Sharjeel Imam News: شرجیل امام بہار میں الیکشن لڑنے کے لئے تیار، عدالت میں دی عبوری ضمانت کی عرضی
جیل میں بند شرجیل امام نے اپنی عرضی میں کہا کہ وہ بہادرگنج سے آزاد امیدوارہیں۔ وہ کسی پارٹی سے وابستہ نہیں ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ شرجیل امام کے خلاف دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے سال 2020 میں ایف آئی آر درج کی تھی، اس کے بعد سے وہ جیل میں بند ہیں۔
Navi Mumbai International Airport: نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ: لاجسٹکس ہب، جدید ٹرمنل اور اعلیٰ کارگو سہولیات سے لیس بھارت کا جدید ترین ہوائی اڈہ
نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدید انفراسٹرکچر، ڈیجیٹل جدت اور پائیدار عمل درآمد کو یکجا کر کے بھارت کا ایک اہم ہوائی اور لاجسٹکس ہب بننے کی طرف گامزن ہے جو ممبئی اور مغربی بھارت کے لیے عالمی سطح کی کنکٹیوٹی فراہم کرے گا۔
CJI inaugurates new court complex in Ratnagiri: چیف جسٹس بی آر گوئی نے رتناگری میں نئے عدالت کمپلیکس کا کیا افتتاح، ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمے کی بھی ہوئی نقاب کشائی
چیف جسٹس گوئی نے کہا کہ منڈنگڑ عدالت کمپلیکس کا صرف دو سال میں مکمل ہونا ریاستی حکومت کی مؤثر کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا ’’یہ صرف ایک عمارت نہیں بلکہ عدالتی خواب کی تعبیر ہے، جو انصاف کی فراہمی کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم مہیا کرے گی۔‘‘
’آئی لَو محمد‘ تنازعہ میں پورے ملک میں 4,505 مسلمانوں پرمقدمات درج،265 گرفتار، بریلی میں 89 افراد زیرحراست، اے پی سی آرنے جاری کی رپورٹ
اے پی سی آرکی رپورٹ کے مطابق، محض 30 دنوں میں 23 شہروں میں 45 ایف آئی آردرج کی گئیں۔ یہ تمام کے تمام مسلمانوں کے خلاف ہی درج ہوئیں۔ اے پی سی آرٹیم کے مطابق، ابھی بھی بریلی کے بارادری علاقے میں پولیس کی بھاری تعیناتی کے باعث حالات کشیدہ ہیں اورمزید گرفتاریوں کے سبب لوگوں میں خوف وہراس کا ماحول ہے۔
Who is Divya Gautam: کون ہیں دِویا گوتم، جنہیں عظیم اتحاد نے پٹنا کی دِگھا سیٹ سے ٹکٹ دیا؟
بہار انتخابات سے متعلق تمام پارٹیاں سیٹوں کی تقسیم پر بات چیت میں مصروف ہیں۔ اسی دوران عظیم اتحاد نے پٹنا کی دِگھا اسمبلی سیٹ سے امیدوار اتار دیا ہے، جس سے سیاسی ماحول گرما گیا ہے۔
Gold silver prices Diwali 2025: مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان، آج سونا اور چاندی خریدنے کا بہترین موقع– جانیے آپ کے شہر کی تازہ ترین قیمتیں
دیوالی کا تہوار آنے والا ہے۔ ایسے میں اگر آپ سونا چاندی خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں، یا سونے چاندی میں سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، تو یہ خبر آج آپ کے لیے بہت ضروری ہے۔
Rights of Minority Educational Institutions: این سی ایم ای آئی NCMEI کے قائم مقام چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر شاہد اختر کا اقلیتی تعلیمی اداروں کے حقوق کے تحفظ کا عہد
گوالیار میں ضلعی افسران اور اقلیتی تعلیمی اداروں کے نمائندوں کے ساتھ ہونے والے ایک اہم اجلاس میں این سی ایم ای آئی کے پروفیسر (ڈاکٹر) شاہد اختر نے آئینی تحفظات کو برقرار رکھنے اور اقلیتی برادریوں کے لیے بااختیار بنانے والی اسکیموں کے موثر نفاذ کی اہمیت پر زور دیا۔
Amit Shah In Jaipur: وزیرداخلہ امت شاہ کا جے پور میں 9,600 کروڑ روپے کے 1100 ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح
وزیرداخلہ نے 4 لاکھ کروڑ کے سرمایہ کاری منصوبوں کی بنیاد رکھی اور نئے فوجداری قوانین کی ریاستی سطح کی نمائش کا بھی افتتاح کیا۔ سابق وزیراعلیٰ گہلوت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ میں گہلوت سے کہنا چاہتا ہوں کہ یہ بی جے پی کی حکومت ہے، کانگریس کی نہیں۔ ہم جو کہتے ہیں، وہ کرتے ہیں۔
India, US Bilateral Trade Agreement: بھارت اور امریکہ دوطرفہ تجارتی معاہدے پر بات چیت میں پیش رفت، اعلیٰ سطحی ہندوستانی تجارتی وفد جائے گا واشنگٹن
بھارت کے امریکہ اور یورپی یونین دونوں کے ساتھ یہ تجارتی مذاکرات اس کی وسیع تر معاشی حکمتِ عملی کا حصہ ہیں، جس کا مقصد بدلتے ہوئے عالمی حالات میں مضبوط اقتصادی شراکت داری اور محفوظ سپلائی چینز کو فروغ دینا ہے۔
Election Commission of India: جھارکھنڈ، میزورم اورجموں و کشمیرمیں ضمنی انتخابات کے لیے نوٹیفکیشن جاری
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ان تینوں ضمنی انتخابات کا انتخابی عمل "قانون نمائندگی عوام 1951" کے تحت ہوگا۔ تمام انتخابات قانونی ضابطوں اور قواعد و ضوابط کے مطابق منصفانہ، شفاف اور وقت پر مکمل کیے جائیں گے۔





