Bharat Express DD Free Dish

قومی

جموں و کشمیر کے پہلگام میں منگل 22 اپریل کو ہوئے دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں میں کانپور کے تاجر شبھم دویدی بھی شامل تھے۔ شبھم کی شادی رواں سال 12 فروری کو ہوئی تھی، پہلگام میں دہشت گردوں نے ان کی اہلیہ کے سامنے ہی انہیں گولی مار دی تھی۔

بسوا جینتی کے مقدس موقع پر جگد گرو بسویشورا جی کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انسانیت ان کے اس وژن کی مقروض ہے جس کے تحت انہوں نے انوبھوامنڈپم کے ذریعے اشتراک، مساوات اور بھکتی پر مبنی تہذیبی اقدار پر مبنی جمہوریت کی بنیاد رکھی۔ ان کا ورثہ ہمیشہ انسانیت کو ایک بہتر دنیا کی جانب رہنمائی کرتا رہے گا: وزیر داخلہ امت شاہ

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ ہم نے ذات پات کی مردم شماری کے حوالے سے نہ صرف دباؤ ڈالا ہے بلکہ ملک بھر میں ایک جامع مہم بھی چلائی ہے، جس کے بعد یہ ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’پہلے تو نریندر مودی کہتے تھے کہ صرف چار ذاتیں ہیں، لیکن اچانک انہوں نے ذات پات کی مردم شماری کرانے کا اعلان کیا۔ ہم ذات پات کی مردم شماری کے ذریعے ملک میں ایک نئے طریقے کی ترقی لانا چاہتے ہیں۔‘‘

وزیر اعظم ممبئی میں ورلڈ آڈیو ویژوئل اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ (ویوز) کا افتتاح کریں گے، کیرالہ میں ویزنجم بین الاقوامی گہرے پانی والی کثیر مقصدی بندرگاہ کو قوم کے نام وقف کریں گے، امراوتی میں 58,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ اسے بھی قوم کے نام وقف کریں گے۔

وزیراعظم مودی نے اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے وزیراعظم راحت فنڈ سے مالی امداد کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا: "وشاکھاپٹنم میں دیوار گرنے کا سانحہ بہت ہی افسوسناک ہے۔ جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی، اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔" انہوں نے ہر جاں بحق کے لواحقین کے لیے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 50 ہزار روپے امداد کا اعلان کیا۔

مرکزی حکومت نے ذات پات کی مردم شماری کرانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ وہ مسئلہ ہے، جس پراپوزیشن مسلسل حکومت پرحملہ آوررہی ہے۔ اب مودی حکومت کے اعلان کے بعد لالویادو نے اس پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے یوپی اے کی سابقہ ​​کوششوں کا ذکرکیا ہے۔ ساتھ ہی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو ہم 30 سال پہلے سوچتے تھے، دوسرے کئی دہائیوں بعد اس پرعمل کرتے ہیں۔

ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ آگ لگنے کے بعد متاثرین اپنے کمروں میں پھنس گئے تھے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آگ اور دھوئیں نے بہت تیزی سے پھیل کر فرار کے راستے بند کر دیے، جس کی وجہ سے بہت سے افراد باہر نہیں نکل سکے۔

ہندوستان کی جانب سے کسی سرکاری وفد کا اعلان نہیں ہوا، لیکن روسی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ممکنہ طور پر اس تقریب میں شریک ہو سکتے ہیں۔ روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی TASS کے مطابق، راج ناتھ سنگھ کی شرکت ممکن ہے اور اس پر حکام غور کر رہے ہیں۔ بھارتی مسلح افواج کے ایک اعزازی دستے کی ریڈ اسکوائر پریڈ میں شرکت پر بھی بات چیت جاری ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا نے کہا کہ مرکزی حکومت کا یہ بے مثال فیصلہ سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے ساتھ ساتھ ہر طبقہ کی ترقی اور پسماندہ طبقات کی عزت میں اضافہ کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ میں پورے سماج کی بھلائی کے لیے اس تاریخی فیصلے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے اس بات کی نشاندہی کی کہ حکومت کی کئی اسکیمیں اور پالیسیاں بسویشورا کے نظریات سے متاثر ہیں: "ہماری اسکیموں میں 'کائکَ' (محنت) اور 'داسوہَ' (خدمت) کی جھلک صاف نظر آتی ہے۔ بسویشورا نے ہماری سماج کو بے پناہ طاقت دی۔ انہوں نے جمہوریت، تعلیم اور مساوات کے اصولوں پر زور دیا جو بھارت کی بنیاد میں شامل ہیں۔ ان کی بے غرض خدمت کی روح ہمارے ملک کی اساس ہے۔"