Bharat Express DD Free Dish

قومی

تیسرے دن کا پہلا پروگرام تحقیقی و تنقیدی اجلا س سے شرو ع ہوا جس کی صدرات پروفیسر شہزاد انجم ، پروفیسر احمد محفوظ اورپروفیسر مظہر احمد نے کی جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر ثاقب عمران نے انجام دئیے ۔ تخلیقی اجلاس کی صدارت پروفیسر جی ۔آر۔ سید، معصوم مرادآبادی، ڈاکٹر خالد رضا خان اور نظامت ڈاکٹر نثار احمد نے انجام دئیے اور آخر میں محفل شعرو سخن کا انعقاد ہوا جس کی صدرات متین امرہوی اور نظامت مرزا عارف نے کی۔

کسمنڈی کلاں، ملیح آباد میں ’’مہاراجا کنسا پاسی مہوتسو‘‘ کے موقع پر منعقدہ عظیم ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شرما نے کہا کہ کانگریس نے بابا صاحب امبیڈکر کی توہین کی تھی۔ انہیں انتخابات میں ووٹ ڈکیتی کر کے ہرایا گیا۔ آج یہی پارٹی اپنی بند ہوتی سیاست کو بچانے کے لیے بابا صاحب کے نام کا سہارا لینا چاہتی ہے۔ یہ سماج کو بانٹنے والی جماعت ہے جن سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ 1980 میں جب بی جے پی کی بنیاد رکھی گئی، تو وی کے ملہوترا کو دہلی بی جے پی کے پہلے صدر کی ذمہ داری دی گئی۔ آج دہلی بی جے پی کی جو طاقت ہے، وہ گزشتہ دہائیوں میں لاکھوں کارکنوں کی قربانی اور محنت کا نتیجہ ہے۔

وزیراعظم کا اسرائیل اور فلسطین دونوں کے رہنماؤں کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں۔ درحقیقت، جب وزیر اعظم مودی نے فروری 2018 میں فلسطین کا دورہ کیا، تو وہ پہلے بھارتی وزیر اعظم بنے جنہوں نے فلسطین کا سرکاری دورہ کیا۔ مزید برآں، انہیں فلسطین کے صدر محمود عباس کی جانب سے ’گرینڈ کالر آف دی اسٹیٹ آف فلسطین‘ سے نوازا گیا، جو بھارت اور فلسطین کے تعلقات کو فروغ دینے میں ان کے اہم کردار کو تسلیم کرتا ہے۔

گجرات کے گورنرشری آچاریہ دیوورت نے اڈانی ودیا اے وی ایم-احمد آباد میں طلباء کومحنت، سادگی اورایمانداری کا پیغام دیا۔ انہوں نے اے وی ایم کے تعلیمی نظام کی بھی تعریف کی، جوغریب اورپہلی نسل کے طلباء کومفت تعلیم، کتابیں، یونیفارم، کھانا اورٹرانسپورٹیشن فراہم کرتا ہے۔

آنند سنگاری نے کہا، "کینیڈا میں ہرایک کواپنے گھراورکمیونٹی میں محفوظ محسوس کرنے کا حق ہے۔ بشنوئی گینگ نے مخصوص کمیونٹیز کو دہشت گردی، تشدد اوردھمکیوں سے نشانہ بنایا ہے۔"

مہاراشٹرمیں مسلسل بارش سے مراٹھ واڑہ کے کھیت کھلیان برباد ہوگئے ہیں۔ 70 لاکھ ایکڑزمین پانی میں ڈوبی، 36 لاکھ کسن متاثر ہوئے۔ اس درمیان سدھی ونائک مندرٹرسٹ نے چیف منسٹرریلیف فنڈ میں 10 کروڑروپئے عطیہ دیا۔

پالیسی کو کم از کم دو سال تک جاری رکھنا ضروری ہے۔ پریمیم کی مقررہ حدوں پر عمل لازمی ہے۔ صحیح معلومات اور قوانین کو سمجھ کر آپ نہ صرف اپنے خاندان کو مالی تحفظ فراہم کر سکتے ہیں بلکہ ٹیکس میں بھی اہم بچت حاصل کر سکتے ہیں۔

 الیکٹرانک گاڑیوں کے بازارمیں Tata Harrier EV پربھروسہ میں اضافہ ہورہا ہے۔ آئیے جانئے اس کے جدید فیچرس، جن کے سبب یہ آپ کی ایک بھروسے مند ساتھی ثابت ہوگی۔

سنستکار بھارتی کے زیرِ اہتمام دہلی میں ماہانہ اسٹیج سمپوزیم کا انعقاد، تقریب کے مہمانِ خصوصی اور پدم شری ایوارڈ یافتہ ممتاز کتھک ڈانسر شووانا نارائن نے چراغ روشن کر کے پروگرام کا افتتاح کیا۔