Parliament Monsoon Session: پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آج تیسرا دن، آپریشن سندور پر بحث کے لیے وقت میں 9 گھنٹے کی توسیع
اجلاس کے دوسرے دن کے آغاز پر اپوزیشن لیڈروں نے پارلیمنٹ کے ’مکر دوار‘ کے باہر مشترکہ احتجاج کیا۔ انہوں نے الیکشن کمیشن پر بہار میں انتخابات سے قبل SIR مہم کو ’متعصبانہ اور غلط‘ انداز میں چلانے کا الزام لگایا۔ اس احتجاج میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور ایس پی سربراہ اکھلیش یادو جیسے بڑے لیڈروں نے شرکت کی۔ وہ تختیاں اور پوسٹر لہرا رہے تھے جس میں انتخابی ہیرا پھیری کا الزام لگایا گیا تھا۔
Hearing on Zahid Beg’s bail plea: سماجوادی پارٹی ایم ایل اے زاہد بیگ کی ضمانت عرضی پر آج سماعت، گھر میں نابالغ ملازمہ کے ملنے کا ہے معاملہ
بھدوہی تھانہ علاقے میں ایس پی ایم ایل اے زاہد بیگ کے خلاف 13 ستمبر 2024 کو ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ اس ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا تھا کہ 9 ستمبر 2024 کو ایم ایل اے کے گھر کے ایک بند کمرے میں ایک نابالغ لڑکی کی لاش مشتبہ طور پر ملی تھی۔ لڑکی کی موت ایک روز قبل ہوئی تھی۔
Tej Pratap Yadav on Bihar Assembly Election 2025: مجھے ٹکٹ نہیں ملا تو مہوا میں ہار جائے گی آرجے ڈی… تیج پرتاپ یادو کا الٹی میٹم
راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) سربراہ لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو نے بڑا الٹی میٹم دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مجھے ٹکٹ نہیں دیا گیا تو آرجے ڈی مہوا سے ہارجائے گی۔ اس کے ساتھ ہی تیج پرتاپ یادو نے اعلان کردیا ہے کہ وہ مہوا سے ہی الیکشن لڑیں گے۔
Rahul Gandhi warns party workers: مدھیہ پردیش کی ووٹر لسٹ میں ہو سکتی ہے مہاراشٹر جیسی بے ضابطگی، اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کا انتباہ
راہل گاندھی نے مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات سے قبل سنگین چیلنجوں کی نشاندہی کی اور ووٹر لسٹ میں ممکنہ بے ضابطگیوں پر کارکنوں کو ہوشیار رہنے کو کہا۔ کانگریس کی جانب سے ذات پر مبنی مردم شماری، نمائندگی میں اضافہ، اور قانونی و میڈیا محاذ پر مضبوط تیاری کے اشارے دیے گئے۔
Congress protest to restore full state status of J&K:جموں کشمیر کو اس کا حق دلانے اور مکمل ریاست کا درجہ بحال کرانے تک ہماری لڑائی جاری رہے گی:ڈاکٹر ناصر حسین
ڈاکٹر نصیر حسین نے اعلان کیا کہ کانگریس پارٹی اس معاملے پر مزید اقدامات کرے گی، بشمول پارلیمنٹ میں اس مسئلے کو اجاگر کرنا اور عوامی سطح پر مہم چلانا، تاکہ جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ واپس بحال کرنے کے لیے حکومت پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔
MRM 25th Anniversary: مسلم راشٹریہ منچ کی قومی عاملہ کی اہم میٹنگ اختتام پذیر، توسیع، نظریاتی تحریک اور 25 ویں سالگرہ کی تیاری
مسلم راشٹریہ منچ کوئی تحریک نہیں، یہ بھارت کی روح سے جڑا ہوا ایک اقدار پر مبنی سفر ہے جو نہ صرف مسلمانوں کو، بلکہ پورے بھارت کو ایک نئی بیداری، نیا رخ اور نیا حوصلہ دے گا۔
World Bank Report: سال 2030 تک بھارتی شہروں میں 70 فیصد ملازمتیں ہوں گی پیدا ، لیکن سیلاب سے 5 بلین ڈالر کا نقصان ممکن
ورلڈ بینک کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق، 2030 تک بھارت کے شہر ملکی معیشت میں 70 فیصد نئی ملازمتیں پیدا کریں گے، لیکن شہری سیلاب (پلویئل فلڈنگ) سے سالانہ 5 بلین ڈالر کا معاشی نقصان ہو سکتا ہے، جو 2070 تک 30 بلین ڈالر تک بڑھ سکتا ہے۔
Over 21 lakh enumeration forms yet to be received: بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی جاری، 21 لاکھ سے زائد فارم ابھی تک نہیں ہوئے موصول:الیکشن کمیشن
بہار کے چیف الیکٹورل آفیسر ونود سنگھ گنجیال نے کہا کہ یہ عمل ای سی آئی کے 24 جون 2025 کے حکم کے مطابق ترقی کر رہا ہے، اور ووٹروں کو دستاویزات جمع کرانے کی سہولت دینے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
New Vice President to be elected soon: نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ کے استعفیٰ کے بعد جلد از جلد نئے نائب صدر کا انتخاب ہوگا: ذرائع
نائب صدر کا انتخاب پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے ارکان پر مشتمل الیکٹورل کالج کے ذریعہ متناسب نمائندگی کے نظام اور خفیہ رائے دہی کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ اگر نائب صدر کی مدت پوری ہو رہی ہو تو انتخاب اس سے قبل مکمل ہو جانا چاہیے۔ لیکن اگر عہدہ اچانک خالی ہو جائے تو انتخاب جلد از جلد کرایا جاتا ہے۔ نیا منتخب نائب صدر اپنے عہدے کی مکمل پانچ سالہ مدت کے لیے اہل ہوتا ہے۔
Engineer Rashid News: ایم پی انجینئر رشید کو مانسون سیشن میں شامل ہونے کی ملی اجازت، کورٹ نے کہی یہ بڑی بات
پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے جموں وکشمیرکے بارہمولہ سے رکن پارلیمنٹ انجینئررشید کو24 جولائی سے 4 اگست تک ہونے والے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں شرکت کی اجازت دی ہے۔





