Bharat Express DD Free Dish

قومی

قومی دارالحکومت دہلی سے متصل ہریانہ کے شہر فریدآباد میں دہشت گردی سے وابستہ سرگرمیوں پر پولیس اور خفیہ ایجنسیوں نے مسلسل دوسرے روز بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ کرائم برانچ نے کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 50 سے 60 کلو دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا ہے، جبکہ دو مشتبہ افراد کو موقع سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ کار دھماکے میں استعمال ہونے والا دھماکہ خیز مواد کہاں سے آیا، کس نے پہنچایا اور منصوبہ بندی کہاں ہوئی۔ دہلی پولیس نے واضح کیا ہے کہ تمام پہلوؤں پر مکمل باریک بینی سے تحقیق جاری ہے اور بہت جلد دھماکے کی پوری کہانی سامنے آنے کی امید ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ’تمام امکانات‘ پر غور کیا جا رہا ہے اور واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔ امت شاہ نے بتایا کہ دہلی میں پیر کو شام 7 بجے لال قلعہ کے قریب سبھاش مارگ ٹریفک سگنل پر ایک ہنڈائی آئی-20 کار میں دھماکہ ہوا، جس میں چند پیدل چلنے والے زخمی ہوئے اور کچھ گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

وزیراعظم نریندر مودی دو روزہ دورے پر تھمپو پہنچے ہیں۔ بھارت اور بھوٹان کے تعلقات باہمی احترام اور رواداری پر قائم ہیں اور یہ شراکت داری بھارت کی ’’پڑوسی پہلے‘‘ پالیسی کا ایک اہم ستون ہے۔

بہار میں منگل کے روز دوسرے مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے۔ ریاست کے 20 اضلاع کی 122 اسمبلی نشستوں پر صبح 7 بجے سے ووٹنگ شروع ہوئی۔ الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق، ابتدائی دو گھنٹوں میں 14.55 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ دونوں سینئروکلا نے اپنے اپنے میدان میں ایسا تعاون دیا ہے، جس کا اثرلمبے وقت تک بنا رہے گا۔ انہوں نے دونوں فیملی کے تئیں اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا کہ باراوربنچ نے دواہم ستون کھودیئے ہیں۔

دہلی میں پیرکے روز ہوئے کار دھماکہ کے حادثہ پروزیراعظم نریندرمودی نے اپنا ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہوں اور قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا۔

چیف جسٹس گوئی کا یہ پیغام صرف ایک رسمی تعزیت نہیں بلکہ دکھ اور غیر یقینی حالات کے درمیان عدلیہ کے غیر متزلزل عزم کا اظہار ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سپریم کورٹ قانون کی بالادستی، انصاف کے قیام، اور ہر شہری کی عزت و وقار کے تحفظ کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

2014 میں جب نریندر مودی پہلی مرتبہ وزیراعظم بنے تھے، تو ان کا پہلا غیر ملکی دورہ بھی بھوٹان کا ہی تھا۔ بعد ازاں 2019 میں دوسری مدت کے آغاز پر بھی انہوں نے بھوٹان کا سرکاری دورہ کیا۔

دھماکہ پیر کی شام اس وقت ہوا، جب لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر 1 کے قریب ہریانہ نمبر پلیٹ والی ہنڈائی آئی-20 کار میں زوردار دھماکہ ہوا۔ اس حادثے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔