Electricity will be expensive in many states including Delhi: دہلی سمیت کئی ریاستوں میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان، قیمتوں میں اضافے کی مشروط منظوری
عدالت نے تمام ریاستوں کے ریگولیٹری اثاثے آئندہ چار برسوں میں ختم کرنے کی سخت ہدایت جاری کی ہے۔ ساتھ ہی ریاستی بجلی کمیشنز اور ٹریبونلز کو مؤثر طریقے سے کام کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ عدالت نے بجلی سے جڑے اداروں کی کارکردگی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سُستی کا خمیازہ عام شہری بھگت رہے ہیں۔
Hand-pulled rickshaw an inhuman practice: ’’رکشا کھینچنا شوق نہیں، مجبوری ہے‘‘— سپریم کورٹ نے انسانی عظمت اور سماجی انصاف پر اٹھائے سوالات
سپریم کورٹ نے ہاتھ سے چلنے والے رکشے کو غیر انسانی عمل قرار دیا۔ چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوئی نے کہا، یہ روزی روٹی کی مجبوری ہے، کسی کی مرضی نہیں۔ عدالت نے ای رکشہ کے آپشن اور رکشہ ڈرائیوروں کی بحالی پر زور دیا۔
Lok Sabha proceeding: السلام علیکم کی آواز سے گونجا پارلیمنٹ،کسی نے لگائے جئے شری رام کا نعرے،ویڈیو وائرل
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہاکہ جمہوریت تب مضبوط ہو گی جب سب کو ووٹ کا حق ملے گا۔ جب یہ حق چھینا جا رہا ہو تو ہم کہاں آواز اٹھائیں؟ حکومت کو سننا چاہیے اور ان اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے جو ووٹر لسٹ کے ساتھ مسلسل چھیڑ چھاڑ کر رہے ہیں۔
Bhojpuri film Kawan Kasoor trailer released: ریلیز ہوا فلم ’’کَوَن کَسور‘‘ کا ٹریلر، رادھے شیام رائے نے جوڑا بھوجپوری سنیما میں نیا باب
مضبوط کہانی والی فلم ’’کَوَن کَسور‘‘کا دھماکہ خیز ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ اس فلم کو رادھے شیام رائے اور شیوراج سنگھ نے لکھا ہے۔ ٹریلر سے واضح ہے کہ فلم بھوجپوری سنیما میں دھوم مچانے والی ہے۔
Home Minister Amit Shah pays tribute to Sushma Swaraj: وزیرداخلہ امت شاہ نے سشما سوراج کو ان کی برسی پر پیش کیا خراج عقیدت، کہا-وہ ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گی
2014 سے 2019 تک بطور وزیر خارجہ، سشما سوراج نے بھارتی خارجہ پالیسی کو عوامی رنگ دیا۔ سوشل میڈیا کو ایک مؤثر ذریعہ بنا کر، بیرونِ ملک پھنسے بھارتیوں کی مدد کی۔ طبی ویزا، ایمرجنسی امداد، اور قونصل خدمات کے کئی معاملات میں انہوں نے ذاتی دلچسپی دکھائی۔
Delhi Assembly Chaos AAP vs BJP Clash: دہلی اسمبلی میں زبردست ہنگامہ، اسپیکر نے سابق وزیر اعلیٰ آتشی کو ایوان سے نکالا
بدھ کے روزدہلی اسمبلی میں زبردست ہنگامہ ہوا۔ سابق وزیراعلیٰ آتشی کو ایوان سے باہرنکال دیا گیا۔ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے بل کی مخالفت کی اوربی جے پی پرتاریخی حقائق کو مسخ کرنے کا الزام لگایا۔ عام آدمی پارٹی نے الزام لگایا کہ یہ بل پرائیویٹ اسکولوں کے مفاد میں ہے اور عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔
Fadnavis vs Shinde: مہاراشٹر میں ایک ہی عہدہ پر دو افسروں کی تقرری کا خط جاری،سی ایم اور ڈپٹی سی ایم کے مابین کھینچ تان شروع
محکمہ شہری ترقی نے اشونی جوشی کو اضافی چارج دینے کا لیٹر جاری کیا ہے جبکہ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے آشیش شرما کو اضافی چارج دینے کا لیٹر جاری کیا ہے۔ویسٹ جنرل منیجر کے عہدے کا اضافی چارج دو افسران کو دیے جانے سے کنفیوژن کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
Sudan Crisis: سوڈان میں لوگ جانوروں کا چارہ کھانے پر مجبور، دارفر میں ہیضے کا پھیلاؤ جاری، اقوام متحدہ نے کیا جنگ بندی کا مطالبہ
او سی ایچ اے نے کہا کہ دارفر کے علاقے میں ہیضے کا پھیلاؤ جاری ہے۔ صرف شمالی دارفر میں جون کے آخر سے اب تک 3,600 سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جنوبی دارفر میں 1200 سے زیادہ مشتبہ کیسز اور 69 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ صاف پانی، صفائی ستھرائی اور طبی سامان تک محدود رسائی بحران کو مزید بڑھا رہی ہے۔ اس لئے اعداد و شمار کی حقیقت زیادہ ہوسکتی ہے۔
PM Modi will visit China: وزیراعظم کریں گے چین کا دورہ، شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی امید، وادی گلوان تنازعہ کے بعد پہلا دورہ
وزیراعظم نریندر مودی اس ماہ کے آخر میں جاپان اور چین کا دورہ کریں گے۔ جاپان کے دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا ہے، جب کہ پی ایم مودی چین میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
Dr. Bashir Badr Poetry: ہردھڑکتے پتھر کو لوگ دل سمجھتے ہیں….ڈاکٹر بشیر بدر کا ایک خوبصورت شعر ملاحظہ کریں
بشیر بدر کو ان کی ادبی خدمات پر ساہتیہ اکادمی ایوارڈ (1999) اور پدم شری جیسے اعزازات سے نوازا گیا۔ وقت کے ساتھ ان کی یادداشت متاثر ہوئی، مگر ان کی شاعری آج بھی قاری کے دل میں زندہ ہے۔





