Supreme Court on Pahalgam attack: پہلگام حملے کی جانچ والی عرضی پر سپریم کورٹ نے سماعت سے کیا انکار،عرضی گزار کو لگائی پھٹکار
جسٹس سوریہ کانت نے کہاکہ کچھ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ ملک کے تئیں آپ کا بھی کچھ فرض ہے۔ اس معاملے پر پورا ملک متحد ہے۔ ایسی باتیں نہ کہی جائیں جس سے مسلح افواج کے حوصلے پست ہوں۔ درخواست گزار نے کہا کہ وہ اس مطالبے پر اصرار نہیں کریں گے۔
Waves Summit 2025: پی ایم مودی نے ویوز سمٹ کا کیا افتتاح، کہا- یہ ایک ویو ہے- ثقافت کی، تخلیق کی
پی ایم مودی نے کہا کہ آج یکم مئی ہے۔ آج سے 112 سال قبل 3 مئی 1913 کو ہندوستان میں پہلی فیچر فلم راجہ ہریش چندر ریلیز ہوئی تھی۔ اس کے پروڈیوسر دادا صاحب پھالکے تھے اور کل ہی ان کا یوم پیدائش تھا۔ گزشتہ ایک صدی میں ہندوستانی سنیما نے ہندوستان کو دنیا کے کونے کونے میں لے جانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
Coal Scam Case: جیل میں بند سابق آئی اے ایس افسر رانو ساہو سمیت 12 ملزمین کی ضمانت عرضی پر سپریم کورٹ میں اگلے ہفتے سماعت
مرکزی تفتیشی ایجنسی ای ڈی ریاست میں کوئلے کی کان کنی اور شراب گھوٹالہ کی منی لانڈرنگ کے تحت سیاست دانوں، عہدیداروں اور ان سے وابستہ لوگوں سے تفتیش کر رہی ہے۔ اس گھوٹالے میں ایک منصوبہ بند غیر قانونی ریکوری اور مالی فراڈ سامنے آیا ہے۔
JDU takes a jibe at Tejashwi: ذات پات کی مردم شماری کے اعلان کے بعد تیجسوی یادو نے پھوڑے پٹاخے، جے ڈی یو نے کیا طنز
جے ڈی یو کے ترجمان نیرج کمار نے کہا کہ فرق صاف ہے کہ اگر بہار میں ذات کا سروے نہیں ہوتا تو یہ کیسے معلوم ہوتا کہ تیجسوی یادو کے خاندان کے پاس پٹنہ میں 43 بیگھے سے زیادہ زمین ہے۔ جب ملک میں ذات پات کی مردم شماری ہوگی تو تیجسوی یادو نے سیاست کے کالے دھن کو کہاں کہاں انویسٹ کیا ہے، اس کا بھی پتہ چل جائے گا۔
Pakistan threatens India: جنگ کہاں کرنی ہے یہ ہندوستان طے کرے، ختم کہاں ہوگی یہ ہم طے کریں گے، پاکستانی فوج کی ہندوستان کو کھوکھلی دھمکی
پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پہلگام دہشت گردانہ حملے سے متعلق ہندوستان کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ بھارت نے چند منٹوں میں یہ کیسے طے کر لیا کہ اس حملے کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے۔
Maharashtra Day: پی ایم مودی اور امت شاہ نے یوم مہاراشٹر پر دی مبارکباد، اس کی شاندار تاریخ کا کیا ذکر
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ مہاراشٹر نے ملک کی تاریخ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ مہاراشٹر کے میرے بھائی اور بہنیں اپنی اٹوٹ محبت اور محنت کے لیے مشہور ہیں۔ یوم مہاراشٹر کے موقع پر، میں چھترپتی شیواجی مہاراج کی سرزمین کے لوگوں کے لیے مسلسل ترقی اور خوشحالی کی خواہش کرتا ہوں۔
Rubio speaks with Jaishankar & Sharif: دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ ہندوستان کے ساتھ،پاکستان کو پہلگام حملے کی تحقیقات میں تعاون کی ہدایت
امریکہ نے مذاکرات میں دونوں ممالک سے علاقائی امن برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا اور بھارتی وزیر خارجہ اور پاکستانی وزیراعظم دونوں سے کہا کہ وہ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے ایک دوسرے سے بات کریں تاہم بھارت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات میں پاکستان سے تعاون کا مطالبہ کیا۔
India closes its airspace: پاکستان کی ایئرلائنز کے لیے ہندوستان کے فضائی حدود پوری طرح سے بند،حکومت ہند نے ایئراسپیس کا جواب ایئراسپیس سے دیا
ایک سینئر ایئر ٹریفک کنٹرولر کے مطابق، بھارتی فضائی حدود استعمال کرنے والی پاکستان کی پروازوں کی تعداد زیادہ نہیں تھی، اس لیے اس پابندی کا اثر بھارت پر پاکستان کے فضائی حدود بند کرنے جتنا شدید نہیں ہوگا۔
Celebrating the birth of Lord Parshuram: بھگوان پرشورام نے کسی مخصوص ذات کا نہیں، بلکہ ظالموں کا خاتمہ کیا تھا: ڈاکٹر دنیش شرما
بھگوان پرشورام بھی سب کو ایک ساتھ لے کر چلنے والے تھے۔ لوگوں میں یہ غلط فہمی ہے کہ انہوں نے کسی مخصوص ذات کا خاتمہ کیا، لیکن سچائی یہ ہے کہ بھگوان پرشورام نے اِکشواکو خاندان کے کچھ کھشتریوں کو تحفظ اور مہلت بھی دی تھی۔
Opposition on Caste Census: مرکزی کابینہ کے ذات پات کی مردم شماری کے فیصلے پر اپوزیشن نے کیا خوشی کا اظہار، بتایا اتحاد کی جیت
آر جے ڈی کے راجیہ سبھا رکن منوج جھا نے مرکزی کابینہ کے ذات پات کی مردم شماری کے فیصلے پر کہا کہ حکومت کی ذات پات کی مردم شماری کو ہاں کہنا بہوجن آبادی کی جیت ہے۔ لالو پرساد یادو، ملائم سنگھ یادو، شرد یادو، تیجسوی یادو کو یاد کرتے ہوئے اس معاملے کو آگے بڑھایا۔





