Bharat Express DD Free Dish

قومی

بروقت موسمی انتباہات سے کسانوں اور ماہی گیروں کو مل رہی مدد، قدرتی آفات کے دوران بروقت انتباہ اور درست معلومات ہزاروں لوگوں کی جان بچا سکتی ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے ’دماغی نکسل‘ والے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ’دماغی نکسل جنتا پارٹی‘ (DNJP) نامی پیروڈی اکاؤنٹ تیزی سے وائرل ہو گیا۔ انسٹاگرام پر اس کے فالوورز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس اکاؤنٹ سے راہل گاندھی، اکھلیش یادو، اروند کیجریوال سمیت کئی معروف شخصیات کو فالو کیا جا رہا ہے۔

ایئر لائن نے احتیاطی اقدام کے طور پر دونوں پائلٹوں کو ’ڈی روسٹر‘ کر دیا ہے، یعنی انہیں فی الحال ڈیوٹی سے الگ کر دیا گیا ہے۔ حتمی ٹیسٹ کے نتائج سامنے آنے کے بعد ہی اس معاملے میں مزید کارروائی کی صورت حال واضح ہوسکے گی۔

پارٹی کی نئی فہرست میں قومی نائب صدور، جنرل سکریٹریوں، قومی سکریٹریوں اور دیگر عہدیداروں کو شامل کیا گیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق نئی ٹیم میں مجموعی طور پر 13 قومی نائب صدور اور 16 قومی سکریٹری مقرر کیے گئے ہیں۔

طالبات نے تقریباً دو گھنٹے تک دھرنا دیا اور اسکولوں کو داؤد کھیڑی منتقل کرنے کی مجوزہ تجویز کے خلاف نعرے لگائے۔ داؤد کھیڑی ان طالبات کے موجودہ اسکولوں سے تقریباً 6 سے 10 کلومیٹر دور اور شہر کی حدود سے باہر واقع ہے۔احتجاج کرنے والی طالبات کا کہنا ہے کہ ان میں سے کئی پہلے ہی آس پاس کے دیہی علاقوں سے لمبا سفر کرکے اسکول پہنچتی ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے علاوہ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے نئی دہلی میں مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن سے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران بھی ریاست سے متعلق اہم امور اور ترقیاتی معاملات پر بات چیت ہونے کی توقع ہے۔فڑنویس کے دورۂ نئی دہلی اور مرکزی قیادت کے ساتھ ان ملاقاتوں کو مہاراشٹر کے ترقیاتی منصوبوں اور مرکز و ریاست کے درمیان بہتر تال میل کے نقطۂ نظر سے اہم قرار دیا جا رہا ہے

وزیراعظم نریندرمودی نے اتحاد، اجتماعی سوچ اور باہمی تعاون کو ملک کی ترقی کی مضبوط بنیاد قرار دیا، شہریوں سے قومی و سماجی ترقی کے لیے متحد ہوکر کام کرنے کی اپیل

وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے وزیر اعظم دفتر نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ بہار کے لکھی سرائے میں بھگدڑ کے باعث ہونے والی اموات سے وہ بہت غمزدہ ہیں۔ پی ایم او کے مطابق، اس دکھ کی گھڑی میں وزیر اعظم کی ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ پیغام میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی پرارتھنا بھی کی گئی۔

وزیرداخلہ امت شاہ نے ناگ پنچمی کے موقع پرتمام اہلِ وطن کومبارکباد دی اورمہادیوسے سب کی زندگی میں خوشی، خوش حالی اورسکون کی دعا کی۔ اس موقع پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور دیگر سینئر لیڈروں نے بھی تہوار کی مبارکباد دی۔

تمل ناڈو حکومت کے مطابق، 29 جولائی سے 2 اگست کے درمیان بلگنڈولو میں کاویری ندی کے پانی کا بہاؤ صرف 158 سے 550 کیوسک کے درمیان رہا۔ حکومت نے دعویٰ کیا کہ یہ مقدار مقررہ 3,500 کیوسک یومیہ کے مقابلے میں بہت کم ہے۔تمل ناڈو کا کہنا ہے کہ کاویری کے پانی پر اس کا انحصار خاص طور پر زرعی ضروریات کے لیے اہم ہے۔