارکھنڈ میں ہندو آبادی میں کمی، بنگلہ دیشی دراندازی، تبدیلی مذہب اور این آر سی کا مدعا اٹھایا تھا۔ ہندوؤں کی گھٹتی ہوئی آبادی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے این آر سی کے نفاذ کا مطالبہ کیا تھا۔

عدالت میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ سکیش چندر شیکھر کی جانب سے جیل حکام کو 20 کروڑ روپے رشوت کے طور پر دیے گئے تھے۔ جانچ میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ جیل کے یہ افسران سکیش کی پوری سازش میں شامل تھے۔

ہندوستان میں تقریباً 97فیصد ٹیکس دہندگان نے سال 2021-22 میں 10 لاکھ روپے تک کی ادائیگی کی، جو کہ کل ادا کیے گئے ٹیکس کا 52.4فیصد ہے۔ دوسری طرف، صرف 3فیصدٹیکس دہندگان نے 10 لاکھ روپے سے زیادہ کی ادائیگی کی۔

بھوپیندر چودھری نے نام کی تختی کے تنازع پر اپوزیشن پر بھی جوابی حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی خوشامد کی سیاست کر رہی ہے۔ فوڈ سیکورٹی ایکٹ کے تحت اندراج کا حق ہے، لیکن اس پر طویل عرصے سے عمل درآمد نہیں ہوا۔

وزیراعظم بنجمن نتن یاہو نے بدھ کے روز امریکی کانگریس کے مشترکہ ایوانوں سے خطاب کیا۔ اس کے بعد دونوں ایوانوں کے اراکین پارلیمنٹ نے کھڑے ہو کر ان کے لیے تالیاں بجائیں۔ ساتھ ہی بعض لیڈران نے اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر کو تاریخی قرار دیا۔

اس سے پہلے اکھلیش نے کیشو پرساد موریہ کے بارے میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ یوگی حکومت کو گرانا چاہتے ہیں اور وہ صرف مانسون آفر دے کر ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مقامی لیڈر وجے مشرا نے 4 اگست 2018 کو ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا، جس میں کانگریس لیلڈر راہل گاندھی پر 2018 میں بنگلورو میں اس وقت کے بی جے پی صدر اور موجودہ وزیر داخلہ امت شاہ کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے کا الزام لگایا تھا۔

مرکزی سڑک ٹرانسپورٹ وزیر نتن گڈکری نے موجودہ ٹول سسٹم کو ختم کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ سیٹلائٹ ٹول وصولی کا نظام شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ انہوں نے آج جمعہ (26 جولائی) کو کہا کہ حکومت ٹول کو ختم کر رہی ہے