Bharat Express DD Free Dish

قومی

مرکزی وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے ریاستوں کو خط لکھا ہے کہ وہ مستقبل میں ہونے والی بھرتیوں کے حصے کے طور پر اپنے متعلقہ پولیس فورس میں اگنی ویروں کے لیے سیٹیں محفوظ کریں۔

327 ویزا منسوخی معاملوں میں تقریباً آدھے ہندوستانی، کیچ اینڈ ریووک‘ پروگرام کے تحت یہودی مخالف یا فلسطینیوں اور حماس کی حمایت کے شواہد کے لیے طلبا کے سوشل میڈیا پر نگرانی رکھی جا رہی تھی، جس کے تحت بہت سارے طلبا کا ویزا منسوخ کر دیا گیا ہے۔

بی جے پی لیڈر اور نریاولی اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی پردیپ لاریا کا کہنا ہے کہ گاؤں کی ایک لڑکی کو ایک خاص طبقہ کا نوجوان اپنے ساتھ لے گیا، جس سے تنازعہ پیدا ہو گیا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ فڑنویس نے ہندی کی مخالفت اور انگریزی کی بڑھتی ہوئی ترجیح پر حیرت کا اظہار کیا۔

دوبے نے اسی پر بس نہیں کیا بلکہ انھوں نے چیف جسٹس آف انڈیا کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور صاف لفظوں میں کہا ’’اس ملک میں جتنی بھی خانہ جنگی ہو رہی ہے اس کے ذمہ دار یہاں کے چیف جسٹس آف انڈیا سنجیو کھنہ صاحب ہیں۔‘‘

ماسٹرمجاہد عالم نے پارٹی چھوڑنے کے بعد کشن گنج واقع اپنے جے ڈی یو دفتر سے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے پوسٹر اور بینرہٹا دیئے۔ دفترمیں اب صرف مجاہد عالم کے ہی پوسٹر بینرلگے ہوئے ہیں۔ وہ موجودہ وقت میں کشن گنج جے ڈی یو کے ضلع صدر تھے اور 2024 لوک سبھا الیکشن 2024 میں پارٹی کے امیدوار بھی رہے تھے۔

بنگلہ دیش میں ہندو لیڈر کے قتل معاملہ پر ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ ’’ہم نے بنگلہ دیش میں ہندو اقلیتی لیڈر بھابیش چندر رائے کے اغوا اور قتل پر غم وغصے  کا اظہار کیا ہے۔‘‘

این سی پی لیڈراورسابق وزیربابا صدیقی کی اہلیہ نے سیشن کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا اورانٹرویشن اپلی کیشن داخل کرکے عدالت سے اس معاملے میں اپنا موقف پیش کرنے کی اجازت مانگی ہے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وانس21 سے 24 اپریل تک جے پور میں رہیں گے۔ وزیر اعظم مودی سے ملاقات، بزنس سمٹ، تاج محل کا دورہ شیڈول میں شامل۔ آمیر پیلس میں کیا جائے گا وانس کا راجستھانی انداز میں استقبال۔

وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ پر 20 منٹ کی میٹنگ کے دوران وزیر اعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما نے وزیر اعظم مودی کو آسام بایو ایتھنول پلانٹ کا افتتاح کرنے اور دیگر دو بڑے پروجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھنے کے دعوت نامے بھی دیے۔