India’s inclusive growth applauded: بین الاقوامی برادری ہندوستان کی اقتصادی ترقی اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی کر رہی ہے تعریف: آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر
سبرامنیم نے کہا کہ 2015 میں ہندوستان کی عالمی جدت طرازی کی درجہ بندی 85 ویں تھی، جب کہ 2024 میں یہ درجہ بندی 39 ویں ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ، ہندوستان نے ’کاروبار کرنے میں آسانی‘ کی درجہ بندی میں بھی بہتری لائی ہے۔ 2014 میں ہندوستان کا درجہ 140 تھا جو اب 60 کے قریب ہے۔
India democratising access to digital world: ڈیجیٹل دنیا تک رسائی کو جمہوری بنا رہا ہے ہندوستان: او این ڈی سی چیف
اس سال ستمبر میں او این ڈی سی کی سربراہی سنبھالنے والے شرما نے او این ڈی سی کو تبدیلی کا نام دیتے ہوئے کہا کہ ہم روزانہ تقریباً نصف ملین ٹرانزیکشنز کر رہے ہیں اور ہر ماہ تقریباً 15 ملین ٹرانزیکشنز کر رہے ہیں۔
India to witness major growth in hardware export: ’’ہندوستان ہارڈ ویئر کی برآمد میں بڑی ترقی کا مشاہدہ کرے گا…‘‘، ایف آئی ای او کے صدر اشونی کمار کا بیان
ہندوستان نے عالمی سطح پر پانچویں سب سے بڑی معیشت بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2027 تک 5 ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت حاصل کرنے کے اجتماعی وژن کے ساتھ، ترقی کی ایک مضبوط رفتار، حکمت عملی سے متعلق حکومتی اقدامات اور نوجوان اور خواہش مند آبادی کے ذریعے کارفرما ہے۔
Oil deal and India Russia friendship: روس سے تیل خریدنا ہندوستان کے لیے کوئی سستا سودا نہیں ہے،وزیرخارجہ ایس جئے شنکر کا دوٹوک بیان
جے شنکر نے واضح کیا کہ ہندوستان روس یوکرین جنگ میں ثالث کے طور پر کام نہیں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ثالثی کا کام نہیں کر رہے ہیں۔ ہم بات کر رہے ہیں اور اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ دونوں کو شفاف طریقے سے معلومات دی جائیں۔
India’s success with UPI : یو پی آئی کے ساتھ ہندوستان کی کامیابی دیگر ممالک کے لیے قابل تقلید ماڈل پیش کرتی ہے
مقالہ نگاروں نے دعویٰ کیا کہ اعلیٰ UPI اپنانے والے خطوں میں نئے سے کریڈٹ لینے والوں کے لیے قرضوں میں 4 فیصد اور سب پرائم قرض لینے والوں کے لیے 8 فیصد اضافہ ہوا۔یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس ہندوستان کا سرکردہ ڈیجیٹل ادائیگی کا پلیٹ فارم ہے۔
UPI empowered marginal borrowers: یوپی آئی نے معمولی قرض دہندگان کو بااختیار بنانے میں اہم کردار نبھایا،کریڈٹ تک رسائی میں بھاری اضافہ
پروفیسروں کے ذریعہ تیار کردہ مقالے میں کہا گیا ہےکہ تھوڑے ہی عرصے میں یوپی آئی نے پورے ہندوستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں میں تیزی سے اضافہ کیا اور اسے سڑک کے دکانداروں سے لے کر بڑے شاپنگ مالز تک ہر سطح پر استعمال کیا جاتا ہے۔
Farmers Protest: کسانوں نے آج دہلی کوچ کا پروگرام کردیا ملتوی، شمبھو بارڈر پرپولیس نے داغے گولے، 5 زخمی، میٹنگ کے بعد کسان تنظیمیں کریں گی آگے کا فیصلہ
پنجاب-ہریانہ کے شمبھوبارڈرسے دہلی کوچ کے لئے آگے بڑھ رہے کسانوں پرپولیس نے آنسوگیس کے گولے داغے اورپانی کی بوچھاریں کیں۔ اس سے 5 کسان زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس نے مارچ کررہے کسانوں کا ہٹا دیا ہے۔ اس کے بعد کسان لیڈر سرون سنگھ پنڈھیرنے کہا کہ انہوں نے کسانوں کو واپس بلا لیا ہے اورمیٹنگ کے بعد آگے کا فیصلہ کریں گے۔
Iltija Mufti On Hindutva: ’اقلیتوں کو مارنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے ہندو مذہب‘، ہندوتوا کے بیماری والے بیان پر بولیں التجا مفتی
پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی کے ہندوتوا کے حوالے سے دیے گئے اس بیان پر سیاست رکی بھی نہیں تھی کہ انہوں نے دوبارہ ہندو مزہب کے حوالے سے ایکس پر پوسٹ کیا ہے۔
Sharad Pawar came in support of Mamta Banerjee: ممتا بنرجی کی حمایت میں آئے شرد پوار، کہا- وہ قابل لیڈر ہیں، انہیں اپنی خواہشات کے اظہارکا حق ہے
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب مختلف علاقائی جماعتوں میں عدم اطمینان اور ہریانہ اور مہاراشٹر میں کانگریس کے لیے حالیہ انتخابی جھٹکے کی وجہ سے انڈیا اتحاد کے اندر تکرار ہے۔
عبادت گاہوں کے تحفظ کے قانون پر سپریم کورٹ کی خصوصی بینچ کرے گی سماعت، مولانا ارشد مدنی نے کہی یہ بڑی بات
جمعیۃعلماء ہند کی درخواست چیف جسٹس سنجیو کھنہ نے خصوصی بینچ کے ذریعہ 12دسمبرکوسماعت کا حکم جاری کیا ہے۔ جمعیۃ علماء ہند نے عدالت عظمیٰ میں عرضی داخل کی ہے۔





