Bharat Express DD Free Dish

قومی

بنگال کے گورنر نے اب کولکتہ پولیس کے کام کرنے کے انداز پر سوال اٹھائے ہیں اور ممتا حکومت کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ جمعہ کو گورنر سی وی آنند بوس نے کہا کہ ترنمول سپریمو ممتا بنرجی 'جیکیل اینڈ ہائیڈ' جیسا برتاؤ کر رہی ہیں

اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان پر فاروق عبداللہ نے کہا، "یہ بہت مسرت کا دن ہے۔ کل یوم آزادی تھا اور آج خوشی کا دن ہے جس کا الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے۔ انتخابات تین مراحل میں ہوں گے۔

بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے ایکس پر پوسٹ کیا اور لکھا - "جمہوریت میں انتخابات کا  کردار غیر معمولی اہمیت کا حامل ہوتا ہے، جس سے بہت سے مسائل کو حل کرنا ممکن ہوتا ہے۔

جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد یہاں پہلے اسمبلی انتخابات منعقد ہوں گے۔ 10 سال بعد ہونے والے اسمبلی انتخابات کئی لحاظ سے خاص ہونے والے ہیں۔ حالانکہ، آخری بار یہاں 2014 میں انتخابات ہوئے تھے۔ تب سے یہاں کئی چیزیں بدل چکی ہیں۔

بنگلہ دیش کے سربراہ محمد یونس نے جمعہ (16 اگست) کو وزیر اعظم نریندر مودی سے فون پر بات کی۔ اس دوران یونس نے بنگلہ دیش میں ہندوؤں کے تحفظ کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

کولکتہ ہائی کورٹ نے کولکتہ کے آر جی کار میڈیکل اسپتال میں ایک خاتون ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے معاملے میں دائر درخواست پر ممتا حکومت کو پھٹکار لگائی ہے۔

1984 میں سکھ مخالف فسادات سے متعلق معاملوں میں عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھا ہے۔ دہلی کے پل بنگش علاقے کے گرودوارے میں آگ لگنے اورتین لوگوں کی موت سے متعلق ہے۔ سی بی آئی نے کانگریس لیڈرجگدیش ٹائٹلرپرتشدد بھڑکانے کا الزام لگایا ہے۔

پی ایم مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی سمادھی ’سدیو اٹل‘ پر پھول چڑھا کر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے، انہوں نے انسٹاگرام پر کہا، “اٹل جی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت۔

آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد یہاں پہلی بار انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ یونین ٹیریٹری میں اسمبلی سیٹوں کی تعداد بھی بڑھ کر 90 ہو گئی ہے۔

آرجی کارمیڈیکل کالج میں خاتون ڈاکٹر کے ساتھ آبروریزی-قتل معاملے سے متعلق وہاں کے لوگوں کا احتجاج جاری رہا۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ احتجاج تیز ہو رہا ہے۔