Bharat Express DD Free Dish

قومی

اے سی سی کی بنیاد میر واعظ مولانا محمد فاروق مرحوم نے 1963 میں رکھی تھی۔ 1990 میں عسکریت پسندوں کے ہاتھوں میر واعظ مولانا محمد فاروق کے قتل کے بعد ان کے بیٹے میر واعظ عمر فاروق نے اے سی سی کی قیادت کی۔

شیوسینا یوبی ٹی رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے ہولی کے موقع پر ریاستی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک اور مہاراشٹر میں کیا ہو رہا ہے؟ کہیں مساجد کو ڈھانپنے کی نوبت آرہی ہے، کہیں ایک طرف ہولی ہو رہی ہے اور دوسری طرف نماز پڑھی جارہی ہے۔ خیر یہ بھی دن گزرجائیں گے۔

ممبئی کے ساکیناکا علاقے میں جمعہ کی نماز ادا کی گئی، ٹھیک اس بغل میں ہندوؤں نے بھی ہولی کا تہوار منایا۔ حالانکہ، اس دوران پولیس کی سیکورٹی سخت دکھائی دی، ممبئی کے ہر چوک اور چوراہے پر پولیس چوکس نظر آئی، ہر حساس مقام کو کڑی نگرانی میں رکھا گیا۔

سنبھل کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کرشنا کمار وشنوئی نے کہا کہ سب کچھ بہت پیار سے چل رہا ہے۔ یہاں کے لوگ خوش ہیں۔ آپس میں بھائی چارے کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ سنبھل پولیس کی محنت رنگ لائی۔ سب کچھ پرامن ہو رہا ہے۔

ہولی کے اس موقع پر سی ایم یوگی نے قومی اتحاد کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان کے لوگ متحد ہیں تو کوئی طاقت اسے روک نہیں سکتی۔ ہندوستان اسی صورت میں ترقی کرسکتا ہے ،جب اس کے لوگ مل کر کام کریں۔

پرینکا گاندھی واڈرا نے انسٹاگرام پر لکھا، ’’رنگوں، خوشی، جوش و خروش، بھائی چارے، مساوات اور ہم آہنگی کے عظیم تہوار ہولی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔

۔کار ڈرائیو کرنے والے کا ساتھی حادثے سے خود کو دور کرتا ہوا دیکھا گیا، جیسے کہہ رہا ہو کہ کار ڈرائیو کرنے والے  کے ساتھ جو کرنا ہے کرو، اس میں میرا قصور نہیں ہے ۔

قومی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز 15 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ اس زلزلے کے صرف تین گھنٹے بعد شمال مشرقی ہندوستان میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔

کئی ریاستوں کی پولیس نے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز پوسٹس یا تبصرے کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔ انتظامیہ نے تہوار کو پرامن طریقے سے منانے میں تعاون کی اپیل کی ہے۔

ہولی کا تہوار بہار کے موسم میں آتا ہے۔ اس دوران موسم میں تبدیلی آتی ہے، جس سے جسم میں کئی طرح کے انفیکشن اور الرجی کا امکان بڑھ جاتا ہے۔