Bharat Express DD Free Dish

قومی

تعمیر نو کا کام مکمل ہونے کے بعد گنیش پورہ اور بڈوان کے درمیان سڑک کا رابطہ مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔ یہ منصوبہ علاقے میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے ساتھ ساتھ مقامی ترقی کے لیے بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ بھارت دنیا کا سب سے بڑا کھیلوں کا مرکز بننے کی سمت تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گجرات کے احمد آباد میں عالمی پیرا تیر اندازی چیمپئن شپ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں بھارت دنیا کے اہم کھیل مراکز میں نمایاں مقام حاصل کرے گا۔

قومی کونسل برائے فروغ اردوزبان کے ڈائریکٹرڈاکٹرمحمد شمس اقبال نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحقیق میں ایک سے زیادہ زبانوں سے واقفیت بہت سے مثبت نتائج پیش کر سکتی ہے۔ کیونکہ تحقیق میں صرف مواد نہیں طریق کاربھی بہت اہمیت رکھتا ہے اورجب ہم دوسری زبانوں سے واقف ہوں گے توان کے بہترطریقہ کارکوبھی اپنائیں گے۔

ولیج کمیٹی انتخابات اس لیے بھی اہم ہیں کہ تقریباً 10 سال کے طویل وقفے کے بعد یہ انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ 28 ستمبر کو ہونے والے انتخابات میں غیر ٹی ٹی اے اے ڈی سی علاقوں میں گرام پنچایتوں کی طرز پر کام کرنے والی 587 ولیج کمیٹیوں کے لیے ووٹنگ ہوگی۔ ان انتخابات میں مجموعی طور پر 2,634 انتخابی حلقوں کی 4,597 نشستوں کے لیے مقابلہ ہوگا۔

تجارت اور معاشیات کی تعلیم کے لیے ملک بھر میں اپنی الگ شناخت رکھنے والا سری رام کالج آف کامرس گزشتہ ایک صدی سے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ انہیں پیشہ ورانہ اور سماجی زندگی کے لیے تیار کرتا آ رہا ہے۔

جارجیا میلونی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اٹلی اور بھارت مستقبل میں اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے بھارت-مشرق وسطیٰ-یورپ اقتصادی راہداری کو ترقی دینے کے لیے بھی دونوں ممالک کے مشترکہ تعاون پر زور دیا۔

ایئر انڈیا کے ترجمان نے بتایا کہ فوکیٹ-دہلی پرواز کے پائلٹ اِن کمانڈ کی جانچ میں ایک ’سائیکو ایکٹو سبسٹنس‘ یعنی نشہ آور مادہ پایا گیا۔ ایئر انڈیا نے کہا کہ حفاظت، فٹنس اور ضوابط کی خلاف ورزی کے معاملے میں کمپنی کی ’زیرو ٹالرنس‘ پالیسی کے تحت پائلٹ کی ملازمت فوری اثر سے ختم کردی گئی ہے۔

سوتنتر بھاردواج کی گرفتاری کے مطالبے کو لے کر کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں نے جمعہ کو دہلی کے پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانے کے باہر احتجاج بھی کیا تھا۔ احتجاج کے دوران CJP کے نمائندوں نے بتایا تھا کہ دہلی پولیس نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ جنتر منتر پر مظاہرے کے دوران نشو آزاد کے والد پر حملہ کرنے کے ملزم سوتنتر بھاردواج کو 72 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا جائے گا۔

ایئرپورٹ کے ٹرمینل اور احاطے میں پانی بھرنے سے مسافروں اور وہاں آنے جانے والے لوگوں کو خاصی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ خراب موسم اور ایئرپورٹ کے حالات کا اثر فضائی آپریشن پر بھی پڑا، جس کے باعث دہلی میں لینڈ کرنے والی تین پروازوں کو جے پور ڈائیورٹ کرنا پڑا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں بیشتر مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش ہوسکتی ہے، جبکہ کچھ علاقوں میں تیز بارش بھی ہونے کا امکان ہے۔ خاص طور پر دوپہر کے بعد سے رات کے درمیان گرج چمک کے ساتھ آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کا امکان ہے۔ شام سے رات تک تقریباً 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔