Bharat Express DD Free Dish

قومی

مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ بدھ کو ختم ہو گئی۔ اس کے بعد مختلف ایجنسیوں نے ایگزٹ پول کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔ پی مارک کے ایگزٹ پول کے مطابق مہاراشٹر میں مہایوتی حکومت بنتی دکھائی دے رہی ہے۔

مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں ووٹنگ کے بعد اب باری ایگزٹ پول کی ہے۔ مہاراشٹراور جھارکھنڈ میں دو طرح کے ایگزٹ پول دکھائی دے رہے ہیں۔ کچھ ایگزٹ پول میں دونوں ریاستوں میں بی جے پی الائنس کی حکومت بننے جا رہی ہے، جبکہ کچھ ایگزٹ پول میں انڈیا الائنس کی حکومت بن سکتی ہے۔

مہاراشٹر میں شیوسینا اور این سی پی ،دونوں پارٹیاں دو دوحصوں میں منقسم ہیں جس کی وجہ سے بی جے پی اور کانگریس کا بڑا فائدہ ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ مہاراشٹر میں ایک طرف جہاں بی جے پی کو80سے90 سیٹیں ملنے کی امید جتائی جارہی ہے وہیں کانگریس کو 58 سے 60 سیٹیں ملنے کی توقع ہے۔

مہاراشٹر میں اسے 78 سیٹیں جیتنے کا امکان ہے۔ کانگریس 60 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہ سکتی ہے۔ شرد پوار کی قیادت والی NCP-SP الیکٹورل ایج کے مطابق تیسری سب سے بڑی پارٹی ہونے کا امکان ہے۔ ایگزٹ پول کہتے ہیں کہ این سی پی (شرد چندر پوار) 46 سیٹیں جیت سکتی ہے۔

جھارکھنڈ میں حکومت سازی کیلئے اکثیریت کا جو نمبر ہے وہ 41 ہے اور یہاں پر ایگزٹ پول کے مطابق بی جے پی یہاں پر حکومت بناتی نظر آرہی ہے اور ہیمنت سورین کو جھٹکا لگتا نظرآرہاہے۔ حالانکہ یہ سب فی الحال ایک اندازہ ہے۔

مہاراشٹراسمبلی الیکشن میں مہایوتی الائنس اور اپوزیشن الائنس مہا وکاس اگھاڑی میں سیدھی ٹکرہے۔ مہاراشٹرمیں کل 288 اسمبلی سیٹیں ہیں۔

آج باضابطہ طور پر حقیقی ووٹنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ شام پانچ بجے تک جھارکھنڈ میں 67.59 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ حالانکہ یہ حتمی فیصدی نہیں ہے چونکہ پانچ بجے کے بعد بھی ووٹنگ ہوئی ہے اس لئے حتمی ووٹنگ 70 فیصد کے قریب ہوسکتی ہے۔

حالانکہ سال 2019 میں بھی کچھ اسی رفتار سے ووٹنگ ہوئی تھی اور 61فیصد رائے  دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا تھا۔ ممکن ہے کہ اس بار 61 فیصد سے زیادہ ہو لیکن پھر بھی مہاراشٹر کی عوام بڑی تعداد میں نکل کر ووٹ دیتی نظر نہیں آئی ۔

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے سی ایم ڈی اوپیندر رائے نے بھگوان ’کالکی‘ کے مندر کی تعمیر کے بارے میں بتایا کہ ایسا مندر 2030 تک تیار ہو جائے گا جو تاریخ کو اپنی طرف متوجہ کرے گا۔ انہوں نے کلکی دھام کے پیٹھادھیشور آچاریہ پرمود کرشنم کے تعاون کی بھی تعریف کی۔

جن 9 سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہوئے ہیں ان میں غازی آباد، مظفر نگر کی میراپور، علی گڑھ کی کھیر، مراد آباد کی کنڈرکی، امبیڈکر نگر کی کٹہاری، مین پوری کی کرہل، پریاگ راج کی پھول پور اور مرزا پور کی ماجھوان سیٹ شامل ہیں۔