Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں کی مساجد میں جمعہ کی نماز ادا کریں اور قریبی علاقوں کے وہ لوگ جو شاہی جامع مسجد میں نماز ادا کر رہے ہیں، جمعہ کی نماز یہاں شاہی جامع میں ادا کریں۔
Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری شکایات کے بارے میں ہدایات دی ہیں۔ ادھو ٹھاکرے اور پارٹی لوک سبھا انتخابات میں امول کرکٹ کے نارتھ ویسٹ ممبئی حلقہ میں جو کچھ ہوا اسے دہرانے سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔
White House on Adani bribery case:گوتم اڈانی رشوت معاملہ پر ہندوستان- امریکہ کے رشتوں پر کیا پڑے گا اثر؟ سامنے آیا وائٹ ہاؤس کا بیان
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم اڈانی پر لگائے گئے الزامات سے واقف ہیں۔ ان پر عائد الزامات کو جاننے اور سمجھنے کے لیے ہمیں امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن اور محکمہ انصاف کے پاس جانا پڑے گا۔
Udaipur Accident: ادے پور میں المناک حادثہ، ٹرالی اور کار کے درمیان ہوئے تصادم میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل کا بیٹا بھی شامل ہے۔ ایک ہلاک شدہ شخص کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس نے ٹرالی کو تحویل میں لے لیا ہے۔
UP Hospital: یوپی کے اسپتالوں میں آئے گی بڑی تبدیلی،جھانسی حا دثہ کے بعد ایکشن موڈ میں نائب وزیر اعلی بر جیش پاٹھک
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ اورمیڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں الگ الگ ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایات دی ہیں۔
Gautam Adani Bribery Case:اڈانی گروپ پر الزامات کی وجہ سے ایک ہی دن میں 5.35 لاکھ کروڑ کا نقصان، پارلیمنٹ کے اجلاس سے قبل پھر سے سیاسی ہنگامہ
ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میں ہلچل تیز ہے اور اس کی وجہ سے اڈانی گروپ کی کمپنیوں کو 2 لاکھ 20 ہزار کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ اس خبر سے پہلے اڈانی گروپ کی کمپنیوں کی مارکیٹ ویلیو 14 لاکھ 31 ہزار کروڑ روپے تھی جو اب 12 لاکھ 10 ہزار کروڑ روپے ہے۔
Maharashtra Election 2024:نتائج سے قبل ایم وی اے میں ہلچل تیز، جینت پاٹل اور بالا صاحب تھوراٹ نے ادھو ٹھاکرے سے کی ملاقات ، متعدد امور پر ہوئی بات
مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد سامنے آنے والے بیشتر ایگزٹ پولز میں بی جے پی کی قیادت والے اتحاد کو اکثریت ملنے کا امکان ہے۔ میٹریس کے ایگزٹ پول کے مطابق مہایوتی کو 150-170 سیٹیں مل سکتی ہیں اور ایم وی اے کو 110-130 سیٹیں مل سکتی ہیں۔
BJP looted votes in by-elections: Akhilesh Yadav: ’’ضمنی انتخابات میں بی جے پی نے کی ووٹوں کی لوٹ…‘‘، ایس پی صدر اکھلیش یادو کا بڑا الزام
اکھلیش یادو نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی دھرم کے راستے پر نہیں چلتی، دھرم کا راستہ انصاف کا راستہ ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے ووٹ کی لوٹ کی۔ یہ لوگ ہر الیکشن میں کوئی نہ کوئی لوٹ مار کا طریقہ کار اپناتے ہیں۔ حکومت اگنیور نظام کو ختم نہیں کر سکی، ملک اور ریاست میں بے روزگاری عروج پر ہے، مہنگائی عروج پر ہے۔
PM Modi: A Voice heard Globally: عالمی سطح کی ایک آواز ہیں پی ایم مودی، غیر ملکی پارلیمنٹ سے سب سے زیادہ خطاب کرنے والے ہندوستانی وزیر اعظم ہونے کا اعزاز
ایشیا میں، وزیر اعظم نے 2014 میں بھوٹانی پارلیمنٹ اور نیپال کی آئین ساز اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے، 2015 میں سری لنکا، منگولیا اور افغانستان کی پارلیمانوں اور 2019 میں مالدیپ کی پارلیمنٹ سے خطاب کیا ہے۔
11th Mega Job Fair to be held at Jamia Hamdard: جامعہ ہمدرد میں30 نومبر کو گیارہویں میگا جاب فیئر کا ہوگا انعقاد، 8 ہزار سے زائد لوگوں کو ملے گی نوکری
پروفیسر ایم زید عابدین نے جاب فیئر کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور کہا کہ ہم ایک بار پھر ایسا کرنے جا رہے ہیں تاکہ ملک میں بے روزگاری کو کم کیا جا سکے۔ اس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔





