ہفتہ کو آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما نے نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور انھیں معروف موسیقاراور بھارت رتن ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر بھوپین ہزاریکا کی صد سالہ پیدائش کے موقع پر منعقد کی جانے والی تقریب کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔ وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ پر 20 منٹ کی میٹنگ کے دوران وزیر اعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما نے وزیر اعظم مودی کو آسام بایو ایتھنول پلانٹ کا افتتاح کرنے اور دیگر دو بڑے پروجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھنے کے دعوت نامے بھی دیے، جن میں 5,700 کروڑ روپے کا گوہاٹی رنگ روڈ پروجیکٹ اور درنگ میڈیکل کالج اینڈ اسپتال پروجیکٹ شامل ہیں۔
ہیمنتا بسوا سرما نے شیئر کیں ملاقات کی تفصیلات
وزیر اعظم مودی نے ان تمام دعوتوں کو قبول کیا اور 8 ستمبر کو طے شدہ پروگراموں میں مہمان خصوصی بننے پر رضامندی ظاہر کی۔ وزیر اعلیٰ سرما نے وزیر اعظم کی اس رضامندی اور حمایت پر اظہار تشکر کیا۔ سی ایم سرما نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر لکھا ’’آج نئی دہلی میں عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی سے ملنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ مجھے انھیں بھارت رتن ڈاکٹر بھوپین ہزاریکا کی صد سالہ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والے جشن کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی مدعو کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔‘‘
It was my privilege to meet Hon’ble Prime Minister Shri @narendramodi ji in New Delhi today.
I had the honour of inviting him to Assam as the Chief Guest for the inaugural ceremony of the year-long celebration of Bharat Ratna Dr. Bhupen Hazarika’s birth centenary.
I also took… pic.twitter.com/v6BFxvybFa
— Himanta Biswa Sarma (@himantabiswa) April 19, 2025
آسام کے وزیر اعلیٰ نے مزید لکھا کہ ’’مجھے 49 KTPA ایتھنول کی پیداواری صلاحیت کے ساتھ، 300 KTPA بانس کو فیڈ اسٹاک کے طور پر استعمال کرتے ہوئے آسام بایو ایتھنول پلانٹ کے افتتاح کے لیے ان کی شاندار موجودگی کی درخواست کرنے کا موقع بھی ملا۔ اس کے علاوہ، میں نے ان سے بنیادی ڈھانچے کے دو اہم منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی بھی درخواست کی: 5,700 کروڑ روپے کا گوہاٹی رنگ روڈ پروجیکٹ اور درنگ میڈیکل کالج اور اسپتال۔ عزت مآب وزیر اعظم نے 8 ستمبر 2025 کو ان اہم مواقع پر شرکت کرنے پر اتفاق کیا ہے۔‘‘
سرما نے پنچایت انتخابات میں این ڈی اے کی کارکردگی پر بھی کیا تبادلۂ خیال
دریں اثنا جمعہ کے روز آسام کے وزیر اعلیٰ سرما نے ریاست میں آئندہ پنچایتی انتخابات میں بی جے پی کی قیادت میں این ڈی اے کی بہتر کارکردگی کی امید ظاہر کی۔ انھوں نے سوشل میڈی اپر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ’’این ڈی اے نے پہلے ہی 37 ضلع پریشد (35 بی جے پی اور 2 اے جی پی) اور 288 آنچلک پنچایت (259 بی جے پی اور 29 اے جی پی) سیٹیں بلامقابلہ حاصل کی ہیں۔ یہ آسام کی سیاسی تاریخ میں ایک بہت بڑا اور بے مثال مینڈیٹ ہے۔ یہ اس بے پناہ اعتماد اور زبردست محبت کی عکاسی کرتا ہے جو ہمارے وزیر اعظم اور این ڈی اے کے لیے آسام کی عوام کے دلوں میں ہے۔ ‘‘
Yesterday marked the last date for withdrawal of nominations for the upcoming Panchayat elections. As per reports received so far, the NDA has already secured 37 Zila Parishad (35 BJP and 2 AGP) and 288 Anchalik Panchayat (259 BJP and 29 AGP) seats unopposed.
This is a massive… pic.twitter.com/5PSFRa9HtG
— Himanta Biswa Sarma (@himantabiswa) April 18, 2025
انھوں نے دعویٰ کیا کہ این ڈی اے پنچایت انتخابات میں زبردست جیت کے راستے پر ہے۔ ’’ہمیں یقین ہے کہ جب حتمی انتخابی نتائج کا اعلان کیا جائے گا تو یہ تعداد مزید متاثر کن ہو جائے گی۔ این ڈی اے آسام میں پنچایتی انتخابات میں کلین سویپ کرنے کے لیے تیار ہے‘‘۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

